موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے نمٹنے کے لیےکلائمیٹ فنڈنگ کے حصول کے معاملے پر حکومت سے مذاکرات کے لیے آئی ایم ایف کا تکنیکی وفد اسلام آباد پہنچ گیا ہے۔

آئی ایم ایف کا 4 رکنی تکنیکی وفد وفاقی اور صوبائی حکام کے ساتھ مذاکرات کا آج سے آغاز کرے گا، ان مذاکرات میں گرین بجٹنگ، کلائمیٹ کی مد میں اخراجات پر ٹیگنگ، ٹریکنگ، اور رپورٹنگ پر بات چیت متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی وزارت ماحولیاتی تبدیلی کا نام منسٹری آف کلائمیٹ چینج اینڈ انوائرومنٹل کوآرڈینیشن رکھ دیا گیا

آئندہ مالی سال 2025-26 کے لیے بجٹ میں کاربن لیوی عائد کرنے کے ضمن میں بھی بات چیت ہوگی، آئی ایم ایف وفد کے ساتھ آئندہ مذاکرات کے دوران ابتدائی  مسودے پر بات ہو گی۔

ذرائع کے مطابق کاربن لیوی عائد کرنے کے بارے میں آئی ایم ایف کی جانب سے تجاویز فراہم کی جائیں گی، آج سے 28 فروری تک تکنیکی سطح کے مذاکرات وفاق اور صوبوں کے ساتھ ہوں گے۔

مزید پڑھیں: پاکستان کی کلائمٹ سائنس پر گرفت نہیں ہے، جسٹس منصور علی شاہ

کاربن لیوی عائد کرنے سمیت الیکٹریکل وہیکل اور سبسڈی پر بھی بات چیت ہو گی، آئی ایم ایف کا وفد آئندہ بجٹ میں گرین بجٹنگ کو وسیع کرنے کے لیے بھی تجاویز بھی دے گا، پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کے لیے ڈیڑھ ارب ڈالرز ملنے کی توقع ہے۔

ذرائع کے مطابق آج مذاکرات میں صرف کلائمیٹ چینج کے ليے اقدامات پر ہی بات چیت ہوگی، پہلے روز کی بات چیت میں وفاق اور صوبوں کے کلائمیٹ چینج کے اقدامات پر بریفنگ ہوگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بجٹ تکنیکی وفد حکومت کاربن لیوی کلائمیٹ چینج کلائمیٹ فنڈنگ مذاکرات.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: تکنیکی وفد حکومت کاربن لیوی کلائمیٹ چینج کلائمیٹ فنڈنگ مذاکرات کلائمیٹ چینج ا ئی ایم ایف کاربن لیوی کے ساتھ بات چیت کے لیے

پڑھیں:

مسقط مذاکرات کے بارے مصر کا ایران، عمان و امریکہ کیساتھ رابطہ

مصری وزیر خارجہ نے اپکے ایرانی و عمانی ہم منصبوں اور امریکی ایلچی کیساتھ ٹیلیفونک گفتگو میں، مسقط میں منعقد ہونیوالے تہران-واشنگٹن بالواسطہ مذاکرات کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہی حاصل کی ہے اسلام ٹائمز۔ مصری وزیر خارجہ بدر عبد العاطی نے آج اپنے ایرانی و عمانی ہم منصبوں، سید عباس عراقچی و بدر البوسعیدی کے ساتھ ساتھ مشرق وسطی کے لئے انتہاء پسند امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف کے ساتھ بھی ٹیلیفون پر گفتگو کی۔ اس بارے مصری وزارت خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق اس گفتگو میں بدر عبد العاطی نے خطے کی تازہ ترین صورتحال اور خاص طور پر عمان میں ایران و امریکہ کے درمیان گذشتہ روز منعقد ہونے والے بالواسطہ مذاکرات کا جائزہ لیا اور مذاکرات میں تازہ ترین پیشرفت سے آگاہی حاصل کی۔ اس موقع پر مصری وزیر خارجہ نے ثالثی کے عمل میں عمان کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ مصر خطے میں سلامتی و استحکام کو مضبوط بنانے کے لئے مذاکرات و گفتگو کے ذریعے سیاسی حل کے حصول کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • مسقط مذاکرات کے بارے مصر کا ایران، عمان و امریکہ کیساتھ رابطہ
  • ٹرمپ کی ٹیم نے ایران کے ساتھ مذاکرات کے آغاز کو "بہت مثبت" کیوں قرار دیا؟
  • ایران کے ساتھ بات چیت مثبت پیش رفت ہے، ڈونالڈ ٹرمپ
  • آئی ایم ایف کے ساتھ اگلے بجٹ پر مذاکرات کا آغاز آئندہ ہفتے متوقع
  • اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ انگیج ہیں، ہماری آؤٹ لائن ہے مذاکرات بیک چینل رکھنا چاہیے، رہنما پی ٹی آئی
  • ٹرمپ کی دھمکیوں کے سائے میں ایران امریکا جوہری مذاکرات آج ہوں گے
  • عمان میں ایران و امریکہ کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کا طریقہ کار طے
  • کلائمیٹ چینج منصوبوں کیلئے فنڈز کا حصول، حکومت کا گرین بانڈز کے اجراء کا فیصلہ
  • مذاکرات میں امریکا کی نیت اور عزم کا جائزہ لیں گے، ایران
  • بالواسطہ مذاکرات اور چومکھی جنگ