کلائمیٹ فنڈنگ؛ آئی ایم ایف کا تکنیکی وفد مذاکرات کیلیے اسلام آباد پہنچ گیا
اشاعت کی تاریخ: 24th, February 2025 GMT
اسلام آباد:
آئی ایم ایف کا تکنیکی وفد کلائمیٹ فنڈنگ کے حوالے سے مذاکرات کے لیے اسلام آابد پہنچ گیا۔
ذرائع کے مطابق موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے نمٹنے کے لیے کلائمیٹ فنڈنگ کے حصول کے معاملے میں پیش رفت ہوئی ہے، جس کے مطابق بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا تکنیکی وفد کلائمیٹ فنانسنگ پر مذاکرات کے لیے اسلام آباد پہنچ گیا۔
4 رکنی آئی ایم ایف تکنیکی وفد وفاق اور صوبائی حکام کے ساتھ مذاکرات کرے گا۔ اس دوران گرین بجٹنگ، کلائمیٹ سپینڈنگ پر ٹیگنگ، ٹریکنگ، اور رپورٹنگ پر بات چیت ہوگی۔
مذاکرات میں آئندہ مالی سال 2025-26 کے لیے بجٹ میں کاربن لیوی عائد کرنے کے بارے میں بھی بات چیت ہوگی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف وفد کے ساتھ آئندہ مذاکرات کے دوران ابتدائی مسودے پر بات ہو گی۔
آئی ایم ایف کی جانب سے کاربن لیوی عائد کرنے کے بارے میں بھی تجاویز فراہم کی جائیں گی۔ اس سلسلے میں آج سے 28 فروری تک تکنیکی سطح کے مذاکرات وفاق اور صوبوں کے ساتھ ہوں گے۔ اس دوران کاربن لیوی عائد کرنے، الیکٹریکل وہیکل اور سبسڈی پر بھی بات چیت ہو گی۔
ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف وفد آئندہ بجٹ میں گرین بجٹنگ کو وسیع کرنے کے لیے تجاویز بھی دے گا۔ آج مذاکرات میں صرف کلائمیٹ چینج کے لیے اقدامات ہی پر بات چیت ہوگی۔ پہلے روز کی اس بات چیت میں وفاق اور صوبوں کے کلائمیٹ چینج کے اقدامات پر بریفنگ ہوگی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: آئی ایم ایف تکنیکی وفد بات چیت کے لیے
پڑھیں:
اسلام آباد ہائیکورٹ بار، ججز سینیارٹی لسٹ سپریم کورٹ میں چیلنج
اسلام آ باد:اسلام آباد ہائیکورٹ ججز سینیارٹی کا معاملہ،اسلام آباد ہائی کورٹ بار نے ججز سینیارٹی لسٹ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کی طرف سے آئین کے آرٹیکل 184 کی شق تین کے تحت درخواست دائر کر دی گئی جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سپریم کورٹ قرار دے صدر کو آرٹیکل 200 کی شق ایک کے تحت ججز کے تبادلے کے لامحدود اختیارات نہیں، مفاد عامہ کے بغیر ججز کو ایک ہائیکورٹ سے دوسری ہائیکورٹ ٹرانسفر نہیں کیا جاسکتا۔
درخواست میں یہ بھی استدعا کی گئی ہے کہ نیا حلف لینے تک ٹرانسفر ہونے والے ججز کو دوسری ہائیکورٹس کے جج قرار دیا جائے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائمقام چیف جسٹس کی تعیناتی کالعدم قرار دی جائے،نئے ججز کے حلف لینے کے بعد سینیارٹی شمار کی جائے، رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ کو نئی سینیارٹی لسٹ جاری کرنے کا حکم دیا جائے۔
واضح رہے اسلام آباد ہائیکورٹ کے پانچ ججز نے بھی ججز کی سنیارٹی کو سپریم کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