شیخوپورہ: ڈمپر کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے 3 افراد جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 24th, February 2025 GMT
شیخوپورہ میں ڈمپرنے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں سوار 3 افراد جاں بحق ہو گئے ۔
تفصیلات کے مطابق واقعہ شیخوپورہ کے علاقے فاروق آباد میں پیش آیا جہاں ڈمپرکی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار3 افرادجاں بحق ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعے میں سڑک پر چلنے والے 2گھوڑے بھی ہلاک ہوگئے جو ہلاک ہونے والے افراد کے ہی تھے۔
پولیس کے مطابق حادثے کے بعد ڈمپرڈرائیورفرار ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
سیکیورٹی فورسز کا ڈی آئی خان میں آپریشن 7 دہشت گرد ہلاک
درابن میں خوارج کے ٹھکانے کو موثر نشانہ بنایاجس کے نتیجے میں 4دہشت گرد مارے گئے
دوسری کارروائی مدی کے علاقے میں کی گئی، جہاںتین خارجی دہشت گرد کو ہلاک کر دیا گیا
سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسمعیل خان میں 2 کارروائیاں کرتے ہوئے 7 خارجی دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر ڈیرہ اسمعیل خان میں 2 آپریشن کیے۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے درابن کے علاقے میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا، فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو موثر نشانہ بنایاجس کے نتیجے میں 4 دہشت گرد مارے گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دوسری کارروائی مدی کے علاقے میں کی، جہاں مثر آپریشن میں تین خارجی دہشت گرد کو ہلاک کر دیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