ویب ڈیسک: سینئر صحافی، ادیب، دانشور، شاعر اور نامور کالمسٹ ”شاعر نظریہ پاکستان“۔ ”حسینی راجپوت“ رانا اثر علی چوہان چیف ایڈیٹر روزنامہ ”سیاست“ 86 سال کی عمر میں خالق حقیقی سے جا ملے۔ 

 مرحوم نے اپنی صحافتی زندگی کا آغاز 1958 ء میں سرگودھا سے کیا۔ بعد ازاں وہ لاہور منتقل ہو گئے اور 1971ء میں  ہفت روزہ ”پنجاب“ اور 11 جولائی 1973ء میں روزنامہ ”سیاست“ لاہور، سرگودھا، ملتان کا اجراء کیا۔

مری: پولیس سے بچنے کیلئے ملزم نے عمارت سے کود کر خودکشی کرلی

  انہوں نے پنجابی جریدہ ”چانن“ بھی نکالا۔ ان کی اہلیہ  نجمہ اثر علی چوہان 1976ء میں پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین پنجاب کی پہلی سیکرٹری جنرل منتخب ہوئیں۔ ان کے بیٹے اپنے اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ برطانیہ،امریکہ، کینیڈا، سعودی عرب اور دبئی میں مقیم ہیں۔

  اثر چوہان بااصول اور بے باک صحافی تھے جنہوں نے صحافت ہی کو اپنا اوڑھنا بچھونا بنائے رکھا۔ مرحوم مجید نظامی کے ساتھ ان کی خصوصی انسیت تھی جنہوں نے انہیں ”شاعرِ نظریہ پاکستان“ کا لقب دیا تھا۔ انہوں نے اپنے کالم کا آغاز روزنامہ ”پاکستان“ سے کیا۔

 پولیس اہلکاروں کا سزائے موت کے مجرم کیلئے دعوت کا انتظام، مقدمہ درج

  اس کے علاوہ مرحوم روزنامہ ”جنگ“۔روزنامہ ”نوائے وقت“ اور دوسرے کئی اخبارات میں کالم لکھتے رہے۔ اپنی زندگی کے آخری سانس تک وہ ”نوائے وقت“ کے ساتھ وابستہ رہے۔ وہ اپنی سوانح حیات مرتب کررہے تھے تاہم فرشتہ اجل نے انہیں اس کی تکمیل کی مہلت نہیں دی۔ جنازے کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

شبلی فراز شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکالنے کا صحافی کا سوال گول کر گئے

—فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شبلی فراز شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکالنے کا صحافی کا سوال گول کر گئے۔

اسلام آباد میں صحافی نے سوال کیا کہ شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکالنے پر بہت شور شرابا ہو رہا ہے؟

جس پر شبلی فراز نے کہا کہ کوئی اہم سوال کریں، جو ملک میں ہو رہا ہے، دہشت گردی بڑھ رہی ہے۔

حکومت 4 ماہ کی مہمان، رعایت یا بھیک نہیں مانگ رہے، شبلی فراز

پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ حکومت 3تا 4 ماہ کی مہمان ہے،ان سے اصلاحات نہیں ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ اڈیالہ جیل کے باہر کیمپ کا فیصلہ پارٹی کرے گی، میں نہیں۔

شبلی فراز کا کہنا ہے کہ پورا پاکستان احتجاج کر رہا ہے، مہنگائی بڑھ رہی ہے، پاکستان بھر کے لوگ مہنگائی اور افراتفری کا شکار ہیں۔

پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ سینیٹ میں مسائل کے خلاف آواز اٹھا رہے ہیں اور اٹھاتے رہیں گے، مذاکرات بامقصد ہونے چاہئیں۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور، ممتاز صحافی، شاعر اور کالم نگار اثر چوہان انتقال کر گئے
  • سینئر صحافی، دانشور، شاعر اور کالم نگار اثر چوہان طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے
  • ’’نوائے وقت‘‘ کے کالم نگار، سینئر صحافی، دانشور، شاعر اثر چوہان انتقال کر گئے
  • شہباز شریف کا سینئر صحافی الطاف حسین  کو  فون خیریت دریافت کی
  • وزیراعظم شہباز شریف کی سینئر صحافی الطاف حسن قریشی کی تیمارداری
  • خالد علیم، ایک وسیع المطالعہ شاعر، نستعلیق آدمی
  • چیمپیئنز ٹرافی کی آمدن پر کوئی انکم ٹیکس نہیں، شہباز رانا
  • خدمت دین عظیم سعادت ہے، عمل کے بغیر کامیابی ممکن نہیں، علامہ رانا محمد ادریس
  • شبلی فراز شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکالنے کا صحافی کا سوال گول کر گئے