Express News:
2025-02-24@10:37:58 GMT

پولیس سے مدد مانگنے کے اگلے ہی دن 3 بچوں کی ماں قتل

اشاعت کی تاریخ: 24th, February 2025 GMT

پولیس سے ایمرجنسی کال پر مدد مانگنے کے بعد اگلے ہی روز تین بچوں کی ماں کو دردناک طریقے سے قتل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق پنجاب کے علاقے وہاڑی  میں تھانہ ٹھینگی کی حدود 54 ڈبلیو بی میں قتل کی لرزہ خیز واردات ہوئی، جس میں والد نے 3 افراد کے ساتھ مل کر 3 بچوں کی ماں کو تیز دھار آلے سے قتل کردیا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق ملزمان کو شبہ تھا کہ مقتولہ کے کسی سے ناجائز مراسم ہیں۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی محمد اشرف اور پولیس نفری موقع پر پہنچی اور قتل کے شواہد اکٹھے کر کے کارروائی کا آغاز کیا۔

پولیس کے مطابق مقتولہ کو پہلے سے شک تھا کہ اسے قتل کردیا جائے گا اور اسی لیے اس نے کل پولیس 15 پر کال بھی کی تھی۔ اہل محلہ کے کا کہنا ہے کہ پولیس تھانہ ٹھینگی سے معززین علاقہ اپنی ضمانت پر مقتولہ کو تھانہ سے لائے تھے۔ 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

جنگ بندی معاہدہ: حماس نے مزید 2 اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کردیا

فلسیطنی مزاحمتی تنظیم حماس نے آج مزید 2 اسرائیلی اسیروں کو رہا  کردیا۔

عرب میڈیا کے مطابق غزہ میں جنگ بندی معاہدے کے تحت حماس نے رفح سے 2 اسرائیلی قیدیوں کو انٹرنیشنل کمیٹی آف ریڈ کراس (آئی سی آر سی) کے حوالے کردیا گیا ہے۔

عالمی میڈیا کے مطابق آج رہائی پانے والے اسرائیلی یرغمالیوں میں تل شوہم اور ایورا مینگیسٹو شامل ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق حماس کی جانب سے رہا کیے گئے دونوں قیدی اسرائیل پہنچ گئے جبکہ دیگر 4 یرغمالی کچھ دیر بعد نصیرات کیمپ سے ریڈ کراس کے حوالے کیے جائیں گے۔

عرب میڈیا کے مطابق آج 6 اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے تبادلے 602 فلسطینی قیدیوں کو اسرائیلی جیلوں سے رہا کر دیا جائے گا۔

اس حوالے سے حماس نے کہا کہ آج دشمن کے 6 قیدیوں کی حوالگی کے دوران عوام کی بڑی موجودگی دشمن اور اس کے حامیوں کے لیے تازہ پیغام ہے،  فلسطینی عوام اور مزاحمتی دھڑوں کے درمیان ہم آہنگی گہری اور مضبوط ہے۔

یاد رہے کہ جنگ بندی معاہدے کے پہلے مرحلے میں 33 اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے بدلے 1900 فلسطینی قیدیوں کو رہا کیا گیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • بھارتی کامیڈین منور فاروقی پر ایک اور مقدمہ درج، اب کیا کردیا؟
  • منور فاروقی ایک بار پھر بھارتی انتہاپسند ہندوؤں کے نشانے پر؛ اب کیا ’’جرم‘‘ کردیا؟
  • افغانستان میں تعلیمی پروگرام چلانے والے معمر برطانوی جوڑے کو طالبان نے گرفتار کردیا
  • ایس ایچ او تھانہ دریجی مٹھا خان زہری غفلت برتنے پر معطل
  • مختلف علاقوں میں چھاپوں اور آپریشنز میں 30 ملزمان گرفتار
  • جنگ بندی معاہدہ: حماس نے مزید 2 اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کردیا
  • راولپنڈی: مبینہ اغوا کے بعد 17 سالہ لڑکی کے قتل کی تفتیش میں اہم پیشرفت
  • پولیس کی مختلف کارروائیوںمیں 13ملزمان گرفتار، اسلحہ ومنشیات برآمد
  • اسلام آباد: سیکٹر ایف 10 میں این جی او پتن کا دفتر سیل کردیا گیا