کابل: افغان طالبان نے صحافتی اصولوں اور قوانین کی پاسداری کی یقین دہانی کے بعد خواتین کے ریڈیو اسٹیشن "ریڈیو بیگم" کی نشریات بحال کر دی ہیں۔

طالبان حکومت نے ریڈیو بیگم کو غیر ملکی میڈیا کو غیر مجاز مواد فراہم کرنے اور لائسنس کی خلاف ورزی کے الزام میں معطل کر دیا تھا۔ تاہم، ریڈیو اسٹیشن کی بار بار درخواستوں اور طالبان حکومت سے کیے گئے وعدوں کے بعد پابندی ختم کر دی گئی ہے۔

مارچ 2021 میں عالمی یوم خواتین کے موقع پر لانچ ہونے والا ریڈیو بیگم مکمل طور پر افغان خواتین کے ذریعے چلایا جاتا ہے۔ 

اس کا سسٹر چینل "بیگم ٹی وی" فرانس میں کام کرتا ہے اور ایسے تعلیمی پروگرام نشر کرتا ہے جو افغان اسکولوں کے نصاب پر مبنی ہوتے ہیں۔ طالبان حکومت نے چھٹی جماعت کے بعد خواتین کی تعلیم پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔

افغان وزارت اطلاعات و ثقافت کے مطابق، ریڈیو بیگم نے وعدہ کیا ہے کہ وہ آئندہ طالبان کے قوانین اور صحافتی اصولوں کی مکمل پاسداری کرے گا۔ تاہم، طالبان حکومت نے واضح نہیں کیا کہ ان کے اصول و ضوابط کیا ہیں۔

طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد افغان میڈیا پر سخت قدغنیں لگائی گئی ہیں۔ رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز کے مطابق، 2024 کے پریس فریڈم انڈیکس میں افغانستان 180 ممالک میں 178 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے، جبکہ 2023 میں یہ 152 ویں نمبر پر تھا۔

طالبان نے اس ٹی وی چینل کا نام ظاہر نہیں کیا جس پر ریڈیو بیگم کے ساتھ غیر مجاز تعاون کا الزام تھا، لیکن بیان میں "غیر ملکی پابندیوں کا شکار میڈیا اداروں" سے تعاون کا ذکر کیا گیا ہے۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: طالبان حکومت ریڈیو بیگم خواتین کے کے بعد

پڑھیں:

پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان براہ راست تجارت بحال،پہلا کارگو روانہ

پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان براہ راست تجارت بحال،پہلا کارگو روانہ WhatsAppFacebookTwitter 0 22 February, 2025 سب نیوز

کراچی (آئی پی ایس )پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان براہ راست تجارت بحال ہوگئی، سرکاری سطح پر پہلا کارگو پورٹ قاسم سے روانہ ہوگیا۔ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان براہ راست تجارت اور سرکاری سطح پر تجارتی روابط کی بحالی سقوط ڈھاکہ کے بعد پہلی بحال ہوئی ہے۔ پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان سرکاری سطح پر تجارت کا پہلا اقدام ہے۔ بنگلا دیش پاکستان کے سرکاری ادارے ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کے ذریعے مجموعی طور پر 50 ہزار ٹن اری خریدے گا جس کا معاہدہ فروری کے پہلے ہفتے میں کیا گیا۔

اس آرڈر کی تکمیل دو حصوں میں کی جائیگی اور پچیس ہزار ٹن کی اگلی شپمنٹ بھی مارچ کے اوائل میں روانہ کی جائیگی۔ اس شپمنٹ کے ساتھ دونوں ملکوں کے مابین معاشی روابط اور براہ راست شپنگ بھی بحال ہوگی۔ پی این ایس سی کا مال بردار جہاز سرکاری کارگو لے کر پہلی مرتبہ بنگلہ دیش کی بندرگاہ پر لنگر انداز ہوگا پی این ایس سی کا کوئی بھی جہاز سرکاری کارگو لے کر پہلی مرتبہ بنگلہ دیش کی بندرگاہ پر لنگر انداز ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان سرکاری سطح پر براہ راست تجارت بحال
  • مادری زبانوں کے وقار اور عزت کو بحال کرنے کی ضرورت ہے !!
  • بنگلہ دیش نے 50 برس بعد پاکستان کیساتھ براہ راست تجارت بحال کر دی
  • افغانستان: خواتین کے ’بیگم ریڈیو‘ کو نشریات دوبارہ شروع کرنے کی مشروط اجازت
  • افغانستان: طالبان نے چند اہم وعدوں پر بیگم ریڈیو کی بحالی کا اعلان کر دیا
  • پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان براہ راست تجارت بحال
  • پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان براہ راست تجارت بحال،پہلا کارگو روانہ
  • اسلام آباد میں تھیٹر کی رونقیں بحال
  • آذربائیجان میں بی بی سی کی نشریات معطل