عام آدمی کیلئے 5 اعضاء کے ٹرانسپلانٹ بالکل مفت ہونگے: مریم نواز
اشاعت کی تاریخ: 24th, February 2025 GMT
لاہور( نوائے وقت رپورٹ ) پنجاب میں ملک کی تاریخ کے سب سے جامع ٹرانسپلانٹیشن پروگرام کا آغاز کر دیا گیاہے۔عام آدمی کے لئے وزیراعلیٰ پنجاب ٹرانسپلانٹیشن شروع ہوچکی ہے۔ چیف منسٹر ٹرانسپلانٹ پروگرام کے تحت عام آدمی کے لئے 5ٹرانسپلانٹ آپریشن بالکل مفت ہوں گے ۔چیف منسٹر ٹرانسپلانٹ پروگرام کے تحت جگرٹرانسپلانٹیشن مفت ہوگی۔چیف منسٹر ٹرانسپلانٹ پروگرام کے تحت گردوں کی پیوند کاری فری کی جائے گی۔ چیف منسٹر ٹرانسپلانٹ پروگرام کے تحت بون میرو ٹرانسپلانٹ پر مریض کو خطیر رقم خرچ نہیں کرنا پڑے گی۔ پنجاب میں پہلی مرتبہ عام آدمی سرکاری خرچ پر کورنیا کی پیوند کاری کرا سکے گا۔ پیدائشی طور پر سماعت سے محروم کمسن بچوں کے لئے کوکلیئر امپلانٹ بھی حکومت کرائے گی۔ چیف منسٹر ٹرانسپلانٹ پروگرام سے مستفید ہونے کے لئے پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی سے رجسٹرڈ ہونا ضروری ہے۔ PHOTA میں رجسٹریشن کے بعد چیف منسٹر ٹرانسپلانٹ پروگرام کے تحت جگر، گردوں، بون میرو، کورنیا کی ٹرانسپلانٹیشن کرائی جا سکے گی۔ سرکاری ہسپتالوں کے علاوہ مخصوص نجی ہسپتالوں سے آرگن ٹرانسپلانٹ کرایا جا سکے گا۔ آرگن ٹرانسپلانٹیشن کے لئے وزیراعلیٰ کی ہدایت پر ٹال فری نمبر-09009 0800 بھی فنکشنل کر دیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہاکہ ریاست کو ہر شہری کا احساس ہے، اپنا فرض نبھائیں گے۔ ٹرانسپلانٹیشن بہت پیچیدہ اور مہنگا پراسیس ہے، عام آدمی افورڈ نہیں کر سکتا ہے۔ اب یہ فرض ریاست ادا کرے گی۔ کوکلیئر امپلانٹ سے سماعت کی بحالی کے بعد بچے نارمل زندگی گزار سکیں گے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہاکہ جگر اور گردوں کی ٹرانسپلانٹیشن کے اخراجات حکومت اٹھائے گی، مریض پر بوجھ نہیں بنے گا ۔ کورنیا کی کامیاب پیوند کاری سے بصار ت سے محروم افراد نارمل زندگی گزار سکیں گے۔ علاوہ ازیں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے جیل کے قیدی بچوں کے لیے کرکٹ میچ دیکھنے کی سہولت فراہم کر دی۔ پہلی مرتبہ جیل میں باقاعدہ اہتمام کے ساتھ چیمپئنز ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کے میچ دکھانے کا آغاز خوش آئند اقدام ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر جیل حکام نے قیدی بچوں کیلئے بڑی ٹی وی سکرین پرآئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان بھارت کے درمیان کرکٹ میچ دیکھنے کا اہتمام کیا۔ قیدی بچوں نے میچ سے بھرپور لطف اٹھایا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
ترکیہ؛ مریم نواز کی ڈپلومیسی فورم میں شرکت، پنجاب میں تعلیمی اقدامات اجاگر کریں گی
ISTABUL:وزیراعلیٰ مریم نواز ڈپلومیسی فورم 2025 کے تحت ترکیہ میں منعقدہ کانفرنس میں حکومت پنجاب کے تعلیم کے فروغ کے لیے کیے گئے اقدامات اور اپنی جماعت کے منشور پر مبنی خطاب کریں گی۔وزیراعلیٰ پنجاب کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعلیٰ مریم نواز ترکیہ میں ڈپلومیسی فورم2025کے تحت منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کے لیے اناطالیہ ایئرپورٹ پہنچنے پر ڈپٹی گورنر پروفیسر ڈاکٹر سعد سید اوغلو نے استقبال کیا۔
بیان میں بتایا گیا کہ مریم نواز شریف نے اناطالیہ پہنچنے کے فوری بعد ڈپلومیسی فورم 2025 کے تحت منعقدہ بین الاقوامی کانفرس کے افتتاحی سیشن میں شرکت کی جہاں ترک صدر رجب طیب اردوان نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شرکا کاخیر مقدم کیا۔
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف سے ترکیہ کے سابق نائب صدر اور اے کے پارٹی کے نائب چیئرمین فواد اقطائے اور دیگر سرکردہ رہنماؤں نے بھی ملاقات کی اور وزیراعلیٰ نے کانفرنس میں شرکت کی دعوت پر ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان اورترکیہ تعلقات محض سفارتی ہی نہیں بلکہ عقیدت، محبت اور اعتماد پر مبنی ہیں۔
وزیراعلیٰ مریم نے بعدازاں ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کی جانب سے دیے گئے خصوصی عشائیے میں بھی شرکت کی اور بتایا کہ ترک خاتون اول ایمنہ اردوان کی دعوت پر ترکیہ کا دورہ کر رہی ہیں۔
قبل ازیں اناطالیہ ایئرپورٹ پہنچنے پر ڈپٹی گورنر ڈاکٹر سعدسید اوغلو اور دیگر حکام نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا استقبال کیا اور اناطالیہ آمد پر خیر مقدم کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
مریم نواز ڈپلومیسی کانفرنس سے آج خطاب کریں گی، ڈپلومیسی کانفرنس کا عنوان 'تقسیم دنیا میں مستقبل کی تعمیر، تعلیم! تبدیلی لانے کی ایک طاقت' رکھا گیا ہے۔
کانفرنس میں وزیر اعلی مریم نواز صوبہ پنجاب میں تعلیم کے فروغ کے لیے اپنی حکومت کے اقدامات اور اپنی جماعت کے منشور پر روشنی ڈالیں گی۔
وزیراعلی پنجاب نے استقبال کے لیے آمد اور مہمان نوازی پر ترکیے کی حکومت اور قیادت کا شکریہ ادا کیا، ان کے ہمراہ پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب اور پرویز رشید بھی ترکیے میں موجود ہیں۔