خیبرپختونخوا کی صوبائی کابینہ میں سابق وزراء تیمور جھگڑا اور کامران بنگش کی شمولیت کا معاملہ ختم ہو گیا۔ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے دونوں سابق وزراء کو کابینہ میں شامل نہ کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا، ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کو بھی اس فیصلے پر راضی کر لیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے علی امین گنڈاپور کو ہدایت دی تھی کہ کامران بنگش اور تیمور جھگڑا کو کابینہ میں شامل کیا جائے، تاہم وزیراعلیٰ نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرکے انہیں گزشتہ حکومت میں دونوں رہنماؤں کی کارکردگی سے آگاہ کیا اور اپنے فیصلے پر قائل کر لیا۔

تیمور جھگڑا نے اس معاملے پر تبصرہ کرنے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ یہ پارٹی کا اندرونی معاملہ ہے، میں کچھ کہوں گا تو بانی پی ٹی آئی کے مقصد کو نقصان پہنچے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے انہیں پہلی حکومت میں دو اہم وزارتیں دی تھیں، لیکن اس بار ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی۔

دوسری جانب، خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے بھی اس معاملے کو اندرونی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس پر میڈیا میں کوئی تبصرہ ضروری نہیں۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: بانی پی ٹی آئی کابینہ میں

پڑھیں:

گرینڈ الائنس میں شامل تمام جماعتیں حکومت کے ساتھ ہیں، ایک سمجھوتے کے تحت پی ٹی آئی والے بانی کو جیل میں رکھے ہوئے ہیں ، فیصل وائوڈا

گرینڈ الائنس میں شامل تمام جماعتیں حکومت کے ساتھ ہیں، ایک سمجھوتے کے تحت پی ٹی آئی والے بانی کو جیل میں رکھے ہوئے ہیں ، فیصل وائوڈا WhatsAppFacebookTwitter 0 22 February, 2025 سب نیوز

کراچی (آئی پی ایس )سینیٹر فیصل واڈا نے کہا ہے کہ چیخ چیخ کر بول رہا تھا ٹرمپ کے آنے سے کچھ نہیں ہوگا ویسے بھی پی ٹی آئی چاہتی ہے بانی عمران خان جیل میں رہیں، گرینڈ الائنس میں تمام گرینڈ پارٹیاں حکومت کے ساتھ ہیں۔یہ بات انہوں نے کسٹمز ایجنٹس کی پریس کانفرنس کے اختتام پر کہی۔ قبل ازیں کسٹمز ایجنٹس نے پریس کانفرنس کی، اس دوران فیصل واوڈا بھی پہنچے اور کہا کہ میں کسٹم ایجنٹس کے ساتھ یکجہتی کرنے نہیں آیا آپ کا مسئلہ حل کرنے آیا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ آپ بروز بدھ سینیٹ کی فنانس کمیٹی میں تشریف لائیں سلیم مانڈوی والا اس کے چیئرمین ہیں ہر مسئلے کے حل کیلئے فوج کو پکارا جارہا ہے جب اکثریت مسئلے فوج نے حل کرنے ہیں تو اس کی تعریف تو کیا کریں۔فیصل واوڈا نے کہا کہ سالانہ 4800 ارب روپے کا نقصان انتہائی قابلِ تشویش ہے، میڈیا کا کردار انتہائی اہم رہا ہے میڈیا اس طرز کے مسائل حل کرنے کی اہلیت رکھتا ہے، کسٹم ایجنٹس کے معاملے پر وزیرِ خزانہ اور وزیر مملکت سے اس مسئلے سے متعلق بات کروں گا ہم اس میں ملوث افسر پر بھی کارروائی کریں گے، ابھی تو میری ٹائم کی صرف فائل کو ہاتھ لگا کر 60 سے 70ارب روپے بدعنوانی پکڑی ہے ہوم ورک مکمل کرکے نام بھی سامنے لائیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • تیمور سلیم جھگڑا اور کامران بنگش کو خیبرپختونخوا کابینہ میں شامل نہ کرنے کا فیصلہ
  • علی امین گنڈاپور عمران خان سے کونسا فیصلہ کروانے میں کامیاب؟
  • وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا 2 سابق وزرا کو کابینہ میں شامل نہ کرنے کا فیصلہ
  • نوشہرہ میں جڑوبہ ڈیم کا افتتاح، سیاست میں رول ماڈل بانی پی ٹی آئی ہیں: علی امین گنڈاپور
  • میرا سیاسی رول ماڈل بانی پی ٹی آئی ہیں‘ علی امین گنڈاپور
  • عمران خان میرے سیاسی رول ماڈل، عظیم انسان بننے کے لیے انسانیت کا خیال رکھنا ضروری ہے، علی امین گنڈاپور
  • گرینڈ الائنس میں شامل تمام جماعتیں حکومت کے ساتھ ہیں، ایک سمجھوتے کے تحت پی ٹی آئی والے بانی کو جیل میں رکھے ہوئے ہیں ، فیصل وائوڈا
  • میرا سیاسی رول ماڈل عمران خان ہیں: علی امین گنڈاپور
  • خیبرپختونخوا: مستحق خاندانوں کے لیے رمضان اور عید پیکیج منظور