منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن، غیرملکی سمیت 15 افراد گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 24th, February 2025 GMT
منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن میں نائجیرین باشندے سمیت 15 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔
ترجمان اینٹی نارکوٹکس فورس ( اے این ایف ) کے مطابق مختلف کارروائیوں میں 9 کروڑ سے زائد مالیت کی 169.755 کلوگرام منشیات برآمد کی گئیں۔ جتیال گلگت میں کارروائی کے دوران گاڑی سے ایک کلوگرام چرس برآمد کر کے 2 ملزمان کو گرفتارکیا گیا۔ گنگال ایسٹ اسلام آباد کے قریب ملزم کے بیگ سے 12 کلوگرام چرس برآمد ہوئی۔
چاندنی چوک راولپنڈی کے قریب کوریئر آفس میں نیدرلینڈ بھیجے جانے والے پارسل سے 950 گرام آئس برآمد کی گئی جبکہ جی ٹی روڈ پر سیالکوٹ کے قریب گاڑی سے 19 کلوگرام آئس برآمد کرکے ملزم کو گرفتارکر لیا گیا۔
ترجمان کے مطابق سمندری موٹروے انٹرچینج کے قریب گاڑی سے 30 کلو چرس، 14.
لاہور انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر نائیجرین باشندے سے 605 گرام کوکین برآمد ہوئی۔ ٹونمی موڑ ڈی جی خان کے قریب گاڑی سے 3 کلوگرام آئس برآمد کر کے 2 ملزمان کو گرفتارکیا گیا۔ فتح چوک حیدرآباد کے قریب ملزم سے 12 کلوگرام چرس برآمد ہوئی جبکہ ڈی آئی خان میں ملزم سے 200 گرام چرس برآمد کی گئی۔
گوادر کے غیر آباد علاقے میں لاوارث موٹرسائیکل سے 20 ہزار ایکسٹیسی گولیاں اور 600 گرام ویڈ برآمد ہوئی۔ گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: برآمد ہوئی ملزمان کو برآمد کی گاڑی سے کے قریب
پڑھیں:
خفیہ اطلاع پر کارروائی، کروڑوں کی منشیات برآمد
لاہور میں انٹیلجنس بیسڈ کارروائی میں منشیات کی بڑی سپلائی ناکام بنا دی گئی۔
پولیس کے مطابق چوکی نواب ٹاؤن پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کی 165 کلو چرس اور 34 افیون برآمد کرلی۔ ملزمان منشیات سے بھری کار چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے انچارج چوکی نواب ٹاؤن اور متعلقہ ٹیم کو کامیاب کارروائی پر شاباش دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے شواہد اکھٹے کر لیے گئے۔ اینٹی ڈرگ اینٹیلیجنس نیٹ ورک کو مضبوط کرنے کے بہترین نتائج آ رہے ہیں۔ شہر کے داخلی راستوں پر سپیشل اینٹی ڈرگ ٹیمیں تشکیل تعینات کی گئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ رواں سال منشیات فروشوں کے خلاف بڑی اور کامیاب کارروائیاں ہوئیں ہیں۔ منشیات فروشی کے نیٹ ورک توڑنے پر مسسلسل کام کر رہے ہیں۔ سپلائرز کے ذریعے بڑے ڈیلرز کو گرفت میں لا رہے ہیں۔عوامی مدد کے بغیر لاہور کو منشیات سے پاک کرنا آسان نہیں۔ شہری منشیات فروشوں کی اطلاع 15 پر دے کر پولیس کی مدد کریں۔