پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کے 2020 کے طیارہ حادثہ کے سروائیور ظفر مسعود نے آپ بیتی پر سیٹ نمبر سی ون کے عنوان سے کتاب لکھ دی۔

پی آئی اے کے حادثے کے شکار طیارے میں معجزنہ طور پر زندہ بچنے والے بینک آف پنجاب کے صدر مسعود ظفر کا اپنی کتاب کے حوالے سے ایکسپریس ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کتاب لکھنے کا خیال اس طرح آیا کہ یہ حادثہ بہت منفرد اور سبق آموز تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ اللہ نہ کرے کہ اس طرح کے حادثے کا کسی کو سامنا کرنا پڑے، کتاب کے اندر میں نے اپنے تجربات لوگوں کے ساتھ شیئر کیے ہیں کہ لوگوں کو بتاؤں کہ اس وقت کیا احساسات ہوتے ہیں جب آپ موت کے اتنے قریب ہوتے ہیں، کس طرح سے آپ کی زندگیاں تبدیل ہوتی ہیں اور زندگی میں ہماری کیا ترجیحات ہونی چاہییں۔

یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے کا طیارہ کراچی ایئرپورٹ کے قریب گر کر تباہ 96 افراد جاں بحق

انہوں نے کہا کہ  میں نے جن چیزوں کا ذکر کیا، ہو سکتا ہے، اس میں سے کچھ چیزیں ایسی ہوں کہ ان کو لوگ خود سے جوڑ پائیں اور یہ ہی میرا کتاب لکھنے کا مقصد ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے کوشش کی ہے کہ اس کتاب سے کوئی ہرٹ نہ ہو، یہ کسی کے لیے ٹراما کا باعث نہ بنے، یہ بہت زیادہ جذباتی کردینے والا واقعہ تھا۔

ظفر مسعود کا کہنا تھا کہ میں نے یہ کتاب بطور حقیقی واقعے کے لکھی، کوشش کی کہ اس میں جذبات کم ڈالوں کہ اس سے متاثرہ خاندانوں کے جذبات مجروح نہ ہوں، اس کوشش کے باوجود، کہیں نہ کہیں یہ کتاب کچھ لوگوں کے جذبات کو بھڑکا سکتی ہے، اس کے لیے میں معذرت خواہ ہوں۔

مزید پڑھیں: نازش جہانگیر کراچی طیارہ حادثے میں کیسے بال بال بچ گئیں؟ حیران کن انکشاف

ان کا کہنا تھا کہ میں نے کتاب میں یہ دکھانی کی کوشش کی ہے کہ زندگی میں آپ کی ترجیحات ایسی پونی چاہییں کہ جس کا لوگوں کے اوپر مثبت آثر آئے اور ارد گرد موجود لوگوں کو فائدہ پہنچے۔

ظفر مسعود نے کہا کہ سب سے اہم بات یہ ہے کہ آپ جو بھی کچھ کرنا چاہتے ہیں، وہ کسی اور شخص کی خوشی اور فلاح و بہبود کے بدلے میں نہیں ہونی چاہیے۔

بینک آف پنجاب کے صدر کے فرائض انجام دینے والے ظفر مسعود 2020 کے طیارہ حادثے میں بچ جانے والے 2 افراد میں سے ایک ہیں، حادثےمیں 99 مسافر اور عملے کے 8 ارکان سوار تھے، طیارہ کراچی کے رہائشی علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا تھا۔

حادثے میں ظفر مسعود کا ایک بازو ٹوٹا جب کہ کچھ اور چوٹیں بھی آئیں۔

A post common by Express News (@expressnewspk)

 

Tagsپاکستان.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان کا کہنا تھا کہ

پڑھیں:

مانسہرہ: جیپ کھائی میں جا گری، بچی سمیت3 خواتین جاں بحق

ویب ڈیسک: مانسہرہ کےنواحی علاقے میں مسافر جیپ کھائی میں جا گری, حادثےمیں  بچی اور3 خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق, 8 افراد زخمی ہوگئے ۔

پولیس کے مطابق حادثہ مانسہرہ میں کن چھجڑی کے مقام پر پیش آیا جہاں جیپ سنڈی سے جبوڑی جارہی تھی۔

 پولیس کا بتانا ہےکہ حادثہ جیپ کے بریک فیل ہونےکےباعث پیش آٰیا جس کے نتیجے میں  بچی اور3خواتین جاں بحق اور8 افرا زخمی ہوئے، حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی افراد نے امدادی کارروائیاں شروع کرتے ہوئے  لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا۔

اس بار ٹی فینٹاسٹک نہیں، مار بھی فینٹاسٹک پڑے گی: عطا تارڑ

متعلقہ مضامین

  • افغانستان واپس جانے والے پناہ گزینوں کیلئے 7 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کا مطالبہ
  • کرکٹ میچ کے دوران "پاکستان زندہ باد" کا نعرہ لگانے والے شخص کو ہجوم نے مار مار کر ہلاک کردیا
  • کراچی میں ٹینکر اور ٹرک نے موٹر سائیکل سوار 2 افراد کو کچل دیا
  • خوش رہنے والے لوگوں میں ایشیا کے باشندے سرفہرست، خوشی کا راز کیا ہے؟
  • بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے سردار مسعود خان کی ملاقات
  • پاکستانی سفارتخانے ابوظہبی میں کتاب "Home#itscomplicated" کی تقریبِ رونمائی
  • مانسہرہ: جیپ کھائی میں جا گری، بچی سمیت3 خواتین جاں بحق
  • کراچی: کینال منصوبے کیخلاف گلشن حدید لنک روڈ پر وکلاء کا احتجاج جاری
  • طیارے میں فنی خرابی، حادثے سے بال بال بچ گیا، کراچی گوادر کی پروازیں متاثر، تاخیر کا شکار
  • امریکا: چھوٹا طیارہ حادثے کا شکار، 3 مسافر ہلاک