وزیرِ اعظم شہباز شریف کا دورۂ آذربائیجان، آج کی مصروفیات سامنے آ گئیں
اشاعت کی تاریخ: 24th, February 2025 GMT
وزیرِ اعظم شہباز شریف—فائل فوٹو
وزیرِ اعظم شہباز شریف کے 2 روزہ دورۂ آذربائیجان کے حوالے سے آج کی مصروفیات سامنے آ گئیں۔
شہباز شریف آذربائیجان کے صدر الہام علیوف سے ملنے زوولبا محل جائیں گے جہاں انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا جائے گا۔
وزیرِ اعظم اور آذربائیجان کے صدر کے درمیان ملاقات اور وفود کی سطح پر ملاقات ہو گی، دونوں رہنما مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط کی تقریب میں شرکت کریں گے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کیس اسائنمنٹ اینڈ مینجمنٹ سسٹم کا افتتاح کر دیا۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف اور صدر آذربائیجان پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔
وزیرِ اعظم 44 روزہ نگورنو قاراباخ جنگ کے ہیروز اور شہداء کے فتح کی یادگار پر حاضری دیں گے
شہباز شریف تجارت و سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے منعقدہ پاکستان آذربائیجان بزنس فورم میں بھی شرکت کریں گے۔
آذربائیجان کے صدر وزیرِ اعظم شہباز شریف اور پاکستانی وفد کے اعزاز میں عشائیے کا بھی اہتمام کریں گے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: اعظم شہباز شریف کریں گے
پڑھیں:
وزیراعظم اور وزیر خزانہ ایک پیج پر نہیں، بیرسٹر سیف
فوٹو: فائلمشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر خزانہ محمد اورنگزیب ایک پیج پر نظر نہیں آتے۔
پشاور سے جاری بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ وفاقی وزیر خزانہ نے مہنگائی کے بےقابو ہونے اور ایف بی آر میں کرپشن کا اعتراف کرکے حکومت کے دعوؤں کا پول کھول دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کے جھوٹے دعوؤں کی حقیقت عوام کے سامنے رکھ دی ہے۔
بیرسٹر سیف نے مزید کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر خزانہ ایک پیج پر نظر نہیں آتے۔