اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے موٹروے پر بغیرایم ٹیگ گاڑیوں سے 25فیصد اضافی ٹیکس وصولی کیخلاف درخواست پر پری ایڈمشن نوٹس جاری کردیا۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے فریقین کو نوٹس جاری کرکے 12مارچ تک جواب طلب کرلیا،محمد سجاد بلوچ ایڈووکیٹ نے اضافی ٹیکس وصولی کو ہائیکورٹ میں چیلنج کیاتھا،درخواست میں نیشنل ہائی وے اتھارٹی سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

پڑھیں:

کوئٹہ، خستہ حال لوکل بسز کیخلاف کارروائی، 25 بسز تحویل میں لے لئے گئے

ایس ایس پی ٹریفک بہرام خان مندوخیل نے بتایا ہے کہ خستہ حال لوکل بسوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے پچیس بسوں کو تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں میٹیننس کا خیال نہ رکھنے والی بسز کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ایس ایس پی ٹریفک بہرام خان مندوخیل نے بتایا ہے کہ خستہ حال لوکل بسوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے پچیس بسوں کو تحویل میں لے لیا گیا ہے، جبکہ ان فٹ کمرشل گاڑیوں کے خلاف مستقبل میں بھی کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین آر ٹی اے کی جانب سے 197 کمرشل گاڑیوں کے روٹ پرمٹ کینسل کئے گئے ہیں، ان میں سے 25 بسوں کو تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ ایس ایس پی کا مزید کہنا تھا کہ شہر میں ٹریفک کی صورتحال بہتر بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ غیر قانونی گاڑیوں، کم عمر اور بغیر لائسنس ڈرائیوروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ سڑک پر آنے والے ہر ڈرائیور اور ہر شہری کی جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔

متعلقہ مضامین

  • 3سالوں میں سرکاری ملازمین اور دکانداروں سے ٹیکس وصولی میں کتنا اضافہ ہوا؟
  • اسلام آباد ہائیکورٹ بار نے بھی ججز سینیارٹی لسٹ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دی
  • چیمپئنز ٹرافی ،اسلام آبادٹریفک پولیس نے الرٹ جاری کردیا
  • اسلام آباد ہائیکورٹ بار نے بھی ججز سینیارٹی لسٹ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دی
  • ججزکے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ بارکا بھی سپریم کورٹ سے رجوع، جسٹس ڈوگر کی تعیناتی کالعدم قرار دینے کا مطالبہ
  • سینیارٹی لسٹ: اسلام آباد ہائیکورٹ کے 5 ججز کا سپریم کورٹ سے رجوع
  • ججز سنیارٹی تنازع پر سپریم کورٹ میں دوسری درخواست دائر
  • کوئٹہ، خستہ حال لوکل بسز کیخلاف کارروائی، 25 بسز تحویل میں لے لئے گئے
  • اسلام آباد ہائیکورٹ: امتحان سے روکنے کیخلاف طالبعلم کی درخواست پر فیصلہ محفوظ