Jasarat News:
2025-02-24@11:15:18 GMT

پوپ فرانسس کی حالت نازک، آکسیجن دی جارہی ہے، ویٹی کن

اشاعت کی تاریخ: 24th, February 2025 GMT

کیتھولک چرچ کے سربراہ پوپ فرانسس کی حالت مزید بگڑ گئی جس کے باعث انہیں آکسیجن دی جارہی ہے۔

ویٹی کن کے جاری کردہ بیان کے مطابق 88 سالہ کیتھولک چرچ کے سربراہ پوپ فرانسس نے اتوار کی شب بھی اسپتال میں گزاری جہاں انکی حالت نازک ہے۔

ویٹی کن کے مطابق پوپ فرانسس کو آکیسجن دی جارہی ہے تاہم سانس لینے میں پوپ کو کسی نئے مسئلہ کا سامنا نہیں ہوا جبکہ انہیں خون کی کمی کے باعث خون کی منتقلی کرنا پڑی ہے۔

ویٹی کن سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پوپ فرانس تاحال ناک میں لگے ٹیوب کے ذریعے آکسیجن لے رہے ہیں اور مکمل صحت یاب ہونے میں وقت لگ سکتا ہے۔

ویٹی کن کے مطابق پوپ فرانسس نے رات پرسکون گزری، انہوں نے آرام کیا جو ایک مثبت علامت سمجھی جا رہی ہے ، پوپ چوکنا ہیں اور ذہنی طورپر بہتر ہیں، پوپ فرانسس کے گردے کسی حد تک کام نہیں کررہے تاہم پوپ فرانسس نے اتوار کو دعائیہ تقریب میں شرکت کی۔

پوپ کی صحت یابی کے لیے ویٹی کن سمیت مختلف مقامات پر دعائیہ تقاریب بھی منعقد کی گئیں، پوپ فرانسس کو 14 فروری کو برونکائٹس کے باعث اسپتال میں داخل کیا گیا تھا، تاہم ان کی حالت مزید بگڑ گئی ہے۔ 

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: پوپ فرانسس ویٹی کن کی حالت

پڑھیں:

پی ٹی آئی کا مینار پاکستان پر جلسہ،بڑی عدالت نے درخواست مسترد کردی

لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کی 22 مارچ کو مینارِ پاکستان میں جلسہ کرنے کی اجازت کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ عدالت نے ہائیکورٹ آفس کا اعتراض برقرار رکھتے ہوئے درخواست خارج کی اور درخواست گزار کو ہدایت کی کہ وہ حکومت کی ریڈرسل کمیٹی سے رجوع کرے۔جسٹس فاروق حیدر نے بطور اعتراضی درخواست پر سماعت کی۔ پی ٹی آئی رہنما اکمل خان باری کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ پارٹی 22 مارچ کو مینارِ پاکستان میں جلسہ کرنا چاہتی ہے، تاہم انتظامیہ نے اجازت کی درخواست کے باوجود کوئی جواب نہیں دیا۔ سماعت کے دوران عدالت نے ریمارکس دیئے  کہ اگر ریڈرسل کمیٹی کوئی فیصلہ نہ کرے تو درخواست گزار دوبارہ عدالت سے رجوع کر سکتا ہے۔ تاہم، درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ حکومت کی ریڈرسل کمیٹی کے پاس جانا بے سود ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • 88 سالہ پوپ فرانسس کی طبیعت مزید بگڑ گئی
  • شاخِ نازک پہ آشیانہ
  • پی ٹی آئی کا مینار پاکستان پر جلسہ،بڑی عدالت نے درخواست مسترد کردی
  • پوپ فرانسس کی حالت بگڑ گئی، دنیا بھر میں دعاؤں کا سلسلہ جاری
  • کراچی میں نمائش: باغبانی کیسے آرٹ بنتی جارہی ہے؟
  • ایران کی ذوالفقار جنگی مشقوں کے دوران والفجر تارپیڈو کی عملی کارکردگی کا مظاہرہ
  • غزہ منصوبہ سازگار ہے تاہم اس پر زبردستی عمل نہیں کراؤں گا، ٹرمپ
  • غزہ منصوبہ سازگار ہے تاہم اس پر زبردستی عمل نہیں کراؤں گا،ڈونلڈ ٹرمپ