3 ٹرانسفر ججز کیخلاف سپریم کورٹ میں پٹیشن، اسلام آباد بار کی مکمل حمایت
اشاعت کی تاریخ: 24th, February 2025 GMT
—فائل فوٹو
اسلام آباد بار نے 3 ٹرانسفر ججز کے خلاف 5 ججز کی سپریم کورٹ میں دائر پٹیشن کی مکمل حمایت کر دی۔
اسلام آباد بار کے صدر نعیم گجر اور سیکریٹری بار کی جانب سے اعلامیہ جاری کیا گیا ہے۔
اعلامیے میں اسلام آباد بار کی جانب سے بغیر پراسیس اور نئے حلف کے بغیر ججز ٹرانسفر کی مذمت کی گئی ہے۔
ججز سینیارٹی لسٹ کے معاملے پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے 5 ججز نے بھی سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا۔
اسلام آباد بار نے ایگزیکٹیو کی جانب سے عدالتی معاملات میں مداخلت کی بھی مذمت کی ہے۔
اسلام آباد بار نے سپریم کورٹ سے پٹیشن سن کر ٹرانسفر ججز کو واپس بھیجنے کی استدعا کر دی۔
اعلامیے کے مطابق سپریم کورٹ میں دائر 184/3 کی پٹیشن ججز کی غیر آئینی ٹرانسفر سے متعلق ہے، پٹیشن میں پہلے سے موجود ججز کی سینیارٹی میں ردوبدل کی نشاندہی کی گئی ہے۔
پٹیشن میں عدلیہ کی آزادی، اختیارات کی تقسیم اور آئینی بالادستی کو تھریٹس کا بھی بتایا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ ججز کا یہ ٹرانسفر آرٹیکل 200 کی واضح خلاف ورزی ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد بار 5 ججز کے ساتھ اظہارِ یک جہتی کرتی ہے، عدلیہ میں غیر آئینی مداخلت کا دفاع کریں گے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: اسلام آباد بار سپریم کورٹ ججز کی گیا ہے
پڑھیں:
ججز سنیارٹی لسٹ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا
ججز سنیارٹی لسٹ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 22 February, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز)اسلام آباد ہائی کورٹ بار نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کی سینیارٹی کا معاملہ سپریم کورٹ آف پاکستان میں چیلنج کر دیا۔
درخواست میں استدعا کی گئی سپریم کورٹ قرار دے صدر کو آرٹیکل 200 کی شق ایک کے تحت ججز کے تبادلے کے لامحدود اختیارات نہیں ہیں، مفاد عامہ کے بغیر ججز کو ایک ہائیکورٹ سے دوسری ہائیکورٹ ٹرانسفر نہیں کیا جاسکتا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ بار کے صدر ریاست علی آزاد نے آرٹیکل 184/3 کے تحت درخواست دائر کر دی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے پانچ ججز نے بھی سپریم کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