شہباز شریف اور محسن نقوی کیخلاف اندراجِ مقدمہ کی درخواست خارج
اشاعت کی تاریخ: 24th, February 2025 GMT
اسلام آباد:
شہباز شریف اور محسن نقوی سمیت دیگر کے خلاف اندراجِ مقدمہ کی درخواست خارج کردی گئی۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے وزیراعظم شہباز شریف، وزیر داخلہ محسن نقوی و دیگر کے خلاف مقدمہ کے اندراج کے لیے 22 اے کی درخواست خارج کردی۔
کیس کی سماعت ایڈیشنل اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکا نے کی۔ عدالت نے وزیراعظم شہباز شریف، وزیر داخلہ محسن نقوی و دیگر کے خلاف مقدمہ اندراج کی درخواست عدم پیروی کی بنیاد پر خارج کی۔
دورانِ سماعت ایس ایچ او تھانہ سیکرٹریٹ کی جانب سے جواب عدالت میں جمع نہیں کروایا گیا جب کہ درخواست گزار گل خان کی جانب سے بھی کوئی عدالت پیش نہیں ہوا۔
واضح رہے کہ درخواست گزار نے وزیر اعظم شہباز شریف، وزیر داخلہ ودیگر کے خلاف مقدمہ کے اندراج کی استدعا کر رکھی تھی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: شہباز شریف کی درخواست محسن نقوی کے خلاف
پڑھیں:
وزیراعظم اور وزیر خزانہ ایک پیج پر نہیں، بیرسٹر سیف
فوٹو: فائلمشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر خزانہ محمد اورنگزیب ایک پیج پر نظر نہیں آتے۔
پشاور سے جاری بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ وفاقی وزیر خزانہ نے مہنگائی کے بےقابو ہونے اور ایف بی آر میں کرپشن کا اعتراف کرکے حکومت کے دعوؤں کا پول کھول دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کے جھوٹے دعوؤں کی حقیقت عوام کے سامنے رکھ دی ہے۔
بیرسٹر سیف نے مزید کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر خزانہ ایک پیج پر نظر نہیں آتے۔