امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایلون مسک کو 23 لاکھ وفاقی ملازمین کو فارغ کرنے کا ہدف دے دیا ہے جس کے بعد کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

اس سلسلے میں ایلون مسک نے وفاقی ملازمین کو ای میلز بھیجیں، ای میل میں ان سے استفسار کیا گیا تھا کہ انہوں نے پچھلے ہفتے میں کونسے کام کیے۔ ساتھ ہی انہیں یہ بھی حکم دیا گیا تھا ای میل کا جواب دیں ورنہ نوکری سے برخاست کیے جاؤ گے۔

اس ای میل کے بعد ایف بی آئی سمیت چند محکموں نے اپنے ملازمین کو ای میل کا جواب دینے سے روک دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: ’کارکردگی بتاؤ نہیں تو گھر جاؤ‘، امریکی فیڈرل ایجنسیوں کو ایلون مسک کا حکم

ایف بی آئی کے سربراہ کاش پٹیل نے کہا کہ ہم اس معاملے میں اپنی چین آف کمانڈ اور پروٹوکولز کی پیروی کریں گے اور ملازمین کو نوکری سے برخاست نہیں کیا جائے گا۔

ای میلز بھیجے جانے کے بعد ایلون مسک نے ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ اب تک بڑی تعداد میں اچھے جوابات ہمیں ملے ہیں، یہی وہ لوگ ہیں جن کے ناموں پر آگے پروموشن کے لیے غور کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ ایلون مسک کو ٹرمپ انتظامیہ میں ڈیپارٹمنٹ آف گورنمنٹ ایفیشیئنسی (ڈی او جی ای) کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے جس کا مقصد امریکی وفاقی حکومت کے اخراجات کو کم اور غیرضروری آپریشنز کو بند کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی فوج کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف اور بحریہ کی سربراہ کو برخاست کردیا

ڈی او جی ای کی سفارشات پر اب تک 20 ہزار وفاقی ملازمین کو نوکریوں سے فارغ کیا گیا ہے اور مزید 75 ہزار ملازمین سے رابطے جاری ہیں۔

یاد رہے کہ ہفتے کے روز صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی فوج کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف ایئر فورس جنرل چارلس کیو براؤن اور امریکی نیوی کی خاتون سربراہ ایڈمرل لیزا فرانچیٹی  کو برخاست کردیا ہے۔

ٹرمپ نے اپنی ایکس پوسٹ پر جنرل چارلس کیو براؤن کو عہدے سے ہٹانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ان کی جگہ ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل ڈین ریزین کین کو جوائنٹ چیفس آف اسٹاف مقرر کررہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

امریکا ایلون مسک ڈونلڈ ٹرمپ نوکری وفاقی ملازمین.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: امریکا ایلون مسک ڈونلڈ ٹرمپ نوکری وفاقی ملازمین وفاقی ملازمین کو ڈونلڈ ٹرمپ ایلون مسک

پڑھیں:

خیبر پختونخوا میں نگراں دور حکومت میں بھرتی ملازمین کو فارغ کرنے کے احکامات جاری

پشاور:

حکومت خیبر پختونخوا نے نگراں دور حکومت میں بھرتی کیے گئے تمام ملازمین کو فارغ کرنے کے احکامات جاری کر دیے۔ 

اس سلسلے میں اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے جاری کردہ حکم نامے میں تمام محکموں کے انتظامی سیکرٹریز کو ہدایت کی گئی ہے کہ صوبائی حکومت اور الیکشن کمیشن کے جاری کردہ احکامات کی روشنی میں نگراں دور حکومت میں بھرتی کیے گئے ملازمین کو 18 جنوری سے فارغ کرنا لازمی ہے۔

 محکموں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے اپنے متعلقہ میں جتنے بھی ملازمین بھرتی  ہوئے ہیں انہیں 30 دنوں کے اندر اندر فارغ کر دیں اور اسٹیبلشمنٹ کی طرف سے جاری کردہ احکامات پر عمل کو یقینی بنایئں۔

متعلقہ مضامین

  • یوکرین کے صدر زیلنسکی کا امن کیلئے صدارت چھوڑنے کی پیشکش
  • ’کارکردگی بتاؤ نہیں تو گھر جاؤ‘، امریکی فیڈرل ایجنسیوں کو ایلون مسک کی میل موصول
  • پورے ہفتے دفتر میں کیا کام کیا؟ امریکی ملازمین کو اب یہ وضاحت بھی دینا ہوگی
  • امریکی سرکاری ملازمین کیلئے ایلون مسک کی نئی پالیسی نے کھلبلی مچا دی
  • ٹرمپ کا بڑا فیصلہ، امریکی جوائنٹ چیفس آف سٹاف کے چیئرمین عہدے سے فارغ
  • ایلون مسک کے بیٹے کے ناک پونچھنے پر ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارتی آفس کی میز بدل دی
  • امریکی صدر کا ایک اور کھڑاک، چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف عہدے سے فارغ
  • ڈونلڈ ٹرمپ نے وزارت دفاع پر کلہاڑی چلادی، جوائنٹ چیفس آف اسٹاف عہدے سے فارغ
  • خیبر پختونخوا میں نگراں دور حکومت میں بھرتی ملازمین کو فارغ کرنے کے احکامات جاری