خیبرپختونخوا میں منکی پاکس کا پہلا کیس سامنے آگیا
اشاعت کی تاریخ: 24th, February 2025 GMT
خیبرپختونخوا میں منکی پاکس کا پہلا کیس سامنے آگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 24 February, 2025 سب نیوز
پشاور ( سب نیوز) خیبرپختونخوا میں مقامی سطح پر منکی پاکس کا پہلا کیس سامنے آگیا۔
صوبائی مشیرصحت احتشام خان کے مطابق خیبرپختونخوا میں مقامی سطح پر منکی پاکس کی منتقلی کایہ پہلاکیس ہے، متاثرہ خاتون کا شوہر حال ہی میں ایک خلیجی ملک سے واپس آیا تھا۔
احتشام خان نے بتایا کہ مریضہ کو 18 فروری کوبخار اور جسم میں درد کی شکایت پر اسپتال منتقل کیا گیا، 19 فروری کو خاتون کے جسم اور منہ میں دانے نمودار ہوئے جب کہ مریضہ کے نمونے میں 21 فروری کو منکی پاکس کی تصدیق ہوئی۔
مشیر صحت کا کہنا ہےکہ مریضہ کے شوہر سمیت تمام قریبی افراد کو گھریلو آئسولیشن کی ہدایت دی گئی ہے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: خیبرپختونخوا میں منکی پاکس
پڑھیں:
شوہر کے گزرنے کے بعد ذہنی صحت کی بہتری کیلئے ڈاکٹرز کی مدد لی، شگفتہ اعجاز
پاکستان شوبز کی سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے شوہر فلم ساز یحییٰ صدیقی کے انتقال کے بعد انہیں ذہنی امراض کے ڈاکٹر سے مدد لینی پڑی۔
حال ہی میں شگفتہ اعجاز نے اپنے ویلاگ میں شوہر کے انتقال کے بعد اپنی ذہنی صحت اور اس سے جڑی مشکلات پر بات کی ہے۔ اداکارہ نے شوہر کے انتقال کے پانچ ماہ بعد یوٹیوب پر ایک وی لاگ شیئر کیا، جس میں انہوں نے بتایا کہ یحییٰ صدیقی کی وفات کے بعد ان کی ذہنی حالت متاثر ہوئی تھی اور انہیں اس صدمے کو قبول کرنے میں کافی وقت لگا۔
شگفتہ اعجاز نے بتایا کہ انہوں نے وقت لیا اور اب ایک مرتبہ پھر اپنے یوٹیوب چینل کے فالوورز سے بات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اداکارہ نے بتایا کہ شوہر کے انتقال کے بعد وہ کمرے میں بند ہو گئی تھیں اور اس دوران اپنی بیٹیوں کے زیادہ قریب ہوگئی تھیں جبکہ اس مشکل وقت میں ان کے بچوں نے ان کا بےحد خیال رکھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ لوگ کہتے ہیں کہ ہر کامیاب مرد کے پیچھے ایک عورت کا ہاتھ ہوتا ہے، لیکن ان کے خیال میں ہر کامیاب عورت کے پیچھے بھی اس کے شوہر کا تعاون اور سپورٹ ہوتا ہے۔ اداکارہ نے بتایا کہ ان کے شوہر ان کا سپورٹ سسٹم تھے۔
شگفتہ اعجاز نے یہ بھی کہا کہ شوہر کے جانے کے بعد وہ شدید ڈپریشن کا شکار ہو گئی تھیں اور ذہنی صحت کی بہتری کے لیے انہوں نے ذہنی امراض کے ڈاکٹر کے سیشنز لیے۔ ڈاکٹر نے انہیں بتایا کہ ہمسفر کے بچھڑنے کا دکھ کم از کم چھ ماہ تک رہتا ہے جبکہ ڈاکٹر کی ہی مدد سے اب وہ پہلے سے بہتر ہوئی ہیں۔
TagsShowbiz News Urdu