ایک سال میں 2 رمضان المبارک کب ہوں گے اور یہ کیسے ممکن ہوگا؟
اشاعت کی تاریخ: 24th, February 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ماہِ مقدس رمضان المبارک میں تقریباً ایک ہفتہ رہ گیا ہے اور دنیا بھر میں مسلمان ان دنوں رمضان کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ چند سالوں بعد دنیا بھر میں مسلمان ایک سال میں 2 مرتبہ رمضان کو خوش آمدید کہیں گے؟ جی ہاں! آئندہ چند سالوں میں ایسا ہونے جارہا ہے جب دنیا بھر میں مسلمان ایک مرتبہ پھر سال میں 2 مرتبہ ماہِ مقدس کا تجربہ کرسکیں گے۔ایسا ہر 33 سال بعد ہوتا ہے اور فلکیاتی حساب کے مطابق 2030 میں دنیا بھر میں مسلمان 2 مرتبہ رمضان المبارک کا استقبال کریں گے، اس کی وجہ قمری سال کی مدت کا شمسی سال کے مقابلے میں 11 سے 12 دِن کم ہونا ہے۔
اس رمضان ایسا کیا انمول فلکیاتی واقعہ ہوسکتا ہے جو 33 سال میں صرف ایک بار ہوتا ہے؟دبئی سے منسلک فلکیات گروپ کے چیف ایگزیکٹو حسن احمد الہریری کا کہنا ہے کہ قمری کیلنڈر کے تناظر سے ایک سال میں 2 مرتبہ رمضان کا آنا کوئی عجوبے کی بات نہیں کیوں کہ قمری مہینہ ہر سال 10 سے 11دن آگے بڑھتا ہے۔پہلے رمضان کا آغاز 4 جنوری 2030 اور دوسرے رمضان کا آغاز 26 دسمبر 2030 کو ہونے کا قومی امکان ہے، اس طرح 2030 میں دنیا بھر کے مسلمان ایک سال میں 36 روزے رکھیں گے۔اس سے قبل ایک عیسوی سال کے اندر 2 مرتبہ رمضان المبارک کی آمد آخری مرتبہ 1997 میں ہوئی تھی اور اب پھر 2030 کے بعد ایسا دوبارہ 2063 سے پہلے نہیں ہوگا۔
’شاہین، نسیم، حارث رؤف کسی کام کے نہیں‘، شائقین کا بابراعظم سے ریٹائرمنٹ کا مطالبہ
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: دنیا بھر میں مسلمان رمضان المبارک ایک سال میں سال میں 2
پڑھیں:
رمضان المبارک سے قبل ہفتہ وار مہنگائی میں اضافہ
رمضان المبارک سے قبل ہفتہ وار مہنگائی میں معمولی اضافہ ہوا ہے جبکہ افراط زر کی سالانہ شرح 1.21 فیصد پر آگئی۔ادارہ شماریات پاکستان نے مہنگائی کی شرح کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی۔ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ ہفتہ وار بنیاد پر مہنگائی کی شرح میں 0.27 فیصد کا اضافہ ہوا، ملک میں مہنگائی کی سالانہ شرح 1.21 فیصد ہوگئی۔
ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں 16 اشیا کی قیمتوں میں کمی اور 11 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جبکہ 24 اشیا کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں کیلے 11.89 فیصد اور انڈے 7.8 فیصد، چکن 4.47 فیصد اور لہسن 1.08 فیصد مہنگا ہوا۔
ایک ہفتے میں چینی کی قیمت میں 0.65 فیصد کا مزید اضافہ ہوا جبکہ بیف، مٹن، دال مسور، واشنگ سوپ اور سگریٹس بھی مہنگے ہوگئے۔ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں ٹماٹر 2.81 فیصد، دال چنا 1.24 فیصد، پیاز 1.16 فیصد اورآلو 0.9 فیصد سستے ہوئے جبکہ دال ماش، گھی، ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں بھی کمی ہوئی۔