تامل فلم انڈسٹری کے سپر اسٹار اجیت کمار آج اسپین میں ایک کار ریس کے دوران بڑے حادثے زخمی ہوگئے۔ 

جنوبی بھارتی میڈیا کے مطابق اجیت اسپین کے شہر ویلینسیا میں ہونے والی ہائی اسپیڈ کار ریسنگ میں شامل تھے جہاں 2 کاریں آپس میں ٹکرا گئیں جن میں سے ایک میں اجیت تھے اور وہ اس حادثے میں ایک مرتبہ پھر بال بال بچ گئے۔

54 سالہ اجیت کمار کے منیجر سوریش چندرہ نے یہ خبر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔

ایکس پر اس حادثے کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں اجیت کی کار کو دوسری کار سے کریش ہوکر اُلٹتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

ان کے منیجر چندرا نے ایکس پر پیغام میں بتایا کہ اجیت کمار بالکل ٹھیک ہیں اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرنے والوں کے وہ شکر گزار ہیں۔

یاد رہے کہ اجیت کمار اب سے کچھ دن قبل بھی ریسنگ کے دوران حادثے کا شکار ہوکر زخمی ہوگئے تھے، اجیت کمار ریسنگ کے اونر ہیں اور وہ پورشے اسپرنٹ چیلنج: ساؤتھ یورپ کومپیٹیشن میں شریک تھے۔ 

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: اجیت کمار

پڑھیں:

خوفناک و نایاب بلیک سی ڈیول مچھلی پہلی بار سمندر کی سطح کے قریب دیکھی گئی

نایاب اور خوفناک شکل والی بلیک سی ڈیول مچھلی کو پہلی بار سمندر کی سطح کے قریب دیکھا گیا ہے۔

 یہ حیرت انگیز منظر اسپین کے نزدیک کینری جزائر کے پانیوں میں سامنے آیا، جب ایک ہسپانوی تحقیقی ٹیم سمندری شارک پر تحقیق کر رہی تھی۔ اس ٹیم میں مشہور سمندری فوٹوگرافر ڈیوڈ جارا بوگونا بھی شامل تھے، جنہوں نے اس نایاب مچھلی کی ویڈیو ریکارڈ کی۔ 

بلیک سی ڈیول مچھلی عموماً سمندر کی گہرائی میں 650 سے 6500 فٹ کے درمیان ملتی ہے، تاہم سطح کے قریب اس کا دیکھنا ایک غیر معمولی اور حیران کن واقعہ ہے۔

بلیک سی ڈیول اپنے سیاہ رنگ، تیز دانتوں اور سر پر موجود روشنی پیدا کرنے والے عضو کی بدولت مشہور ہے، جو شکار کو اپنی طرف کھینچنے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ جب کوئی چھوٹی مچھلی اس روشنی کے قریب آتی ہے، تو یہ فوراً اسے اپنا شکار بنا لیتی ہے۔

ماہرین کے مطابق اس مچھلی کا سطح پر آنا کسی بیماری یا شکاری سے بچنے کی کوشش ہو سکتی ہے۔

 اس واقعے نے عالمی سطح پر سمندری حیات کے ماہرین کی توجہ حاصل کر لی ہے اور تحقیق کے نئے دروازے کھولے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • بھارت سے شکست، پاکستان ٹیم کا چیمپئنز ٹرافی میں سفر اگر مگر کا شکار
  • موٹر سائیکل پر سوار 5 افراد حادثے کا شکار‘ نانا، نواسہ جاں بحق
  • اسرائیل کی جیلوں میں قید فلسطینی قیدیوں کی رہائی تاخیر کا شکار
  • امریکی شکاری نے 42 ہزار ڈالر دےکر چترال میں مارخور کا شکار کرلیا
  • ٹینس اسٹار کو گھورنا تماشائی کو مہنگا پڑگیا
  • سابق بھارتی کپتان سارو گنگولی ٹریفک حادثے کا شکار
  • جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ دھرم شالا لاڑکانہ میں ڈکیتی مزاحمت پر ہندو نوجوان سنجے کمار کے قتل پر ان کے بیٹے آریان کمار، سالے ساحل سمیت دیگر ورثاء کیساتھ افسوس اور دکھ کا اظہار کرہے ہیں
  • ڈاکو راج کیخلاف اقدامات نہ کیے تو حکمرانوں کا گھیرائو کرینگے‘ کاشف شیخ
  • خوفناک و نایاب بلیک سی ڈیول مچھلی پہلی بار سمندر کی سطح کے قریب دیکھی گئی