دوبئی میں راکھی ساونت کی دودی خان سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 24th, February 2025 GMT
دبئی میں دودی سے ملاقات میں راکھی ساونت نے کہا کہ ویلکم ٹو دبئی۔ آپ نے شادی کا آفر کیا میں نے صبرکیا۔ آپ کس کے ڈرسے یو ٹرن مارکر چلے گئے۔ وٹ از دس۔ یں انسان نہیں ہوںِ میں فلموں میں کام کرتی ہوں ہر چیز ڈرامہ ہی ہوگیا ؟ مختلف ویڈیوز میں راکھی ساونت دودی خان سے لڑتی نظر آتی ہیں تو کہیں دونوں ایک دوسرے کے ساتھ بیٹھے نظر آتے ہیں۔
بھارتی اداکارہ راکھی ساونت نے پاکستانی اداکار و ماڈل دودی خان سے کہا کہ آپ میرے ہونے والے دُلہے ٓ ہیں، میں پاکستان کی بہو ہوں؟ دوست ہوں، کیا ہیں؟ یو ٹرن مارنے کا یہ کیا طریقہ ہے، میں دنیا کو کیا جواب دوں کیا ڈرامہ چل رہا ہے؟ میں انسان نہیں ہوںِ میں فلموں میں کام کرتی ہوں ہر چیز ڈرامہ ہی ہوگیا؟
دودی نے جواب دیا کہ میری طرف دیکھو۔ نکال لیا غصہ، نکال لی بھڑاس۔ اصل میں یہ دنیا ہے اور دنیا کو خوش کرنے کے لیے ہمیں اپنی بلی نہیں چڑھا سکتے، اس پر راکھی ساونت نے جواب دیا کہ ہم اسی دنیا میں رہتے ہیں۔
راکھی ساونت نے پھرکہا کہ دنیا میں بھارت میں میرا مذاق اڑایا جا رہا ہے کہ کون لڑکا ہے پاکستان میں۔ اس پر دودی نے جواب دیا کہ میں نے کوئی مذاق نہیں بنایا، آپ میری دوست ہو۔ آپ میری دوست ہو، دوست رہوگی لیکن جورشتہ ہے اس میں دنیا ہی آڑے آ رہی ہے۔
بھارتی اداکارہ نے کہا کہ لیلیٰ مجنوں، شیریں فرہاد تو دنیا تو ہمارے آڑے آئی ہے، آپ پاکستانی میں ہندوستانی۔ مطلب ہم نہیں مل پائیں گے۔ اس پر پھر دودی نے کہا کہ ہم دوست ہیں دوست ہی رہیں گے، شادی کا کیا ہے میں ہاتھ پکڑ کر کہیں بھی لے جاؤں لیکن جو رشتہ ہمیشہ زندہ رہتا ہے وہ دوستی کا رہتا ہے۔ اور آخر میں کٹ کہا۔
اس کے بعد ایک ویڈیو میں راکھی ساونت نے مسکراتے ہوئے کہا کہ آج میں کہاں ہوں، مائی بڈیز، دیکھنا چاہیں گے کہ کون ہے میرے ساتھ۔ پاکستان سے کون آیا ہے۔ ون ٹو تھری۔ اس کے ساتھ ہی ویڈیو میں دودی خان کی انٹری ہوتی ہے جو کہتے ہیں کہ ہم یہاں پاک انڈیا کا میچ دیکھ رہے ہیں اور بھارت کو جتوا رہے ہیں۔
راکھی ساونت نے کہا کہ مبارک ہو، انڈیا جیت گیا، دودی خان میرے ساتھ بھارت کی جیت کے ساتھ ہے، اس کی شکل اتر گئی، دودی خان رو رہا ہے۔ کوہلی جم کر دھویا آپ کی ٹیم کو۔ اس پر دودی خان نے جواب میں راکھی سے کہا ، جب کوئی اچھا کھیلتا ہے تو اس کی تعریف کرنی چاہئے، یہی اسپورٹس مین شپ ہے۔
پاکستانی اداکار و ماڈل نے جواب دیا کہ بھارت کی ٹیم بہت اچھا کھیلی۔ میں مبارکباد دیتا ہوں، کوہلی جی گوڈ آف دی کرکٹ سلام۔ نو ڈائوٹ سچن جی کے بعد کوہلی جی گوڈ آف کرکٹ ہیں۔ راکھی نے کہا کوہلی جی مبارک ہو، انوشکا اور کوہلی جی۔ خدا آپ دونوں کی جوڑی سلامت رکھے۔ پانڈیا پر تنقید کرتے ہوئے راکھی ساونت نے کہا پانڈیا باالکل اچھا نہیں کھیلے، تُو سنبھل جا۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: میں راکھی ساونت راکھی ساونت نے نے جواب دیا کہ نے کہا کہ کوہلی جی
پڑھیں:
امریکی ٹیرف پر پریشان ہیں مگر جوابی اقدام کا ارادہ نہیں،وفاقی وزیرِ خزانہ
امریکی ٹیرف پر پریشان ہیں مگر جوابی اقدام کا ارادہ نہیں،وفاقی وزیرِ خزانہ WhatsAppFacebookTwitter 0 13 April, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے پاکستان امریکا میں ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے عائد کردہ ٹیرف پر کسی بھی قسم کا جواب دینے کا ارادہ نہیں رکھتا ہے، پاکستان ٹرمپ ٹیرف سے پریشان ضرورہے کیونکہ یہ غیریقینی صورتحال ہے، ہم سب کو سوچنا ہوگا کہ اس نیو ورلڈ آرڈرکے ساتھ کیسے آگے بڑھیں، میرے خیال میں اس معاملے پر ہمیں بات کرنے کی ضرورت ہے،امریکا ایک طویل عرصے سے تجارت اور دیگر شعبوں میں پاکستان کا اسٹریٹجک پارٹنر ہے لیکن چین سے تعلقات بھی ہمارے لیے اہم ہیں۔
وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ وہ نئی امریکی انتظامیہ کی جانب سے عائد کردہ ٹیرف پر پریشان ضرور ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہم سب کو سوچنا ہوگا کہ اس نیو ورلڈ آرڈر کے ساتھ کیسے آگے بڑھیں، اس معاملے پر ہمیں بات کرنے کی ضرورت ہے۔خیال رہے گزشتہ ہفتے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دنیا کے بیشتر ممالک پر نئے محصولات کے نفاذ کا اعلان کیا تھا، تاہم گزشتہ دنوں امریکا نے اضافی محصولات کے اطلاق کو 90 روز کے لیے روک دیا ہے۔ابتدائی طور پر امریکا نے پاکستان پر بھی 29 فیصد محصولات عائد کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم گزشتہ دنوں کے اعلان کے بعد یہ معاملہ 90 روز کے لیے رک گیا ہے۔
محمد اورنگزیب نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اگر آپ کا سوال یہ ہے کہ کیا ہم اس کے بدلے میں امریکا کو کوئی جواب دینے جا رہے ہیں تو اس کا جواب نہیں میں ہے۔جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا انہیں لگتا ہے کہ امریکا اور چین کے درمیان رسہ کشی میں پاکستان کا نقصان ہو رہا ہے تو ان کا کہنا تھا کہ امریکا ایک طویل عرصے سے تجارت سمیت دیگر شعبہ جات میں پاکستان کا اسٹریٹجک پارٹنر ہے، چین سے تعلقات بھی ہمارے لیے اہم ہیں۔