صائم المصطفے صائم
واٹس اپ (0333-8818706)
فیس بک (Saim Almustafa Saim)
علمِ الاعداد سے نمبر معلوم کرنے کا طریقہ:
دو طریقے ہیں اور دونوں طریقوں کے نمبر اہم ہیں۔
اول تاریخ پیدائش دوم نام سے!
اول طریقہ تاریخ پیدائش:
مثلاً احسن کی تاریخ پیدائش 12۔7۔1990 ہے۔
ان تمام اعداد کو مفرد کیجیے، یعنی باہم جمع کیجیے:
1+2+7+1+9+9=29
29 کو بھی باہم جمع کریں (2+9) تو جواب 11 آئے گا۔
11 کو مزید باہم جمع کریں (1+1)
تو جواب 2 آیا یعنی اس وقت تک اعداد کو باہم جمع کرنا ہے جب تک حاصل شدہ عدد مفرد نہ نکل آئے۔ پس یعنی آپ کا لائف پاتھ عدد/نمبر ہے۔
گویا تاریخ پیدائش سے احسن کا نمبر 2 نکلا۔
اور طریقہ دوم میں:
سائل، سائل کی والدہ، اور سائل کے والد ان کے ناموں کے اعداد کو مفرد کیجیے
مثلاً نام ''احسن '' والدہ کا نام '' شمسہ'' والد کا نام '' راشد۔''
حروفِ ابجد کے نمبرز کی ترتیب یوں ہے:
1 کے حروف (ا،ء ،ی،ق،غ) ، 2 کے حروف (ب،ک،ر) ، 3 کے حروف (ج،ل،ش) ، 4 کے حروف (د،م،ت) ، 5 کے حروف(ہ،ن،ث) ، 6 کے حروف (و،س،خ) ، 7 کے حروف (ز،ع،ذ) ، 8 کے حروف (ح،ف،ض) ، 9 کے حروف (ط،ص،ظ) ، احسن کے نمبر (1،8،6،5)
تمام نمبروں کو مفرد کردیں:(1+8+6+5=20=2+0= 2 )
گویا احسن کا نمبر2 ہے۔ایسے ہی احسن کی والدہ ''شمسہ'' کا نمبر9 اور والد راشد کا نمبر1 بنتا ہے۔
اب ان تینوں نمبروں کا مفرد کرنے پر ہمیں احسن کا ایکٹیو یا لائف پاتھ نمبر مل جائے گا:
(2+9+1=12=1+2=3)
گویا علم جفر کے حساب سے احسن کے نام کا نمبر 3 نکلا!
علم الاعداد کی روشنی میں آپ کا یہ ہفتہ
24 فروری تا 2 مارچ 2025
پیر 24 فروری 2025
آج کا حاکم عدد 1 ہے۔ نمودونمائش اور بڑے بول جس میں منفی سوچوں کا عمل دخل ہو پگڑی کے شملے کو جھکاسکتے ہیں۔ کسی نئے کام کو سرانجام دینا ہے تو صبر سے کام لیں۔ نئے کام کی راہ میں کچھ خرابیاں آسکتی ہیں۔ غلط فہمیوں اور ماضی کی کچھ باتیں اب تکلیف دے سکتی ہیں۔ آپ کی تاریخ پیدائش میں اگر 1،2،4،5،6 اور9خصوصاً 5 کا عدد یا پیدائش کا دن بدھ ہے یا نام کا پہلا حرف ہ،ن یا ث ہے تو آج کا دن آپ کے لیے بہتر دن ہوسکتا ہے۔ لیکن اگر آپ کی تاریخ پیدائش میں 3،7 اور8 خصوصاً 7 کا عدد یا پیدائش کا دن پیر ہے یا نام کا پہلا حرف ع،ز یا ذ ہے تو آپ کے لیے اہم اور کچھ مشکل بھی ہوسکتا ہے۔ آج کا صدقہ: کسی کی غلطی معاف کرنا بھی صدقہ ہے۔ 20 یا 200 روپے، سفید رنگ کی چیزیں، کپڑا، دودھ، دہی، چینی یا سوجی کسی بیوہ یا غریب خاتون کو بطورِصدقہ دینا ایک بہتر عمل ہوگا۔ آج کا وردِخاص،’’یارحیم، یارحمٰن، یااللّہ‘‘ 11 بار،اول وآخر ایک بار درودشریف پڑھنا بہتر ہوگا اسے کم از کم 11 بار لکھیں پھر اثرات ملاحظہ کیجیے!
