نیوزڈیسک(ویب ڈیسک)برازیل میں بس اور ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 12 طلباء ہلاک اور 19افراد زخمی ہوگئے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق برازیل کے اقتصادی دارالحکومت ساؤ پالو سے روانہ ہونے والی بس ہائی وے پر ایک ٹرک سے ٹکرا گئی

،حادثے میں زخمی ہونے والے 19 افراد کو ہسپتال پہنچادیا گیا ہے جبکہ حادثے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ حادثے میں مرنے والے طلباء کے سوگ میں مقامی یونیورسٹی میں 3 روزہ سوگ کا اعلان کردیا گیا ہے۔
تھائی لینڈ کے سابق وزیراعظم نے 2 دہائی قبل مسلمانوں کے قتل عام پر معافی مانگ لی

.

ذریعہ: Daily Ausaf

پڑھیں:

پتو کی: ڈرائیور کو نیند آگئی، کیری ڈبہ روہی نالے میں جا گرا، 8 افراد ہلاک

ویب ڈیسک: پتو کی میں ڈرائیور کو نیند آنے سے کیری ڈبہ برساتی نالہ میں جا گرا ۔ حادثے میں 8افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ ڈرائیور سمیت دو افراد زخمی ہوگئے۔

قصور کے علاقہ کھارا کے قریب رائونڈ روڈ پر کیری ڈبہ میں سوار افراد شادی کی تقریب سے واپس آ رہے تھے۔ ڈرائیور کو نیند آنے سے گاڑی بے قابو ہو کر برساتی نالے میں گر گئی۔ خلیل مسیح، سلیم مسیح، عمران مسیح، مقصود، سوہنی، کورنیلئس، سنی، طلحہ یاسین حادثے میں جان کھو بیٹھے۔ ڈرائیور شکور اور ساجد زخمی ہوگئے۔ گاڑی میں دس افراد سوار تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کیری ڈبہ روہی نالہ پر جنگلہ نہ ہونے کے باعث گرا جس سے اموات ہوئیں۔ پولیس نے محمد ارشد سب انسپکٹر کی مدعیت میں زخمی ڈرائیور کیخلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ۔

چین کا فلپائنی طیاروں پر سرحدی حدود کی خلاف ورزی کا الزام

Ansa Awais Content Writer

متعلقہ مضامین

  • سپر ہائی وے پر 2 ٹرکوں اور کار میں خوفناک تصادم، ایک شخص جاں بحق، متعدد زخمی
  • پی آئی اے طیارہ حادثہ میں زندہ بچ جانے والے ظفر مسعود نے آپ بیتی لکھ دی
  • کراچی، ٹرالر اور کوسٹر کے درمیان تصادم، متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع
  • برازیل میں بس ٹرک سے ٹکرا گئی، 12 طلباء ہلاک
  • فرانس میں چاقو کے حملے میں ایک شخص ہلاک، 3 پولیس اہلکار زخمی
  • محراب پور: ٹریفک حادثے میں 2نوجوان زخمی،اسپتال منتقل
  • پتو کی: ڈرائیور کو نیند آگئی، کیری ڈبہ روہی نالے میں جا گرا، 8 افراد ہلاک
  • کراچی: ٹریفک حادثات میں نانا اور نواسہ جاں بحق، پانچ افراد زخمی
  • سٹیل مل میں پگھلا ہوا لوہا مزدوروں پر گرنے سے 4 افراد جاں بحق،3 زخمی