لاہور، ممتاز صحافی، شاعر اور کالم نگار اثر چوہان انتقال کر گئے
اشاعت کی تاریخ: 24th, February 2025 GMT
مرحوم کی عمر 86 برس تھی۔ انہوں نے عملی صحافت کا آغاز 1960ء میں زمانہ طالب علمی کے دوران سرگودھا سے بطور نامہ نگار روزنامہ نوائے وقت سے کیا۔ بعدازاں لاہور آ گئے 1973 میں اپنا اخبار ’’روزنامہ سیاست‘‘ جاری کیا۔ وہ پنجابی زبان میں میگزین ’’چانن‘‘ بھی شائع کرتے رہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے مایہ ناز صحافی، ممتاز کالم نگار اور شاعر اثر چوہان انتقال کر گئے۔ مرحوم کی عمر 86 برس تھی۔ انہوں نے عملی صحافت کا آغاز 1960ء میں زمانہ طالب علمی کے دوران سرگودھا سے بطور نامہ نگار روزنامہ نوائے وقت سے کیا۔ بعدازاں لاہور آ گئے 1973 میں اپنا اخبار ’’روزنامہ سیاست‘‘ جاری کیا۔ وہ پنجابی زبان میں میگزین ’’چانن‘‘ بھی شائع کرتے رہے۔ اثر چوہان روزنامہ نوائے وقت، روزنامہ سیاست اور روزنامہ پاکستان میں ’’سیاست نامہ‘‘ کے عنوان سے کالم بھی لکھتے رہے۔ ان کی اہلیہ نجمہ چوہان مرحومہ ذوالفقار علی بھٹو دور میں رکن پنجاب اسمبلی میں رہیں۔ صحافتی و ادبی حلقوں نے اثر چوہان کے وفات کو صحافت کیلئے بڑا نقصان قرار دیا ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: اثر چوہان
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف کی سینئر صحافی الطاف حسن قریشی کی تیمارداری
اسلام آباد (اے پی پی) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سینئر صحافی اور اردو ڈائجسٹ کے ایڈیٹر الطاف حسن قریشی سے
ٹیلیفون پر رابطہ کیا اور ان کی تیمارداری کی۔ ہفتہ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے ٹیلیفون پر الطاف حسن قریشی کی صحت کے بارے میں دریافت کیا اور ان کی جلد صحتیابی کے لیے دعاکی۔ وزیراعظم محمد شہبازشریف نے سینئر صحافی کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات کی فراہمی کے لیے طبی ماہرین کی ٹیم تشکیل دینے کی بھی ہدایت کی ہے۔