منگل 25 فروری 2025
آج کا حاکم عدد 9 ہے۔ مریخ کے اثرات شوخی سے اثرانداز ہوسکتے ہیں۔ مریخ بگڑا ہوا ہے۔ جمود کی حالت میں ہے۔ غصے اور جلدبازی سے گریز ہی بہتر حل ہے۔ جذبات کو اپنے اعصاب پر سوار ہونے کا موقع نہ دیں ورنہ توڑ پھوڑ ہوسکتی ہے۔ اگر آپ کی تاریخ پیدائش میں 1،2،3،5،6 اور7 خصوصاً 6 کا عدد ہے یا آپ کی پیدائش کا دن جمعہ ہے یا نام کا پہلا حرف و،س یا خ ہے تو آپ کے لیے آج کا دن کافی حد تک بہتری لائے گا۔ لیکن اگر آپ کی تاریخ پیدائش میں 4،8 اور9 خصوصاً 4 یا پیدائش کا دن اتوار ہے یا نام کا پہلا حرف د،م یا ت ہے تو آپ کے لئے کچھ مشکل ہوسکتی ہے۔آج کا صدقہ: صبروتحمل کو مضبوطی سے تھامیں، آپ کی آزمائش کا دن ہے۔ غصہ پی جائیں یہ بہترین صدقہ اور تدبیر ہے۔ 90 یا 900 روپے، سرخ رنگ کی چیزیں ٹماٹر، کپڑا، گوشت یا سبزی کسی معذور سیکیوریٹی سے منسلک فرد یا اس کی فیملی کو دینا بہتر عمل ہوگا۔آج کا وردِخاص،یاغفار، یاستار، استغفراللّہ العظیم‘‘ 13 بار اول وآخر1 بار درودشریف پڑھنا بہتر ہوگا۔ اسے 13 بار لکھنے سے نتائج سو فی صد آپ کے حق میں ہوں گے۔
بدھ 26 فروری 2025
آج کا حاکم عدد 6 ہے۔ بدھ اطلاع ہے، خبر ہے، رابطہ ہے، کال ہے، پیغام ہے۔ کسی کی آمد ہے اور 6 زہرہ ہے، خوشی ہے، راحت ہے، سکون ہے، من پسند شے یا شخص کا حصول ہے نیا لباس یا خوشبو لی جاسکتی ہے۔ آمدن میں اچھا اضافہ ممکن ہے۔ یعنی ایسی تمام اشیاء جو راحت و سکون کا سبب ہوں حاصل ہوسکتی ہیں۔ 1،4،5،6،8 اور9خصوصاً 9 کا عدد یا پیدائش کا دن منگل ہے یا نام کا پہلا حرف ص،ط یا ظ ہے تو آپ کے لیے آج دن کافی بہتر ہوسکتا ہے۔ لیکن اگر آپ کی تاریخ پیدائش میں 2،3 یا 7 خصوصاً 7 یا پیدائش کا دن پیر یا نام کا پہلا حرف ع،ز یا ذ ہے تو کچھ معاملات میں رکاوٹ اور پریشانی کا اندیشہ ہے۔آج کا صدقہ: ہوسکتا ہے کوئی آپ سے اپنی غلطی پر معذرت خواہ ہو ایسا ہو تو درگزر سے کام لینا بھی صدقہ ہے۔ زردرنگ کی چیزیں یا 50 یا 500 روپے کسی مستحق طالب علم یا تیسری جنس کو دینا بہتر ہے۔ تایا، چاچا، پھوپھی کی خدمت بھی صدقہ ہے۔ آج کا وردِخاص،’’یاخبیرُ، یاوکیلُ، یااللّہ‘‘ 5 بار اول و آخر 1 باردرودشریف پڑھنا مناسب عمل ہوگا۔ ان اسمائے الٰہیہ کو 5 بار لکھنا آپ کے لیے سعادتوں کے دروازے سو فی صد کھول دے گا۔
جمعرات 27 فروری 2025
آج کا حاکم عدد 5 ہے۔ جمعرات مشتری ہے اور مشتری خدا کا قرب ہے، یعنی ایسے تمام اسباب، شخصیات، مقام اور اشیاء جو مذہبی لحاظ سے انسانی توجہ کا ارتکاز حاصل کرلیں، جب کہ 5 کا عدد عطارد یعنی رابطہ، کال، سفر، میل ملاقات ہے۔ زندگی میں روحانی و مادی ترقی کی منازل کے حصول کے اسباب حاصل ہوسکتے ہیں۔ اگر آپ کی تاریخ پیدائش میں 1،2،5،6،7 اور9 خصوصاً1کا عدد یا پیدائش کا دن اتوار ہے یا نام کا پہلا حرف ا،ی یا غ ہے تو آپ کے لیے بہتر دن ہے۔لیکن اگر آپ کی تاریخ پیدائش میں 3،4 اور8 خصوصاً 8 کا عدد یا پیدائش کا دن ہفتہ ہے یا نام کا پہلا حرف ح، ف یا ض ہے تو اندیشہ ہے کہ کچھ امور میں آپ کو مشکل ہوسکتی ہے۔آج کا صدقہ: میٹھی چیز، 30 یا 300 روپے کسی مستحق نیک شخص کو دینا بہتر عمل ہوسکتا ہے، مسجد کے پیش امام کی خدمت بھی احسن صدقہ ہے۔ آج کا وردِخاص، سورۂ فاتحہ کی تین بار تلاوت یا ’’یاقدوس، یاوھابُ، یااللّہ‘‘ 3 بار اول و آخر 1 بار درودشریف پڑھنا بہتر عمل ہوگا۔ اللّہ ان پاک ناموں کو تین بار لکھیں!
