بادل کب برسیں گے ؟ محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنا دی
اشاعت کی تاریخ: 24th, February 2025 GMT
بادل کب برسیں گے ؟ محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنا دی WhatsAppFacebookTwitter 0 24 February, 2025 سب نیوز
اسلام آباد: بارش برسانے والا سسٹم اج بلوچستان کے راستے پاکستان میں داخل ہوگا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 25 فروری سے یکم مارچ کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں تیز ہوائیں چلنے اور بارش کا امکان ہے۔ مری اور گلیات سمیت دیگر پہاڑی علاقوں میں بارش اور برفباری کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 25 سے 28 فروری کے درمیان لاہو ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ ، فیصل آباد، شیخوپورہ ، نارروال ، میانوالی اور سیالکوٹ میں بارش کا امکان ہے جبکہ سرگودھا ، بھکر، خوشاب، حافظ آباد ، گجرانوالہ ، منڈی بہا الدین اور گجرات میں بھی بارش کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملتان، ڈیرہ غازی خان، لیہ، مظفر گڑھ، خانیوال، ساہیوال ، پاکپتن، اوکاڑہ اور بہاولنگر میں بھی 25 سے 27 فروری تک ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔ بارش کے ساتھ پہاڑی علاقوں برفباری بھی متوقع ہے۔
پی ڈی ایم اے ک ڈائریکٹر جنرل ایم عرفان علی کاٹھیا کا کہنا ہے کہ سیاح موسم کی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنا پروگرام ترتیب دیں۔ پی ڈی ایم کے کنٹرول روم میں 24 گھنٹے صورتحال کی مانیٹرنگ جاری ہے۔ خراب موسم میں غیر ضروری سفر سے گریزن کریں۔ ایمرجنسی صورتحال میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر کال کریں۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: محکمہ موسمیات
پڑھیں:
گورنر سٹیٹ بینک نے عوام کو خوشخبری سنا دی
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا ہےکہ تیل کی قیمتوں میں کمی سے امریکی ٹیرف کا منفی اثر کم ہو جائے گا۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ امریکی ٹیرف سے ٹیکسٹائل انڈسٹری پر اثر پڑے گا مگر تیل کی قیمتوں میں کمی سے امریکی ٹیرف کا منفی اثر کم ہو جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ شرح سود میں کمی سے حکومت کو ادائیگیوں میں ایک کھرب روپے کا ریلیف ملنے کی توقع ہے۔ جمیل احمد کا کہنا تھا کہ 30 جون سے پہلے 4 سے 5 ارب ڈالرز آنے کی توقع ہے جب کہ جون کے آخر تک زرمبادلہ کے ذخائر 14 ارب ڈالر ہونے کا ہدف ہے۔
حکومت کی بجٹ میں عام آدمی پر مزید بوجھ ڈالنے کی تیاری، کھانے پینے کی اشیا مہنگی ہونیکا امکان
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ معاشی ترقی کی شرح 3 فیصد تک رہنے کی توقع ہے۔
مزید :