ایف پی سی سی آئی نے بجٹ 2025/26کیلئے ٹیرف تجاویز وزات تجارت کو بھجوا دیں
اشاعت کی تاریخ: 24th, February 2025 GMT
فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس انڈسٹریز( ایف پی سی سی آئی) نے بجٹ 2025/26 کیلئے ٹیرف تجاویز وزات تجارت کو بھجوادیں۔
ایف پی سی سی آئی کی تجاویز کے مطابق چائے کی درآمد پر کسٹم ڈیوٹی 11فیصد سے کم کر کے 5فیصد کی جائے۔ میڈیکل ڈیوائسزاور ادویات سازی کیلئے خام مال کی درآمد پر کسٹم ڈیوٹی میں کمی کی تجویزبھی دی گئی۔
صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ کسٹم ڈیوٹی 20سے کم کر کے 5فیصد ، 6فیصد ایڈیشنل کسٹم ڈیوٹی صفر کی جائے۔ خام مال کی درآمد پر ڈیوٹٰ میں کمی سے مقامی سطح پر ادویات کی پروڈکشن میں اضافہ ہوگا۔ موٹر سائیکل کے پرزہ جات پر کسٹمز ڈیوٹی 35 فیصد سے کم کرکے 20 فیصد کی جائے۔ اسپیئرپارٹس کی قیمتوں میں کمی سے حکومتی ریونیو میں اضافہ ہوگا۔
عاطف اکرام شیخ کے مطابق قومی ٹیرف کے ساتھ اسپیئر پارٹس کی سمگلنگ روکنے کیلئے بھی اقدامات کیے جائیں۔ کاغذ اور پیر بورڈ پر کسٹم ڈیوٹی 10فیصد برقراراور ریٹیل ڈیوٹی ختم کی جائے۔ پرنٹڈ میٹیرل کی درآمد پر کسٹم ڈیوٹی 3 فیصد سے بڑھا کر 20 کی جائے۔ 4 ارب پرنٹڈ میٹریل درآمد ہوتا ہے جو مقامی سطح پر پرنٹ ہو سکتا ہے۔ اس اقدام سے نہ صرف قیمتی زرمبادلہ بچے گا بلکہ نئی نوکریاں بھی پیدا ہوں گی۔
عاطف اکرام شیخ کے مطابق 5 سال پرانی تعمیراتی مشینری کی درآمد پر پابندی ہٹانے اور 10 سال پرانی کی درآمد کی اجازت دینے کی بھی تجویز ہے۔ اس اقدام سے ملک میں تعمیراتی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا اور منصوبوں کی لاگت میں کمی ہوگی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ایف پی سی سی آئی پر کسٹم ڈیوٹی کی درآمد پر کی جائے
پڑھیں:
ایف بی آر نے سگریٹ سیکٹر میں اربوں روپے کی ٹیکس چوری پکڑ لی
ایف بی آر نے خفیہ اداروں کی رپورٹ پر نان ڈیوٹی پیڈ سگریٹ بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ مارکر سگریٹ سیکٹر میں ملکی تاریخ کی سب سے بڑی اڑھائی ارب روپے کی فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی چوری پکڑی لی۔
تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے خفیہ اداروں کی رپورٹ پر چندروز قبل بہاولنگر میں نان ڈیوٹی پیڈ سگریٹ بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ مارکر سگریٹ سیکٹر میں ملکی تاریخ کی سب سے بڑی اڑھائی ارب روپے کی ڈیوٹی ٹیکس چوری اور دس ارب روپے سے زائد مالیت کی نان ڈیوٹی پیڈ سگریٹ قبضے میں لے کر ضبط کیے تھے۔
چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو راشد محمود لنگڑیال کی ہدایت پر چیف کمشنر آرٹی او بہاولپور صاحبزادہ عبدالمتین نے کمشنر آر ٹی او ممتاز احمد، ڈپٹی کمشنر عمران یوسف اور آڈٹ افسر محمد کامران پر مشتمل تشکیل کردہ خصوصی ٹیم نے فیکٹری پر چھاپہ مارا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ سگریٹ فیکٹری سے پکڑے جانے والے 10 ارب روپے سے زائد مالیت کے نان ڈیوٹی پیڈ سگریٹ اور سگریٹ سازی میں استعمال ہونے والے سامان پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں دو ارب 56 کروڑ روپے کی چوری کی جا رہی تھی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ سگریٹ فیکٹری خیبر پختونخوا کی ایک بڑی بااثر شخصیت کی بتائی جاتی ہے مگر ایف بی آر نے کسی قسم کا اثر و رسوخ اور دباؤ خاطر میں لائے بغیر کارروائی کرتے ہوئے قومی خزانے کو اربوں روپے کے نقصان سے بچایا۔