نیب کے افسر کی اسلام آباد کے گیسٹ ہاؤس سے لاش برآمد
اشاعت کی تاریخ: 24th, February 2025 GMT
اسلام آباد:
نیب کے آفیسر وقاص احمد کی اسلام آباد کے گیسٹ ہاؤس سے لاش برآمد ہوئی ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق نیب آفیسر وقاص احمد کی لاش گیسٹ ہاؤس کے کمرہ کا دروازہ توڑ کر نکالی گئی، لاش قبضے میں لیکر پوسٹمارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دی گئی۔
متوفی نیب آفیسر وقاص احمد تھانہ آبپارہ کی حدود جی سکس فور میں واقع گیسٹ ہاؤس میں مقیم تھے۔
پوسٹمارٹم رپورٹ میں متوفی نیب آفیسر کی موت کی اصل وجہ سامنے آئے گی، متوفی کے اہلخانہ نے ابھی تک پولیس کو کسی قسم کی کارروائی کی تحریری درخواست نہیں دی۔
Tagsپاکستان.
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
جناح ہاؤس اور عسکری ٹاور حملہ کیس: شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانت میں توسیع
پی ٹی آئی کے رہنما شاہ محمود قریشی—فائل فوٹولاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے جناح ہاؤس اور عسکری ٹاور حملے کے 2 مقدمات میں پی ٹی آئی کے رہنما شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانت میں 9 اپریل تک توسیع کر دی۔
انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے ایڈمن جج منظر علی گل نے کیس کی سماعت کی۔
لاہورپاکستان تحریک انصاف کے سینئر شاہ محمود...
شاہ محمود قریشی کو آج جیل سے لا کر عدالت میں پیش نہیں کیا گیا۔
شاہ محمود قریشی کا ریمانڈ پیپر عدالت میں پیش کیا گیا۔
عدالت نے مقدمات کا ریکارڈ اور تفتیشی رپورٹ طلب کر رکھی ہے۔