پی ٹی آئی کی 22 مارچ کو مینار پاکستان پرجلسے سے متعلق درخواست خارج
اشاعت کی تاریخ: 24th, February 2025 GMT
لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کی مینار پاکستان پر جلسے متعلق درخواست خارج کردی۔
پی ٹی آئی کی 22 مارچ کو مینار پاکستان جلسہ کی اجازت کی درخواست پرلاہور ہائی کورٹ کے جسٹس فاروق حیدر نے بطور اعتراضی سماعت کی۔ عدالت نے ہائیکورٹ آفس کا اعتراض بحال رکھتے ہوئے درخواست خارج کردی۔ عدالت نے درخواست گزار کو ریڈرسل کمیٹی سے رجوع کرنے کی بھی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ریڈرسل کمیٹی فیصلہ نہیں کرتی تو آپ عدالت سے رجوع کرسکتے ہیں۔
درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ حکومت کی ریڈرسل کمیٹی کے پاس جانا بے سود ہے۔
ہائیکورٹ آفس نے درخواست متعلقہ کمیٹی کے سامنے دائر نا کرنے کا اعتراض عائد کیا تھا۔ پی ٹی آئی رہنما اکمل خان باری نے درخواست دائر کی تھی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ پی ٹی آئی 22 مارچ کو آئین اور قانون کے مطابق مینار پاکستان جلسہ کرنا چاہتی ہے۔ انتظامیہ کو جلسے کی اجازت کے لیے درخواست دی مگر کوئی جواب نہیں دیا گیا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: مینار پاکستان پی ٹی آئی
پڑھیں:
پولیس لائنز پشاور دھماکے کے سہولت کار کی درخواست ضمانت خارج
پشاور ہائی کورٹ نے پولیس لائنز دھماکے کے سہولت کار کی درخواست ضمانت خارج کردی۔
پولیس لائنز دھماکے کے سہولت کار ملزم امتیاز عر تورہ شپہ کی درخواست ضمانت پر پشاور ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔ عدالت نے فیصلے میں کہا کہ ملزم اپنی بے گناہی ثابت نہ کرسکا۔ درخواست گزار کا تعلق افغانستان سے ہے۔ اس کے خاندان کے افراد کا تعلق بھی کالعدم تنظیموں کے ساتھ رہا ہے۔ درخواست گزار کے خاندان کے افراد ریاست خلاف سرگرمیوں میں ہلاک بھی ہوئے ہیں۔
عدالتی فیصلے کے مطابق واقعے میں قیمتی جانیں ضائع ہوئیں اور کئی افراد زخمی ہوئے۔ ایسے میں درخواست گزار کو ضمانت نہیں دے سکتے۔ درخواست گزار کی ضمانت کے لیے یہ تیسری درخواست ہے۔ ملزم کو رہا کیا گیا تو ایسے سرگرمیوں میں دوبارہ ملوث ہونے کا خدشہ ہے اس لیے ضمانت کی درخواست خارج کی جاتی ہے۔
پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کے مطابق درخواست گزار کے وکیل کے مطابق درخواست گزار کی عمر 18 سال ہے۔ وکیل کا کہنا ہے کہ پراسیکیوشن ملزم کا ٹرائل 6 ماہ میں مکمل کرنے میں ناکام ہوچکی ہے۔