آئی ایم ایف کا 4 رکنی وفد مذاکرات کے لیے پاکستان پہنچ گیا۔
اشاعت کی تاریخ: 24th, February 2025 GMT
آئی ایم ایف کا 4 رکنی وفد مذاکرات کے لیے پاکستان پہنچ گیا. تکنیکی مذاکرات کا آغاز آج ہی ہو گا۔ وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق وفد 2 روز تک پاکستانی حکام سے ملاقاتیں کرے گا۔ وفد نے آج صبح حکام سے وزارتِ خزانہ میں تعارفی ملاقات کی۔ ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کا وفد وفاق سمیت صوبوں کے ساتھ مذاکرات کرے گا۔ مذاکرات میں آئی ایم ایف گرین بجٹنگ کلائمٹ اور موسمیاتی تبدیلی کی ٹریکنگ اور رپورٹنگ پر تبادلۂ خیال ہو گا، وفد کلائمٹ بجٹنگ کے منصوبوں پر بھی بات چیت کرے گا۔پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کے لیے ڈیڑھ ارب ڈالرز ملنے کی توقع ہے۔حکومت نے موسمیاتی تبدیلی کے لیے باقاعدہ درخواست کر رکھی ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: آئی ایم ایف کے لیے
پڑھیں:
سندھ میں وہیکل رجسٹریشن بک کی تبدیلی کی معیاد میں توسیع
کراچی:صوبائی وزیر ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول سندھ مکیش کمار چاولہ نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے صوبے میں وہیکل رجسٹریشن بک کی تبدیلی کی معیاد میں توسیع کر دی۔
محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول سندھ نے وہیکل رجسٹریشن بک کی تبدیلی کی معیاد میں 15 مئی 2025 تک کا اضافہ کر دیا۔
عوام اپنی پرانی وہیکل رجسٹریشن بک کو 15 مئی 2025 تک نئی سیکیورٹی فیچرڈ اسمارٹ کارڈز سے تبدیل کروا سکتے ہیں۔
محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول سندھ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل پرانی وہیکل رجسٹریشن بک کی تبدیلی کی معیاد 3 اپریل 2025ء تک تھی۔