یوکرین جنگ: یورپی یونین اور امریکا آمنے سامنے، اقوام متحدہ میں آج اہم ووٹنگ
اشاعت کی تاریخ: 24th, February 2025 GMT
نیو یارک: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں آج یوکرین جنگ سے متعلق دو الگ الگ قراردادوں پر ووٹنگ ہوگی، جس میں یورپی یونین اور یوکرین کی قرارداد کے مقابلے میں امریکا نے ایک نیوٹرل قرارداد پیش کی ہے۔
یوکرین اور یورپی یونین کی مشترکہ قرارداد میں یوکرین پر روسی حملے کا ذکر کرتے ہوئے روسی افواج کے انخلا کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ اس کے برعکس، امریکی قرارداد میں "روس یوکرین تنازع" جیسے الفاظ کا استعمال کیا گیا ہے، جسے مبصرین ایک سفارتی حکمت عملی قرار دے رہے ہیں۔
امریکی صدارتی مشیر مائیک والٹز نے اس پیش رفت پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یوکرین پالیسی میں تبدیلی کی جا رہی ہے، اور امداد کی ترجیحات پر نظرثانی سمیت یوکرین کے اسٹریٹیجک وسائل کی فروخت سے متعلق معاملات بھی زیر غور ہیں۔
یوکرین جنگ کے حوالے سے یہ ووٹنگ بین الاقوامی سیاست میں اہم موڑ ثابت ہو سکتی ہے۔ کیا یورپی یونین اور یوکرین کی قرارداد کو حمایت ملے گی یا امریکا کا نیوٹرل مؤقف زیادہ ممالک کو قائل کر سکے گا؟ اس کا فیصلہ آج اقوام متحدہ کی ووٹنگ کے بعد سامنے آئے گا۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: یورپی یونین
پڑھیں:
یوکرین کا معدنی ذخائر امریکا کو دینے کے لئے آمادگی کا اظہار
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ یہ معاہدہ یوکرین کی معیشت اور خودمختاری پر گہرے اثرات مرتب کر سکتا ہے جبکہ امریکا کو قیمتی معدنی وسائل تک رسائی ملے گی جو اس کی صنعتی اور دفاعی ضروریات کے لیے اہم ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ برطانوی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ یوکرین اپنی معدنیات امریکا پر قربان کرنے پر آمادہ ہوگیا جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان بات چیت کا سلسلہ تیز ہوگیا۔ واضح رہے کہ یوکرینی صدر زیلنسکی نے ٹرمپ انتظامیہ کی طرف سے یوکرین سے 500 بلین ڈالر مالیت کے معدنی وسائل کے مطالبے کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ جنگ کے وقت کی امداد کی ادائیگی کے لیے امریکہ نے کوئی خاص حفاظتی ضمانتیں پیش نہیں کیں۔ ٹرمپ کی جانب سے اس حوالے سے توقع ظاہر کی گئی تھی یوکرین کے ساتھ جلد ہی ایک معاہدے پر دستخط ہو جائیں گے۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ یہ معاہدہ یوکرین کی معیشت اور خودمختاری پر گہرے اثرات مرتب کر سکتا ہے جبکہ امریکا کو قیمتی معدنی وسائل تک رسائی ملے گی جو اس کی صنعتی اور دفاعی ضروریات کے لیے اہم ہیں۔ اب برطانوی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ یوکرین اپنی معدنیات امریکا کو فراہم کرنے پر راضی ہوگیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یوکرین کے صدر زیلنسکی نے امریکا سے معاہدہ کے لیے گرین سگنل دے دیا۔معاہدے کے تحت یوکرین کے معدنی ذخائر تک امریکا کو رسائی دی جائے گی۔ میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ یوکرین امریکہ معدنیات کے معاہدے کے ابتدائی نکات تیار کرلیے گئے ہیں۔