Islam Times:
2025-02-23@23:45:15 GMT

شہباز شریف 2 روزہ سرکاری دورے پر باکو پہنچ گئے

اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2025 GMT

شہباز شریف 2 روزہ سرکاری دورے پر باکو پہنچ گئے

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم کے دورے کے دوران دونوں فریقین توانائی، تجارت، دفاع، تعلیم اور موسمیاتی شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط کرنے کے لیے باہمی دلچسپی کے شعبوں میں وسیع تر بات چیت کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کی دعوت پر 24 سے 25 فروری 2025ء تک جمہوریہ آذربائیجان کے 2 روزہ سرکاری دورے پر باکو پہنچ گئے۔ وزیراعظم شہباز شریف کا باکو ہوائی اڈے پر آذربائیجان کے اول نائب وزیراعظم، نائب وزیرخارجہ نے پرتپاک استقبال کیا، آذربائیجان کے سفیرفرہا دوف، پاکستان کے سفیر قاسم محی الدین بھی موجود تھے۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف کا مارچ 2024ء میں عہدہ سنبھالنے کے بعد سے آذربائیجان کا یہ دوسرا دورہ ہے۔

دورے کے دوران نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور کابینہ کے دیگر اہم ارکان سمیت ایک اعلیٰ سطحی وفد بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں جو آذربائیجان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مزید گہرا کرنے کے لیے پاکستان کے مضبوط عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ بیان کے مطابق دورے کے دوران دونوں فریقین توانائی، تجارت، دفاع، تعلیم اور موسمیاتی شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط کرنے کے لیے باہمی دلچسپی کے شعبوں میں وسیع تر بات چیت کریں گے۔ اس دورے کے دوران دونوں فریقین کے درمیان تعاون کے کئی شعبوں میں متعدد مفاہمت کی یادداشتوں/معاہدوں پر دستخط کیے جانے کی توقع ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: آذربائیجان کے دورے کے دوران شہباز شریف

پڑھیں:

وزیراعظم  وفد کے ہمراہ باکو پہنچ گئے، بزنس فورم سے خطاب کریں گے، مختلف معاہدوں پر دستخط ہونگے

باکو ( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم شہباز شریف وفد کے ہمراہ آذر بائیجان کے 2 روزہ دورے پر باکو پہنچ گئے۔آذربائیجان کے اول نائب وزیراعظم یعقوب عبداللّٰہ اوعلوایوبوف نے شہباز شریف کا استقبال کیا۔اس موقع پر آذربائیجان کے نائب وزیر خارجہ، پاکستان میں آذربائیجان کے سفیر بھی موجود تھے۔

 "جنگ " کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی آذربائیجان کے صدر الہام علیوف سے ملاقات ہوگی، جس میں تجارتی اور دفاعی تعاون کے فروغ پر بات چیت ہوگی، توانائی، ماحولیاتی تبدیلی اور ثقافتی تبادلے پر گفتگو ہوگی۔پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان معاہدوں پر دستخط ہوں گے جبکہ وزیراعظم شہباز شریف آذربائیجان بزنس فورم سے بھی خطاب کریں گے۔

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (پیر) کا دن کیسا رہے گا ؟

مزید :

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم  وفد کے ہمراہ باکو پہنچ گئے، بزنس فورم سے خطاب کریں گے، مختلف معاہدوں پر دستخط ہونگے
  • وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے پر وفد کے ہمراہ باکو پہنچ گئے
  • وزیر اعظم شہباز شریف 2 روزہ سرکاری دورے پر آذربائیجان پہنچ گئے
  • وزیراعظم شہباز شریف 2روزہ سرکاری دورے پر آذربائیجان پہنچ گئے
  • وزیرِ اعظم شہباز شریف 2 روزہ سرکاری دورے پر آذربائیجان پہنچ گئے
  • وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ سرکاری دورے پر آذربائیجان روانہ
  • وزیراعظم  2 روزہ دورے پر آذربائیجان روانہ
  • وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے پر آذربائیجان روانہ
  • وزیراعظم شہباز شریف 24 اور 25 فروری کو آذربائیجان کا سرکاری دورہ کریں گے