دبئی (اوصاف نیوز )یو اے ای میں رمضان المبارک کے دوران سرکاری ملازمین کیلئے اوقات کار کا اعلان کر دیا گیا ہے، سرکاری ملازمین کو رمضان میں صرف ساڑھے تین گھنٹے کام کرنا پڑے گا۔

پیر سے جمعرات تک سرکاری دفاتر کے اوقات صبح 9 بجے سے دوپہر 2:30 بجے تک ہوں گے، جبکہ جمعہ کے روز کام کا دورانیہ صبح 9 بجے سے دوپہر 12 بجے تک ہوگا۔ اس کا مطلب ہے کہ ملازمین پیر سے جمعرات تک روزانہ ساڑھے تین گھنٹے کم کام کریں گے، جبکہ جمعہ کو ڈیڑھ گھنٹہ مزید کم ہوجائے گا۔

سرکاری ملازمین جن کی ملازمت کی نوعیت مختلف اوقات میں کام کرنے کی متقاضی ہے ان پر یہ اصول لاگو نہیں ہوں گے۔ اس کے علاوہ وزارتوں اور وفاقی سرکاری اداروں کے ملازمین اپنے منظور شدہ فلیکسیبل ورکنگ سسٹم کے مطابق کام جاری رکھ سکتے ہیں۔

جمعہ کے دن 70 فیصد تک ملازمین کو ریموٹ ورکنگ (گھر سے کام کرنے) کی اجازت دی گئی ہے جو کہ منظور شدہ گائیڈ لائنز کے مطابق ہوگی۔ دبئی اسلامی امور اور فلاحی سرگرمیوں کے محکمے کے جاری کردہ ہجری کیلنڈر کے مطابق متوقع ہے کہ رمضان المبارک کا آغاز یکم مارچ 2025 بروز ہفتہ سے ہوگا۔

متحدہ عرب امارات کے بین الاقوامی فلکیاتی مرکز نے تصدیق کی ہے کہ رمضان کا چاند 28 فروری 2025 کی رات کو باآسانی دیکھا جا سکے گا۔ اسلامی مہینے 29 یا 30 دن کے ہوتے ہیں اور چاند نظر آنے پر اگلے دن سے رمضان کا آغاز ہوگا۔ مزید پڑھیں : پاک بھارت ٹاکرے میں “پانڈیا” کی گھڑی کی چرچے

.

ذریعہ: Daily Ausaf

پڑھیں:

پاکستان میں ایک گھنٹے کے دوران دو بار زلزلہ

پاکستان میں ایک گھنٹے کے دوران زلزلے کے دو بار جھٹکے محسوس کئے گئے، پہلا زلزلہ تقریباً 12 بجے 4.3 شدت جبکہ دوسرا ساڑھے 12 بجے 5.5 شدت کا آیا۔

رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا کے علاقے سوات اور گرد و نواح میں 11 بج کر 54 منٹ پر پہلی بار زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، جن کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.3 ریکارڈ کی گئی، جس کا مرکز پاک افغان تاجکستان سرحدی علاقہ تھا جبکہ اس کی گہرائی 88 کلو میٹر تھی۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق دوسری بار زلزلے کے جھٹکے 12 بج کر 30 منٹ پر محسوس کئے گئے، جن کی شدت 5.5 تھی جبکہ اس کا مرکز راولپنڈی سے 60 کلو میٹر دور اور گہرائی صرف 12 کلو میٹر تھی۔

رپورٹ کے مطابق زلزلے کے جھٹکے اسلام آباد، گوجر خان، ہری پوری، سوات، ایبٹ آباد، اٹک، گوجرانوالہ، گجرات، شانگلہ، سرگودھا، جھنگ، ٹیکسلا، واہ کینٹ اور حضرو سمیت گرد و نواح کے مختلف علاقوں میں بھی محسوس کئے گئے۔

زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے کے بعد شہری خوفزدہ ہوگئے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے تاہم تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔

Post Views: 4

متعلقہ مضامین

  • نیب میں 35 اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کے تبادلے، نوٹیفکیشن جاری
  • حکومت سندھ کی بے حسی؛ گریس مارکس کا نوٹیفکیشن تاخیر کا شکار، طلبہ کا مستقبل داؤ
  • سرکاری نرخنامے میں زندہ برائلر مرغی ،فارمی انڈوں کے نرخ مستحکم رہے
  • لیہ، ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی کنونشن کی دعوتی مہم جاری، کنونشن 18 اپریل سے شروع ہوگا 
  • کرائم کنٹرول ڈپارٹمنٹ، پنجاب پولیس کے سربراہ کے ماتحت ہوگا
  • اسرائیل کے غزہ پر وحشیانہ حملے جاری، 24 گھنٹے میں 20 فلسطینی شہید
  • صرف 2 گھنٹے کے دوران 160 زلزلے کے جھٹکے، آتش فشاں پھٹنے کا الرٹ جاری
  • پاکستان میں ایک گھنٹے کے دوران دو بار زلزلہ، لوگ خوفزدہ ہو کر باہر نکل آئے
  • پاکستان میں ایک گھنٹے کے دوران دو بار زلزلہ
  • ایک سال میں یواے ای اور پاکستان کا تجارتی حجم 10ارب ڈالر سے تجاوز