جمعہ 28 فروری 2025
آج کا حاکم عدد 9 ہے۔ جمعہ اجتماع یا اکٹھے ہونے کا دن ہے جب کہ 9 کا عدد تلخی، غصے، حادثے اور تشدد کا عدد ہے۔ ایسی تمام جگہوں سے گریز کریں جہاں ایسے ہجوم کا اندیشہ ہو جو متشدد رحجان رکھتا ہو یا ایسی صورت بن سکتی ہے۔ طاقت کا منفی استعمال صرف اسی وقت ہوتا ہے جب غصے کے جن انسانی اعصاب پر سوار ہوجاتے ہیں۔ اگر آپ کی تاریخ پیدائش میں 1،2،3،5،6 اور 7 خصوصاً 6 کا عدد یا پیدائش کا دن جمعہ ہے یا نام کا پہلا حرف و،س یا خ ہے تو آپ کے لیے بہتری کی امید ہے۔لیکن اگر آپ کی تاریخ پیدائش 4،8 یا 9 کا عدد خصوصاً 4 یا پیدائشی دن اتوار یا جن کے نام کا پہلا حرف د،م یا ت ہے تو آپ کو محتاط رہنے کا مشورہ ہے۔آج کا صدقہ: کسی سے میٹھے بول اور نرم لہجہ بھی صدقہ ہے۔ 60 یا 600 روپے یا 600 گرام یا6 کلو چینی، سوجی یا کوئی جنس کسی بیوہ کو دینا بہترین عمل ہوسکتا ہے۔ آج کا وردِخاص، سورۂ کہف ایک بار اور ’’یاودود، یامعید، یااللّہ‘‘ 11 بار ورد کرنا بہتر ہوگا۔ اول و آخر ایک بار درودشریف لازمی پڑھ لیں۔ ان اسمائے الٰہی کو تین بار لکھیں!
