وزیراعلیٰ پنجاب ٹرانسپلانٹ پروگرام کا آغاز، 5 آپریشن بالکل مفت ہوں گے
اشاعت کی تاریخ: 24th, February 2025 GMT
لاہور(نیوز ڈیسک)عام آدمی کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب ٹرانسپلانٹ پروگرام کا آغاز، 5 آپریشن بالکل مفت ہوں گے،عام آدمی کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب ٹرانسپلانٹ پروگرام کا آغاز ہوگیا۔پروگرام کے تحت 5 ٹرانسپلانٹ آپریشن بالکل مفت ہوں گے جس میں جگر ٹرانسپلانٹیشن ،گردوں کی پیوند کاری ، بون میرو ٹرانسپلانٹ ،کوکلیئر امپلانٹ اور کورنیا کی پیوند کاری شامل ہے۔وزیر اعلیٰ ہاؤس کے ترجمان کے مطابق چیف منسٹر ٹرانسپلانٹ پروگرام سے مستفید ہونے کے لیے پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی سے رجسٹرڈ ہونا ضروری ہے۔
ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی میں رجسٹریشن کے بعد چیف منسٹر ٹرانسپلانٹ پروگرام کے تحت جگر، گردوں، بون میرو،کورنیاکی ٹرانسپلانٹیشن کرائی جا سکے گی۔سرکاری اسپتالوں کے علاوہ نجی اسپتالوں سے آرگن ٹرانسپلانٹ کرایا جاسکے گا ۔وزیر اعلیٰ مریم نواز کا کہنا ہے کہ ریاست کو ہر شہری کا احساس ہے،اپنا فرض نبھائیں گے ۔ٹرانسپلانٹیشن بہت پیچیدہ اور مہنگا پراسیس ہے۔ عام آدمی افورڈ نہیں کرسکتا، اب یہ فرض ریاست ادا کرے گی۔
مظفرآباد سمیت آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں زلزلہ،لوگوں میں خوف و ہراس
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
خواجہ سراؤں کیلیے ٹیکنیکل اسکلز ٹریننگ کا جامع پروگرام شروع
پنجاب حکومت نے خواجہ سراؤں کے لیے ٹیکنیکل اسکلز ٹریننگ کا جامع پروگرام شروع کردیا گیا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز کے پیغام ’’ٹرانس جینڈرز بھیک نہیں، باعزت روزگار کمائیں گے‘‘ کے تحت پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ٹرانس جینڈر کمیونٹی کے لیے باعزت اور باوقار زندگی گزارنے کے راستے کھل گئے۔
پہلی مرتبہ صوبے میں ٹرانس جینڈرز کے لیے ٹیکنیکل اسکلز کی ٹریننگ کا جامع پروگرام شروع کردیا گیا ہے، جس میں 1600 ٹرانس جینڈرز کے لیے پہلے مرحلے میں خصوصی طورپر پنجاب اسکلز ڈویلپمنٹ فنڈپروگرام کے تحت مختلف فنون سکھائے جائیں گے۔
ٹرانس جینڈرز کو آئی ٹی، فری لانسنگ کی ٹریننگ کے ذریعے معاشی طور پر خود مختار بنایا جائے گا۔ پنجاب میں پہلی مرتبہ ٹرانس جینڈرز کے لیے ہیلتھ کیئر اسسٹنٹ اسکل ٹریننگ کا اہتمام کیا جائے گا۔ اسی طرح باعزت روزگار کمانے کے لیے ٹرانس جینڈرز کو ٹیلرنگ، فیشن ڈیزائنگ، الیکٹریکل ورک،سولر ٹیکنالوجی، بیوٹی سروسز اور کُلنری آرٹس کی ٹریننگ دی جائے گی۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ٹرانس جینڈرز کے ساتھ بے رحمانہ رویہ افسوسناک ہے۔ ٹرانس جینڈرز سماجی بائیکاٹ اورمناسب روزگار نہ ملنے کی وجہ سے بھیک مانگنے پر مجبور ہیں۔ ٹرانس جینڈرز کو اسکل سکھا کر ثابت کریں کہ ٹیلنٹ کا کوئی جینڈر نہیں۔
انہوں نے کہا کہ ٹرانس جینڈرز کی ٹریننگ ہی نہیں بلکہ معاشرے میں باوقار مقام دینے کی جدوجہد کررہے ہیں۔ انقلابی ووکیشنل ٹریننگ پروگرام سے ٹرانس جینڈر کی زندگیاں بدل رہی ہیں۔