مشیراطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے پنجاب حکومت اور وزیرِ اعلیٰ مریم نواز کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ  عوام کے ٹیکسوں کا پیسہ مریم نواز اپنی نااہلی کی نذر کر رہی ہیں ، جعلی وزیرِ اعلیٰ نے سڑک کو چونا لگانے کی کوشش میں قومی خزانے کو چونا لگا دیا ۔انہوں نے بیان میں کہا کہ لاہور کا گرین لائن منصوبہ مریم نواز کے تمام ترقیاتی منصوبوں کی عکاسی کرتا ہے جبکہ پہلی ہی بارش نے بائیکرز کے لئے بنائے گئے کروڑوں روپے کے منصوبے کا پول کھول دیا۔بیرسٹر سیف نے کہا کہ مریم نواز کو معیاری ترقیاتی منصوبے بنانے کے لیے علی امین گنڈا پور سے خصوصی تربیت لینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے شریف خاندان پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں کام سے زیادہ کمیشن لینا ان کا پرانا وطیرہ ہے،مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا نے کہا کہ صرف ٹک ٹاک بنانے کی غرض سے بنائے گئے منصوبوں کا یہی حال ہوتا ہے، اور عوام کے ٹیکسوں کا پیسہ راج کماری مریم نواز اپنی نااہلی کی نذر کر رہی ہیں ، پنجاب کے تمام منصوبے جعلی وزیرِ اعلیٰ کی طرح جعلی ثابت ہو رہے ہیں۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: مریم نواز کہا کہ

پڑھیں:

پنجاب میں پاکستان کی پہلی اے آئی یونیورسٹی بنا رہے ہیں، مریم نواز

مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں اسکولوں کو جدید ٹیکنالوجی پر منتقل کیا جارہا ہے، فوٹو اسکرین گریپ

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ پنجاب میں پاکستان کی پہلی اے آئی یونیورسٹی بنا رہے ہیں، بچیوں کو تعلیم یافتہ بنانا میری ترجیح ہے۔

ترکیہ میں اناطولیہ ڈپلومیسی فورم سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں صحت اور تعلیم کے شعبے پر خاصی توجہ دی جا رہی ہے۔ تعلیم کے فروغ کےلیے اقدامات کیے ہیں، پنجاب میں مختلف شعبوں کی بہتری کےلیے اصلاحات پر کام جاری ہے۔

مریم نواز کی انطالیہ میں ترک صدر سے ملاقات

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی انطالیہ میں ترکیے کے صدر رجب طیب ایردوآن سے ملاقات ہوئی ہے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ پنجاب میں اسکولوں کو جدید ٹیکنالوجی پر منتقل کیا جارہا ہے، تعلیم کے سفیر کے طور پر کام کر رہی ہوں، لاہور میں نواز شریف کے نام سے انٹرنیٹ سٹی بنانے جا رہے ہیں، اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے لیے اسکالرشپس پروگرام متعارف کروایا۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ عوام کو فوری انصاف کی فراہمی ہمارا وژن ہے، نصاب کو جدید تقاضوں کے مطابق بنایا جا رہا ہے، تعلیم کے شعبے میں میرٹ اور شفافیت کو یقینی بنا رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • مریم نوازکی نائب صدر ترکیہ سے ملاقات، معاشی شراکت داری کے فروغ پر اتفاق
  • وزیر خزانہ نے جعلی حکومت کے جھوٹے دعوؤں کی حقیقت عوام کے سامنے رکھ دی، بیرسٹر سیف
  • وزیر خزانہ کے اعترافی بیان نے حکومت کے دعوؤں کا پول کھول دیا: بیرسٹر سیف
  • محمد اورنگزیب کے اعترافی بیان نے حکومت کے دعووں کا پول کھول دیا، بیرسٹر سیف
  • وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کانوازشریف انٹرنیٹ سٹی بنانے کا اعلان
  • پنجاب میں پاکستان کی پہلی اے آئی یونیورسٹی بنا رہے ہیں، مریم نواز
  • کامران ٹیسوری سے مرتضیٰ وہاب کی ملاقات، ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال
  • وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے دھی رانی پروگرام کے تحت ڈیرہ غازی خان کے 71 مستحق جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب
  • مریم نواز کی ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات
  • وزیراعلی مریم نواز شریف کی ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوآن سے ملاقات