Nawaiwaqt:
2025-02-24@04:32:34 GMT

پاکستان ڈربی ریس 2025ء سردار نامی گھوڑے نے جیت لی 

اشاعت کی تاریخ: 24th, February 2025 GMT

پاکستان ڈربی ریس 2025ء سردار نامی گھوڑے نے جیت لی 

لاہور (سپورٹس رپورٹر) لاہور ریس کلب میں منعقدہ پاکستان ڈربی ریس 2025ء میں سردار نامی گھوڑے نے میدان مار لیا۔ چار سالہ سردار نے 2400ء میٹر کا فاصلہ 3 منٹ 2 سیکنڈ میں طے کر کے فتح حاصل کی۔ ڈربی ریس میں مجموعی طور پر 15 گھوڑوں نے حصہ لیا، لیکن سردار نے سب کو پیچھے چھوڑتے ہوئے جیت اپنے نام کی۔ ڈربی ریس کے دوران متعدد گھڑ سوار گرنے سے زخمی ہوئے۔ گھوڑے کے مالک اور ریس دیکھنے کیلئے آنے والے شائقین نے اس کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا۔ صدرِ پاکستان آصف علی زرداری، چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی اور گورنر پنجاب سمیت کئی اہم شخصیات نے ریس دیکھی۔ صدر آصف علی زرداری نے جیتنے والوں میں انعامات تقسیم کیے۔ پاکستان ڈربی ریس کے فاتحین کیلئے مجموعی طور پر ایک کروڑ روپے کے انعامات رکھے گئے تھے، جس نے اس مقابلے کو مزید دلچسپ بنا دیا۔ لاہور ریس کلب میں دن بھر 11 مقابلے ہوئے جن میں دو سے چار سال تک کی عمر کے گھوڑوں نے حصہ لیا۔ ڈربی مقابلے میں حصہ لینے والے تمام گھوڑوں کی عمریں چار سال تھیں۔ ڈربی 2025ء کے فاتح سردار نامی گھوڑے کے مالک محمد اشفاق نے بتایا کہ انہوں نے گھوڑے کا نام اپنے والد محروم کے نام پر رکھا تھا، انہیں فخر ہے کہ آج سردار فاتح رہا ہے۔ ڈربی ریس میں حصہ لینے والے گھوڑوں کو معمول سے ہٹ کر خوراک دی جاتی ہے، سردار کو بادام، کاجو اور مختلف اقسام کے مربے کھلائے جاتے ہیں۔ 

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

سندھ میں میٹرک امتحانات کے شیڈول میں رد و بدل کا فیصلہ

کراچی(نیوز ڈیسک)صوبہ سندھ میں میٹرک امتحانات کے شیڈول میں ردوبدل کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، مارچ میں شیڈول امتحانات اب رمضان المبارک اور عیدالفطر کے بعد لیے جائیں گے۔ حتمی فیصلہ منگل کو محکمہ تعلیم کے اجلاس میں کیا جائے گا۔

وزیر تعلیم سندھ سید سردار شاہ نے منگل کو محکمہ تعلیم کی ایگزیکٹیو کمیٹی کا اہم اجلاس طلب کرلیا، اجلاس میں صوبہ بھر میں میٹرک کے امتحانات کی تاریخ تبدیل کرنے کا فیصلہ متوقع ہے۔سندھ بھر میں میٹرک کے امتحانات مارچ میں شیڈول ہیں، وزیر تعلیم سندھ سید سردار شاہ نے آئی بی اے ٹیسٹ پاس اساتذہ کی بھرتیوں کے مرحلے میں توسیح کا اعلان کردیا۔سید سردار شاہ نے کہا ہے کہ تجویز ہے کہ مارچ میں صرف پریکٹیکلز منعقد کروائے جائیں، بقیہ امتحانات عیدالفطر کے بعد لینے پر غور جاری ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال مئی میں سندھ کے دارالحکومت کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافے اور ہیٹ ویو کے پیش نظر میٹرک کے امتحانات ملتوی کردیے گئے تھے۔

سابق وزیر تعلیم بلوچستان طاہر محمود خان انتقال کر گئے

متعلقہ مضامین

  • سب سے بڑی گھڑ دوڑ ’پاکستان ڈربی‘ میں سردار نامی گھوڑے نے میدان مار لیا
  • پاکستان ڈربی ریس سردار نامی گھوڑے نے جیت لی
  • سندھ میں میٹرک امتحانات کے شیڈول میں رد و بدل کا فیصلہ
  • چیمپئینز ٹرافی؛ پاک بھارت ہائی ولٹیج مقابلے کیلئے اسٹیج تیار
  • سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان میں جنوری 2025ء میں 4 سو سے زائد کمپنیوں کا اندراج
  • پاک بھارت میچ سے قبل راکھی ساونت کا کرکٹ کے لیے منفرد انداز
  • شادی سے انکار پر لڑکی نے لڑکا قتل کردیا
  •     انڈونیشیا گوشت درآمدکیلئے بھارت کے مقابلے میں پاکستان کو ترجیح دینے لگا
  • بھارت کے مقابلے میں پاکستانی گوشت کی اہمیت، انڈونیشیا کا بڑا فیصلہ