وزیراعظم کیخلاف عدم اعتماد کے دوران سندھ ہاؤس پر حملہ، ملزمان کے وارنٹ جاری
اشاعت کی تاریخ: 24th, February 2025 GMT
اسلام آباد:
وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد کے دوران سندھ ہاؤس پر حملہ کرنے کے ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد کے دوران سندھ ہاؤس پر حملے کے کیس کی سماعت سول جج شہزاد خان کے روبرو ہوئی۔
عدالت نے سماعت میں غیر حاضر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔
واضح رہے کہ سندھ ہاؤس حملہ کیس میں سابق پی ٹی آئی ایم این اے فہیم خان، عطااللہ نیازی نامزد ملزمان ہیں۔ کیس کی آئندہ سماعت 5 مئی تک ملتوی کردی گئی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سندھ ہاؤس
پڑھیں:
اسلام آباد: گیسٹ ہاؤس سے نیب کے گریڈ 19 کے افسر کی لاش برآمد
علامتی تصویر۔اسلام آباد میں جی 6 فور کے گیسٹ ہاؤس سے ایک شخص کی لاش ملی ہے۔
پولیس کے مطابق لاش نیب کے گریڈ 19 کے افسر وقاص احمد خان کی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ وقاص احمد کی لاش پولی کلینک اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔
پولیس کے مطابق وقاص احمد خان کا کمرہ اندر سے لاک تھا، جسم پر بظاہر کوئی نشان نہیں تھا۔
حکام کا کہنا ہے کہ گریڈ 19 کے نیب افسر وقاص احمد خان لاہور کے رہائشی ہیں۔