امریکہ(نیوز ڈسک) امریکی طیارے کو اٹلی کی حدود میں داخل ہوتے ہی اطالوی جنگی جہازوں نے گھیر لیا جس کے بعد طیارے کو سیکیورٹی خدشات پر روم میں ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق نیویارک کے جان ایف کینیڈی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے دہلی جانے کیلئے امریکی طیارے نے اڑان بھری، فلائٹ انتظامیہ کو پرواز کے دوران بم کی اطلاع موصول ہوئی جس کے بعد امریکی طیارے کو ہنگامی بنیادوں پر نیویارک سے دہلی جاتے ہوئے روم کی جانب موڑ دیا گیا۔ایک سینئر اہلکار نے اے بی سی نیوز کو بتایا کہ دھمکی ای میل کے ذریعے موصول ہوئی تھی جسے بعد میں بے بنیاد پایا گیا۔

رپورٹ کے مطابق امریکن ایئرلائنز نے اس بات کی تصدیق کی کہ بوئنگ 787-9 ڈریملائنر میں 280 سے زائد افراد سوار تھےجوکہ روم میں غیر متوقع طور پر رکے۔ پولیس نے لینڈنگ کے بعد طیارے کا تفصیلی معائنہ کیا، چیکنگ کے بعد جب کوئی ثبوت نہ ملا، تو طیارے کو دوبارہ ٹیک آف کرنے کی اجازت دے دی گئی۔رپورٹ کے مطابق طیارہ بحیرہ کیسپین کے اوپر پرواز کر رہا تھا جب اچانک اس کا راستہ تبدیل کرکے اس کا رخ اٹلی کی طرف کردیا گیا۔جب طیارہ اٹلی کی فضائی حدود کے قریب پہنچا تو سیکیورٹی خدشات اور حفاظتی اقدامات کے طور پر اطالوی جنگی طیاروں نے طیارے کو فضا میں گھیر لیا، بعد ازاں یہ پرواز مقامی وقت کے مطابق شام 5:30 بجے روم میں بحفاظت لینڈ کرگئی۔

اس حوالے سے مقامی حکام نے سیکیورٹی الرٹ کی نوعیت کی تفصیلات نہیں بیان کیں لیکن ذرائع کا کہنا ہے کہ دورانِ پرواز طیارے میں بم کی دھمکی موصول ہوئی تھی، جس کے بعد امریکن ایئر لائنز اور سیکیورٹی حکام نے فوری طور اس کا نوٹس لے کر ہنگامی لینڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ایوی ایشن حکام کے مطابق طیارے کی روم میں بحفاظت لینڈنگ ہوگئی ہے، بم اسکواڈ نے تلاشی لے کر طیارے کو کلیئر کردیا ہے۔

شیخوپورہ: ڈمپر کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے 3 افراد جاں بحق

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: طیارے کو کے مطابق کے بعد

پڑھیں:

ڈیرہ اسماعیل خان: سیکیورٹی فورسز کے آپریشنز میں 7 خوارج ہلاک

ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز نے 2 مختلف آپریشنز میں 7 خوارج ہلاک کردیے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں خوارج کے خلاف آپریشنز کے بعد علاقے میں کلیئرنس آپریشن شروع کردیا گیا۔

صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی نے سیکیورٹی فورسز کو کامیاب آپریشنز پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔

آئی ایس پی آر اعلامیے کے مطابق 23 فروری کو ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے میں 2 مختلف آپریشنز میں 7 خوارج ہلاک کیے گئے۔

اعلامیے کے مطابق خوارج کی موجودگی کی اطلاعات پر سیکیورٹی فورسز نے درابن کے علاقے میں آپریشن کیا اور موثر طریقے سے خوارج کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا، جس میں 4 خوارج ہلاک ہوگئے۔

آئی ایس پی آر اعلامیے کے مطابق ڈی آئی خان کے ایک اور علاقے میں سیکیورٹی فورسز نے 3 خوارج کو ہلاک کردیا۔

اعلامیے کے مطابق ہلاک ہونے والے خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کےلیے پُرعزم ہیں۔

صدر مملکت نے ڈی آئی خان میں خوارج کیخلاف فورسز کی کامیاب کاروائیوں کو سراہا اور کہا کہ دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک سیکیورٹی فورسز کی کاروائیاں جاری رہیں گی۔

محسن نقوی نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے 7 خوارج کو عبرتناک انجام تک پہنچا کر ناپاک عزائم کو ناکام بنایا، سیکیورٹی فورسز کو آپریشنز پر شاباش دیتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • امریکہ سے دہلی جانے والی فلائٹ کو اطالوی جنگی طیاروں نے گھیر کر اتار لیا
  • سیکیورٹی فورسز کا ڈی آئی خان میں آپریشن 7 دہشت گرد ہلاک
  • کراچی، ٹرالر اور کوسٹر کے درمیان تصادم، متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع
  • ڈیرہ اسماعیل خان: سیکیورٹی فورسز کے آپریشنز میں 7 خوارج ہلاک
  • کرک میں سکیورٹی فورسز کی خفیہ اطلاع پر کارروائی، 6 خوارج ہلاک
  • ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 7 خوارج مارے گئے
  • ٹریفک جام کی پریشانی؛ اُڑنے والی کار کی پہلی کامیاب پرواز
  • پاکستانی نیٹ ورکس کو وی پی این سے سیکیورٹی خطرات لاحق ہوگئے
  • سکیورٹی فورسز کی خیبر پختونخوا کے ضلع کرک میں کارروائی، 6 خوارج ہلاک