Juraat:
2025-02-24@07:16:18 GMT

رمضان سے قبل ہی منافع خور متحرک، پھلوں کی قیمتیں بڑھ گئیں

اشاعت کی تاریخ: 24th, February 2025 GMT

رمضان سے قبل ہی منافع خور متحرک، پھلوں کی قیمتیں بڑھ گئیں

چینی 124 روپے سے بڑھ کر 155 اور 160 جا پہنچی انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے
سیب، کیلا، خربوزہ، کینو، اسٹرابری کی قیمت 100سے 300روپے تک بڑھ چکی ہے، ذرائع

رمضان المبارک کی آمد سے قبل ہی منافع خوروں نے کھانے پینے کی اشیا کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق چند روز میں انڈے فی درجن 230 سے بڑھ کر 272روپے ہوگئے ہیں، مٹن کی قیمت 200 روپے اضافے سے 2500 روپے کلو تک پہنچ گئی ہے جبکہ بیف 1100 سے بڑھ کر 1400 روپے مل رہا ہے۔مارکیٹ ذرائع نے بتایا کہ چینی 124 روپے سے بڑھ کر 155 اور 160 روپے فی کلو تک جا پہنچی ہے، اسی طرح سیب، کیلا، خربوزہ، کینو اور اسٹرابری کی قیمت 100سے 300 روپے تک بڑھ چکی ہے اس حوالے سے رہنما کنزیومر ایسوسی ایشن نے بتایا کہ انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے، سرکاری ریٹ لسٹ پر عمل نہیں ہو رہا اور منافع خور اپنی مرضی سے قیمتیں وصول کر رہے ہیں۔

.

ذریعہ: Juraat

کلیدی لفظ: سے بڑھ کر

پڑھیں:

رمضان میں پانی کی بلاتعطل فراہمی کیلئے واٹر بورڈ متحرک

کراچی( اسٹاف رپورٹر)ایم ڈی واٹر کارپوریشن انجینئر اسداللہ خان نے کہا ہے کہ ماہ صیام کے دوران شہر بھر میں پانی کی بلا تعطل پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور ماہ صیام سے قبل پانی کی لائنوں میں رساؤ کا مکمل خاتمہ کیا جائے کیونکہ رمضان المبارک بابرکت مہینہ ہے اور اس بابرکت ماہ میں مسلمان اللہ تعالیٰ کی رضا حاصل کرنے کے لیے عبادت کرتے ہیں اور اس مقدس مہینے میں شہریوں کو فراہمی و نکاسی آب کی بہتر سہولیات فراہم کرنا کسی بھی عبادت سے کم نہیں ہے جبکہ ماہ صیام کے انتظامات کے سلسلے میں کسی قسم کی کوئی بھی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی یہ باتیں انہوں نے شہر بھر میں پانی کی فراہمی کو مزید بہتر بنانے کے لیے افسران کو احکامات دیتے ہوئے کہیں اس سلسلے میں حکام نے عملدرآمد کرتے ہوئے پانی کی لائنوں کے رساؤ کو ختم کرنے کا کام شروع کرنے فیصلہ کرلیا ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق منوں گوٹھ گلشن اقبال اور پیلی کوہٹی لیاقت آباد میں پانی کی متاثرہ لائنوں کا کام کیا جائے گا ایف ٹی ایم کی 48 انچ ڈایا لائن اور سی ٹی ایم 54 انچ ڈایا لائن کا مرمتی کام آج 22 فروری ہفتے کے روز سے شروع کیا جائے گا جو اگلے 72 گھنٹوں میں مکمل ہوگا مرمتی کام 24 گھنٹے مسلسل جاری رہے گا تاکہ مقررہ وقت میں مکمل ہوسکے ترجمان نے بتایا کہ رساؤ کا کام مکمل ہونے سے شہر بھر میں پانی کی فراہمی میں مزید بہتر آئے گی جبکہ کام کے باعث لیاقت آباد ناظم آباد پاک کالونی گولیمار شیر شاہ اولڈ سٹی ایریا لانڈھی کورنگی اور پی اے ایف بیس مسرور میں پانی کی فراہمی جزوی طور پر معطل رہے گی انہوں نے بتایا کہ شہر کو یومیہ ٹوٹل 650 ایم جی ڈی پانی فراہم کیا جاتا ہے کام کے باعث شہر کو یومیہ 250 ایم جی ڈی پانی کی کمی کا سامنا ہوگا جبکہ شہر کو 400 ایم جی ڈی پانی کی فراہمی معمول کے مطابق جاری رہے گی ترجمان نے شہریوں سے درخواست کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پانی کا ذخیرہ کریں اور اسے احتیاط سے استعمال کریں تاکہ کسی بھی پریشانی سے بچا جا سکے۔

متعلقہ مضامین

  • رمضان کی آمد سے قبل ہی منافع خور متحرک، پھلوں کی قیمتیں بڑھ گئیں
  • رمضان کی آمد سے قبل ہی منافع خور متحرک، پھلوں کی قیمتیں بڑھ گئیں
  • اسلام آباد ،پشاور کے شہری چینی 165 روپے فی کلو خریدنے پر مجبور
  • رمضان المبارک کی آمد سے قبل ہی چینی کی قیمت 165 روپے فی کلو تک پہنچ گئی
  • رمضان میں پانی کی بلاتعطل فراہمی کیلئے واٹر بورڈ متحرک
  • رمضان المبارک میں چینی 130 روپے کلو میں فروخت ہوگی ، رانا تنویر حسین
  • ناجائز منافع خوری کسی طور قابل قبول نہیں ہوگی، ڈی سی کوئٹہ
  • رمضان میں دودھ اور دہی کتنے روپے فی لیٹر ملے گا؟ عوام کے لئے اہم خبر
  • رمضان میں چینی 130 روپے فی کلو،میونسپل سطح پر چینی کے سٹالز لگانے کا فیصلہ