اسلام آباد (ممتاز نیوز)ایف پی سی سی آئی نے بجٹ 2025/26کیلئے ٹیرف تجاویز وزات تجارت کو بھیج دیں۔ فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے چائے کی درآمد پر کسٹم ڈیوٹی 11فیصد سے کم کر کے 5فیصد کرنے،میڈیکل ڈیوائسزاور ادویات سازی کیلئے خام مال کی درآمد پر کسٹم ڈیوٹی میں کمی کی تجویز دی ہے ۔ صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ میڈیکل ڈیوائسزاور ادویات سازی کیلئے خام مال کی درآمد پر کسٹم ڈیوٹی 20سے کم کر کے 5فیصد ، 6فیصد ایڈیشنل کسٹم ڈیوٹی صفر کی جائے ، ڈیوٹی میں کمی سے مقامی سطح پر ادویات کی پروڈکشن میں اضافہ ہوگا،موٹر سائیکل کے پرزہ جات پر کسٹم ڈیوٹی 35فیصد سے کم کر کے 20فیصد کی جائے ، سپیئرز پارٹس کی قیمتوں میں کمی سے حکومتی ریونیو میں اضافہ ہوگا،قومی ٹیرف کے ساتھ سپیئر پارٹس کی سمگلنگ روکنے کیلئے بھی اقدامات کیے جائیں۔ بجٹ تجاویز میں کہا گیا ہے کہ کاغذ اور پیر بورڈ پر کسٹم ڈیوٹی 10فیصد برقرار ، ریٹیل ڈیوٹی ختم کی جائے ، پرنٹڈ میٹیرل کی درآمد پر کسٹم ڈیوٹی3فیصد سے بڑھا کر 20کی جائے ۔ عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ 4ارب پرنٹڈ میٹریل درآمد ہوتا ہے جو مقامی سطح پر پرنٹ ہو سکتا ہے، اقدام سے نا صرف قیمتی زر مبادلہ بچے گا بلکہ نئی نوکریاں بھی پیدا ہونگی ۔صدر ایف پی سی سی آئی نے 5سال پرانی تعمیراتی مشنری کی درآمد پر پابندی ہٹانے اور 10سال پرانی مشنری کی درآمد کی اجازت دینے کی تجویز دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس اقدام سے ملک میں تعمیراتی سرگرمیوں میں اضافہ ، منصوبوں کے لاگت میں کمی ہوگی۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

چین کا ہالی ووڈ فلموں کی درآمد محدود کرنے کا اعلان

چینی نیشنل فلم ایڈمنسٹریشن کا کہنا ہے کہ وہ امریکی فلموں کی درآمدات کو کم کرے گا، 30 سال سے زیادہ عرصے تک چین ہر سال 10 ہالی ووڈ فلموں کی اجازت دیتا آ رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ہالی ووڈ فلمیں بھی امریکا چین ٹیرف جنگ کی زد میں آگئیں، چین نے امریکی ٹیرف میں اضافے کے جواب میں ہالی ووڈ فلموں کی درآمد محدود کرنے کا اعلان کردیا۔ چین کی نیشنل فلم ایڈمنسٹریشن کا کہنا ہے کہ وہ امریکی فلموں کی درآمدات کو کم کرے گا۔ 30 سال سے زیادہ عرصے تک چین ہر سال 10 ہالی ووڈ فلموں کی اجازت دیتا آ رہا ہے۔ تاہم این ایف ا ے نے اب امریکی فلموں کی طلب میں کمی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس تعداد کو کم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ یہ فیصلہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے چینی مصنوعات پر محصولات میں اضافے کے اعلان کے بعد کیا گیا ہے۔ چین کے باکس آفس پر ہالی فلموں کا شیئر پانچ فیصد تک گر گیا ہے۔ واضح رہے کہ چین کے باکس آفس پر مقامی فلموں کا غلبہ ہے اور اس کا چینی باکس آفس کے مجموعی ریونیو میں 80 فیصد حصہ ہے۔ 

متعلقہ مضامین

  • جوابی ٹیرف کی پالیسی کو مکمل طور پر ختم کیا جائے، چین کا مطالبہ
  • مالی سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران پاکستان میں گاڑیوں کی فروخت میں46 فیصد اضافہ
  • مارچ 2025، پاکستان کی افغانستان کیلئے برآمدت میں کمی ریکارڈ
  • ایس آئی ایف سی کی معاونت سے یورپی ممالک کو برآمدات میں نمایاں اضافہ
  • امریکی تجارتی ٹیرف سے بین الاقوامی تجارت 3 فیصد تک سکڑسکتی ہے: اقوام متحدہ
  • ٹیرف فیصلے کے بعد ایلون مسک نے سب سے زیادہ رقم کمائی
  • ٹیرف فیصلے کے بعد مسک نے سب سے زیادہ رقم کمائی
  • چین کا ہالی ووڈ فلموں کی درآمد محدود کرنے کا اعلان
  • پاکستان میں 2025 میں کس کمپنی کی گاڑیاں زیادہ فروخت ہوئیں؟
  • اگر امریکہ چین کے حقوق اور مفادات کی سنگین خلاف ورزی جاری رکھتا تو چین بھرپور جوابی اقدامات کرے گا،چینی وزارت تجارت