سمندر کے راستے شہریوں کو یورپ بھجوانے والے 2 انسانی اسمگلرز گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 24th, February 2025 GMT
فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی ( ایف آئی اے) نے سمندر کے راستے شہریوں کو لیبیا اور موریطانیہ سے یورپ بھجوانے والے 2 انسانی اسمگلرز کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان ایف آئی اے گجرانوالہ کے مطابق گرفتار انسانی اسمگلرز کی شناخت شفقت علی اور رضوان کنول کے نام سے ہوئی۔ ملزمان کو پھالیہ اور کھاریاں سے گرفتار کیا گیا۔ملزم شفقت علی شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے کے لیے لاکھوں روپے بٹورنے میں ملوث پایا گیا۔ ملزم نے شہریوں کو اسپین ملازمت کا جھانسہ دے کر 50 لاکھ روپے سے زائد رقم وصول کی ۔
ایف آئی اے گوجرانوالہ کے مطابق ملزم کے خلاف 2 مقدمات درج تھےجس نےشہریوں کو اسپین بھجوانے کے بجائے موریطانیہ بھجوایا۔ملزم نے شہریوں کو موریطانیہ سے سمندر کے راستے اسپین بھجوانے کی کوشش کی۔شہریوں نے کشتی کے ذریعے سفر کرنے سے انکار کیا اور پاکستان واپس آ گئے۔
ایک اور کارروائی میں رضوان کنول کو قادر آباد پھالیہ سے گرفتار کیا گیا۔ ملزم متعدد شہریوں کو بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے بٹورنے میں ملوث پایا گیا۔ ملزم نے شہریوں کو ابتدا میں لیبیا بھجوایا ۔لیبیا پہنچنے پر ملزم اور اس کے ساتھیوں نے شہریوں کو یرغمال بنا لیا۔ اس دوران ملزمان شہریوں پر تشدد کرتے رہے اور شہریوں کے خاندان والوں سے تاوان بھی وصول کیا۔
ترجمان ایف آئی اے گوجرانوالہ کے مطابق ملزمان نے شہریوں کو کشتی کے ذریعے اٹلی بھجوانے کی کوشش بھی کی۔ ملزم کمپوزٹ سرکل گجرات کو 4 مقدمات میں مطلوب تھا۔ملزمان کو گرفتار کر کےملزمان کے دیگر ساتھیوں کے خلاف چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: نے شہریوں کو ایف آئی اے
پڑھیں:
فیکٹری ملازمین کو لوٹنے والے ملزمان رنگے ہاتھوں گرفتار
کراچی (اسٹاف رپورٹر) موچکو پولیس نے مدد گار 15 کی اطلاع پر فوری کارروائی کرتے ہوئے گودام کے ملازمین سے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر سیکورٹی گارڈ کو پستول کا بٹ مار کر زخمی کرنیوالے 2 ڈاکوؤں عطااللہ اور صادق کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ ترجمان ڈسٹرکٹ کیماڑی پولیس کے مطابق ڈاکوؤں کے قبضے سے 2 پستول، چھینی گئی رقم اور شناختی کارڈ برآمد ہوئے ہیں۔ علاوہ ازیں گلستان جوہر پولیس نے چوری کی گاڑی پر جعلی نمبر پلیٹ لگا کر وارداتیں کرنے والے ڈاکوؤں کے 3 رکنی گروہ کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس کے مطابق ڈاکوؤں کی شناخت محمد رضوان ولد محمد قادر، باز محمد ولد حاجی شائستہ خان اور غلام رضا ولد سید علی شاہ کے نام سے ہوئی جو کہ شہر کے مختلف علاقوں میں اسٹریٹ کرائمز اور کار لفٹنگ کی کئی وارداتوں میں ملوث تھے اور ان کے قبضے سے 3 پستول، گولیاں، نقدی اور جعلی نمبر پلیٹ لگی ٹویوٹا کرولا کار برآمد کرلی گئی۔ مذکور کار کا رجسٹریشن نمبر اے کیو وائی 234 ہے جو گلستان جوہر تھانے سے چوری کی گئی تھی اور اس کا مقدمہ بھی درج ہے۔