ہفتہ یکم مارچ 2025
آج کا حاکم عدد 3 ہے۔ زمین اور زمین سے منسلک کام کرنے والے افراد کو فائدہ ہوسکتا ہے۔ جگر اور وٹامن ڈی پر توجہ دینے کی ضرورت محسوس ہوسکتی ہے۔ بوڑھوں کے لیے اچھا وقت ہے۔ بوڑھوں سے مراد ایسے تمام افراد جو دور اندیشی سے کام لیتے ہیں، لمبی منصوبہ بندی کے لیے بہتر دن ہے۔ اگر آپ کی تاریخ پیدائش میں 2،3،4،7،8 اور9 خصوصاً 3 کا عدد یا پیدائشی دن جمعرات یا نام کا پہلا حرف ج،ل یا ش ہے تو آپ کے لیے ایک اچھا دن ہوسکتا ہے۔ لیکن اگر آپ کی تاریخ پیدائش میں 1،5 اور6 خصوصاً 1کا عدد یا پیدائشی دن اتوار یا نام کا پہلا حرف ا،ی یا غ ہے تو آپ کو محتاط رہنے کا مشورہ ہے۔آج کا صدقہ، صبر اور خاموشی بہترین تدبیر ہے۔ لمبے عرصے کی منصوبہ بندی کے لیے سازگار وقت ہے۔ 80 یا 800 روپے یا کالے رنگ کی چیزیں کالے چنے، کالے رنگ کے کپڑے، سرسوں کے تیل کے پراٹھے کسی معذور یاعمر رسیدہ مستحق فرد کو دینا بہتر عمل ہوسکتا ہے۔ آج کا وردِخاص، کمی رزق کی ہو، سکون کی ہو یا راحتوں کی ہو اس ورد خاص کو اپنالیں ان شاء اللّہ بند دروزاے کھل جائیں گے،’’یافتاح، یاوھابُ، یارزاق، یااللّہ‘‘ 8 بار اول و آخر 1 بار درودشریف کا ورد بہتر عمل ہوگا تین بار لکھنا اس کے فوائد کو کئی گنا بڑھادے گا۔
اتوار 2 مارچ 2025
آج کا حاکم عدد 6 ہے۔ آج کا دن تقاضا کرتا ہے کہ بزرگوں (والد یا والد سا شخص) کی خدمت کی جائے، جس میں راحت و سکون مل سکتا ہے۔ ہوسکتا ہے آپ کو کسی محفل میں پذیرائی اور عزت حاصل ہو، پسندیدہ محفل میں جانے کا موقع مل سکتا ہے۔ کسی بزرگ شخص یا حکومتی اہم فرد سے ملاقات ہوسکتی ہے۔ اگر آپ کی تاریخ پیدائش میں 1،4،5،7،8 اور9 خصوصاً 9کا عدد یا جن کا پیدائشی دن جمعہ ہے یا نام کا پہلا ص،ط یا ظ ہے تو آپ کے لیے ایک اچھے دن کی امید ہے۔ لیکن اگر آپ کی تاریخ پیدائش میں 2،3 یا 7 خصوصاً 2 عدد یا جن کا پیدائشی دن پیر ہے یا نام کا پہلا حرف ب،ک یا ر ہے تو آپ کے لیے کچھ مشکل ہوسکتی ہے۔آج کا صدقہ: 13یا 100 روپے یا سنہری رنگ کی چیزیں گندم، پھل، کپڑے، کتابیں یا کسی باپ کی عمر کے فرد کی خدمت کرنا بہتر ہوگا۔ آج کا وردِخاص،’’یاحی، یاقیوم، یااللّہ‘‘ 13بار اول و آخر 1بار درودشریف پڑھنا مناسب عمل ہوگا۔ اسے 13 بار لکھنا بہتر ہوگا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
دہشتگرد ملک کے امن کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں،ان کا کوئی دوست نہیں: عطا تارڑ
لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ ماضی میں دہشتگردوں کو واپس لاکر ملک کے امن کو داو پر لگایا گیا، یہ عناصر ملک کے امن کو عدم استحکام سے دوچار کرنا چاہتے ہیں۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ اس ملک میں دہشت گردی کا ناسور اب بھی موجود ہے، دہشت گرد گوریلا وار کسی اخلاقیات کی پابندی نہیں کرتی، جب دہشت گردی کی کوئی اخلاقی حدود نہ ہوں تو پھر سانحہ اے پی ایس ہوتا ہے اور دہشت گرد بلوچستان میں بھی دہشت گردی کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ا ے پی ایس میں کسی کو شک نہیں اس کے دہشت گردوں اور سہولت کاروں کو کیفر کردار تک پہنچا دیا ہے، ہمیں اب گڈ طالبان اور بیڈ طالبان کا چیلنج ہے، دہشت گرد کا کوئی دوست نہیں، ان کا تو کوئی مذہب نہیں ہوتا اور ان کو کے پی میں دوبارہ بسایا گیا۔
عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ دہشت گرد برے لوگ ہیں اب انہیں جڑ سے اکھاڑ کر پھینکیں گے، دہشت گردوں نے چھوٹے بچوں کو شہید کیا تو وہ کسی رعایت کے مستحق نہیں۔انہوں نے کہا کہ سرحد پار اقلیتوں کے ساتھ امتیازی سلوک کیا جاتا ہے اس لئے دو قومی نظریے کی جتنی ضرورت آج ہے اتنی پہلے کبھی نہیں ہوئی،غزہ، فلسطین اور کشمیر میں مظالم کا نام لیں تو سوشل میڈیا پر سناٹا چھا جاتا ہے۔
ویرات کوہلی نے ایک اور اعزاز حاصل کرلیا
مزید :