Express News:
2025-04-15@09:58:49 GMT

بادل کب برسیں گے ؟ محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنا دی

اشاعت کی تاریخ: 24th, February 2025 GMT

بارش برسانے والا سسٹم اج بلوچستان کے راستے  پاکستان میں  داخل ہوگا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 25 فروری سے یکم مارچ کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں تیز ہوائیں چلنے اور بارش کا امکان ہے۔ مری اور گلیات سمیت دیگر پہاڑی علاقوں میں بارش اور برفباری کی توقع ہے۔

25 سے 28 فروری کے درمیان لاہو ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ ، فیصل آباد، شیخوپورہ ، نارروال ، میانوالی اور سیالکوٹ میں بارش کا امکان ہے جبکہ سرگودھا ، بھکر، خوشاب، حافظ آباد ، گجرانوالہ ، منڈی بہا الدین اور گجرات میں بھی بارش کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملتان، ڈیرہ غازی خان، لیہ، مظفر گڑھ، خانیوال، ساہیوال ، پاکپتن، اوکاڑہ اور بہاولنگر میں بھی 25 سے 27 فروری تک ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔ بارش کے ساتھ پہاڑی علاقوں برفباری بھی متوقع ہے۔

پی ڈی ایم اے ک ڈائریکٹر جنرل  ایم عرفان علی کاٹھیا کا کہنا ہے کہ سیاح موسم کی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنا پروگرام ترتیب دیں۔ پی ڈی ایم کے کنٹرول روم میں 24 گھنٹے صورتحال کی مانیٹرنگ جاری ہے۔ خراب موسم میں غیر ضروری سفر سے گریزن کریں۔ ایمرجنسی صورتحال میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر کال کریں۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

پی ٹی آئی کو توقع چھوڑ کر کورٹ میں فائٹس کرنا چاہیے

لاہور:

گروپ ایڈیٹر ایکسپریس ایاز خان کا کہنا ہے یہ جو 3عزت مآب کانگریس مین آئے تھے آرمی چیف سے بھی طویل ملاقات ہو گئی، آج کرتارپور کا بھی دورہ کر لیا، تھوڑی دیر پہلے خبر آئی تھی کہ جاتی عمرہ میں بھی انھوں نے ملاقاتیں کر لیں، دورے کو شاندار بھی قرار دیدیا وہ یہاں آکر بہت خوش ہوئے. 

ایکسپریس نیوز کے پروگرام ایکسپرٹس میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ بنیادی طور پر اس دورے کا اہتمام وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کیا تھا. 

تجزیہ کار فیصل حسین نے کہا کہ جو لوگ مایوس ہو رہے ہیں وہ احمق ہیں اور جو لوگ مطمئن ہو رہے ہیں ان کا اطمینان سمجھ سے بالاتر ہے، اس وفد نے آنے سے پہلے یہ تو نہیں کہا تھا کہ وہ عمران خان کو رہا کرانے آ رہے ہیں اور رہا کرا کہ ہی جائیں گے یہ تو تحریک انصاف نے اپنے طور پر ہی امیدیں باندھ لیں اور ان امیدوں کا پرچار بھی شروع کر دیا، اسی طرح یہ اطمینان کہ امریکا مکمل طور پر عمران خان سے لاتعلق ہو گیا ہے اب پاکستان کے اندرونی معاملات میں یا سیاسی معاملات میں اب کبھی بات نہیں کرے گا یہ اطمینان بھی فضول ہے. 

تجزیہ کار نوید حسین نے کہا کہ میرے خیال میں گورنمنٹ نے سکھ کا سانس لیا ہے،گورنمنٹ نے رائٹلی سکھ کا سانس لیا ہے بیکاز جب سے ٹرمپ ایڈمنسٹریشن آئی تھی جب سے ٹرمپ نے الیکشن جیتا تھا تو ہمارے پالیسی ساز ڈیسپریٹ تھے، ٹرمپ نے خود جب کانگریس میں اسپیچ کی، پاکستان کا شکریہ ادا کیا، اب مارکو روبیو جو ٹرمپ انتظامیہ میں امریکا کے وزیر خارجہ ہیں ان کا دیکھنے کا ہے کہ وہ پاکستان کو کس نظر سے دیکھیں گے. 

تجزیہ کار عامر الیاس رانا نے کہا کہ یہ دورہ اس لیے اہمیت کا حامل تھا کہ جیک وارن برگ مین فری عمران خان کے ٹویٹ بھی کر چکے تھے پی ٹی آئی کو بڑی امیدیں تھیں اور ہیں بھی لیکن فی الحال ان کی جوسیاسی جوتیوں میں دال بٹ رہی ہے، اصل بات یہ ہے کہ ان کی طرف سے میسج کیا آیا ہے؟، میسج تو انھوں نے امریکا پاکستان تعلقات پر بات کی ہے. 

تجزیہ کار محمد الیاس نے کہا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے ایویں توقعات لگا لی جاتی ہیں کہ جو بھی آئے گا باہر سے وفد آئے گا کانگریس مین آئیں گے یا جو بھی آئے گا امریکنز آتے ہیں ان کی نجات کے لیے کچھ کرے گا، ایسی صورتحال نہیں، اب تو ان کو یقین ہو جانا چاہیے کہ انھوں نے نہیں کچھ کرنا جو کچھ کرنا ہے خود ہی کرنا ہے، اگر کرنا ہوتا تو ٹرمپ نے اس ٹائم کر دینا تھا،اب پی ٹی آئی کو توقع چھوڑ دینی چاہیے اور کورٹ میں فائٹس کرنی چاہیے۔

متعلقہ مضامین

  • گورنر سٹیٹ بینک نے عوام کو خوشخبری سنا دی 
  • آج بروز منگل 15اپریل مختلف علاقوں کے موسم کی صورتحال جانئے
  • پی ٹی آئی کو توقع چھوڑ کر کورٹ میں فائٹس کرنا چاہیے
  • کراچی سمیت سندھ کے کئی علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں
  • خیبر پختونخوا میں گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان
  • کراچی سمیت سندھ کے کئی علاقوں میں شدید گرمی
  • سورج کے تیور بدلنے لگے، ملک کے مختلف علاقوں میں ہیٹ ویو کا خدشہ
  • کراچی میں آج سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان
  • ملک کے بیشتر علاقوں میں آج سے گرمی بڑھنے کا امکان
  • آٹھ فروری کو حقیقی نمائندوں کے بجائے جعلی قیادت مسلط کی گئی، تحریک تحفظ آئین