بھارتی گلوکار گرو رندھاوا اسٹنٹ کے دوران زخمی، اسپتال داخل
اشاعت کی تاریخ: 24th, February 2025 GMT
پنجابی گلوکار اور اداکار گرو رندھاوا اپنی آنے والی فلم ’شانکی سردار‘ کےلیے اسٹنٹ کرتے ہوئے چوٹ لگنے سے زخمی ہوگئے۔
گرو رندھاوا نے انسٹاگرام پر اپنی تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ اسپتال کے بستر پر لیٹے نظر آرہے ہیں۔ تصویر میں ان کے چہرے پر خراشیں بھی نمایاں ہیں۔
انہوں نے تصویر شیئر کراتے ہوئے کیپشن میں لکھا، ’’میرا پہلا اسٹنٹ، میری پہلی چوٹ، لیکن میری روح مضبوط ہے۔ فلم ’شانکی سردار‘ کے سیٹ سے ایک یاد۔ ایکشن والا کام بہت مشکل ہے، لیکن اپنے ناظرین کےلیے سخت محنت کروں گا۔‘‘
A post common by Guru Randhawa (@gururandhawa)
گرو رندھاوا کی پوسٹ پر انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں ان کے دوستوں کی جانب سے تشویش اور نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔
انوپم کھیر نے گرو کہ یہ کہہ کر حوصلہ افزائی کی کہ ’’آپ سب سے بہترین ہیں، جلد صحتیاب ہوں۔‘‘ جبکہ گلوکار میکا سنگھ نے بھی گرو کی جلد صحت یابی کی خواہش کا اظہار کیا۔
یاد رہے کہ گرورندھاوا بھارتی پنجاب سے تعلق رکھتے ہیں، اور ایک معروف گلوکار، شاعر اور میوزک کمپوزر ہیں۔ ان کے مشہور گانوں میں ’لاہور‘، ’اشارے تیرے‘، ’سلولی سلولی‘ اور ’تیرے تے‘ شامل ہیں۔
گرو رندھاوا اپنی نئی فلم ’شانکی سردار‘ میں نمرت اہلووالیا کے ساتھ کام کر رہے ہیں، جو اگلے سال ریلیز ہوگی۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: گرو رندھاوا
پڑھیں:
فردوس مارکیٹ،جھگڑے کے دوران فائرنگ،1 شخص زخمی
لاہور کے علاقے فردوس مارکیٹ میں جھگڑے کے دوران فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔
رپورٹ کے مطابق چوکی فردوس مارکیٹ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کرنیوالے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
پٹرولنگ پولیس کو گل بہار کالونی میں فائرنگ کے متعلق 15 کال موصول ہوئی تھی، ملزمان میں موٹر سائیکلیں آپس میں ٹکرانے پر جھگڑا ہوا تھا۔
جھگڑے کے باعث ملزمان میں آپس میں کراس فائرنگ ہوئی، سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان کو جھگڑتے اور ہوائی فائرنگ کرتے دیکھا جا سکتا ہے، فائرنگ کی زد میں آکر محلے دار وکرم زخمی ہوا، طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا، ملزمان شہباز، اظہر، وقار کیخلاف اقدام قتل، ہوائی فائرنگ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ نے کہا کہ قانون کو ہاتھ میں لینے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں،