آج مختلف شہروں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان،موسمیات
اشاعت کی تاریخ: 24th, February 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)آج بروز پیر24فروری ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ بالائی اضلاع میں صبح /رات کے اوقات میں سرد رہنے کی توقع۔ تاہم مغربی/شمال مغربی بلوچستان ، مغربی خیبرپختونخوا اور وسطی/جنوبی پنجاب میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش /پہاڑوں پر برفباری کا امکان۔اس دوران کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابرآلود رہنے کی توقع۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
خیبر پختونخوا میں گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان
— فائل فوٹوخیبر پختون خوا میں آج سے گرمی کی شدت میں اضافہ ہونے کا امکان ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق پشاور میں مطلع صاف اور موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔
کراچی اس وقت گرم اور مرطوب موسم کی لپیٹ میں ہے جبکہ یہاں وقفے وقفے سے تیز ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔
محکمۂ موسمیات نے بتایا کہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے کا امکان ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 75 فیصد ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق دوپہر اور رات کو گرد آلود ہوائیں چلنےکا بھی امکان ہے۔
محکمۂ موسمیات نے بتایا کہ ڈی آئی خان اور بنوں میں ہیٹ ویو کا بھی امکان ہے، ڈی آئی خان میں درجہ حرارت 40 جبکہ بنوں میں 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنےکا امکان ہے۔