لاہور:

وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے بھارت کے ہاتھوں پاکستانی ٹیم کی شکست پر کہا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی بیٹنگ اور بولنگ نے بہت مایوس کیا، چلو اب ورلڈ کلاس ٹیمیں چیمپیئنز ٹرافی کھیلیں گی، ہمارا کام ختم ہوا۔ 

بھارت کے ہاتھوں شکست پر وزیراطلاعات پنجاب پاکستانی ٹیم پر برس پڑیں، انہوں نے پاکستانیوں کے جذبات کی ترجمانی کرتے ہوئے کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی بیٹنگ اور بولنگ نے بہت مایوس کیا، وہی پچ جو بہت مشکل تھی اسی پہ دوسری ٹیمیں آسانی سے کھیل لیتی ہیں۔

انہوں نے قومی ٹیم کی شکست پر کہا کہ ہماری ٹیم بولنگ اور بیٹنگ دونوں سے محروم ہے۔ وزیراطلاعات نے طنزاً کہا کہ چلو اب ورلڈ کلاس ٹیمیں چیمپئنز ٹرافی کھلیں گی،  ہمارا کام ختم ہوا۔

 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

’کینیڈا کو حاصل نہیں کیا جاسکتا‘، آئس ہاکی میں امریکا کو شکست کے بعد جسٹن ٹروڈو کا ٹرمپ کو پیغام

کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے کہ امریکا نہ ہم سے ہمارا ملک لے سکتا ہے اور نہ ہی ہم سے ہمارا کھیل چھین سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:امریکا کا کینیڈا پر قبضے کا ارادہ اٹل، ٹرمپ نے اصل وجہ بھی بتادی

امریکی شہر بوسٹن میں کھیلے گئے آئس ہاکی میچ میں امریکا کیخلاف کینیڈا کی فتح پر جسٹن ٹروڈو  نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ کی ہے، جس میں انہوں کینیڈا کی خودمختاری پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’آپ ہمارا ملک لے سکتے ہیں  اور نہ ہی ہمارا کھیل چھین سکتے ہیں‘۔

You can’t take our country — and you can’t take our game.

— Justin Trudeau (@JustinTrudeau) February 21, 2025

 کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کا یہ بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ا س خواہش کے جواب میں ہے جس میں انہوں نے کینیڈا کو امریکا کی ’51 ویں ریاست‘ بنانے کی بات کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ کی کینیڈا پر قبضے کی باتیں حقیقت ہیں، جسٹن ٹروڈو

واضح رہے کہ نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈا اور اس کے وزیراعظم سے متعلق بار بار اشتعال انگیز بیانات دیے، جس میں ایک خود مختار ملک کینیڈا کو امریکا کی ’51 ویں ریاست‘ بنانے کے علاوہ جسٹن ٹروڈو کو اس ریاست کا ’گورنر‘ قرار دیا تھا۔

اس کے علاوہ ٹرمپ نے جہاں اقتصادی ایمرجنسی کے نام پر چین اور میکسیکو پر درآمدی ٹیکسز عائد کیے، وہیں پڑوسی ملک کینیڈا پر بھی 25 فیصد ٹیکس لگانے کا اعلان کیا ہے۔

امریکی صدر کے اس اقدام کے جواب میں جسٹن ٹروڈو نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ کینیڈا 106 بلین ڈالر کی امریکی درآمدات پر 25 فیصد محصولات عائد کرے گا۔ انہوں کینیڈا کے شہریوں پر امریکی ٹیکس کیخلاف آواز اٹھانے پر بھی زور دیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آئس ہاکی امریکا ٹیکس جسٹن ٹروڈو ڈونلڈٹرمپ کینیڈا

متعلقہ مضامین

  • چیمپیئنز ٹرافی کے اہم میچ میں بھارت سے شکست کی وجہ کون؟ کپتان رضوان نے بتادیا
  • چیمپیئنز ٹرافی: چیئر مین پی سی بی محسن نقوی کا پاک بھار ت ٹاکرے سے قبل اہم بیان
  • پاکستان کو فاسٹ بولنگ میچ نہیں جتوا سکتی، باسط علی
  • چیمپیئنز ٹرافی: آسٹریلیا نے انگلینڈ 5 وکٹ سے شکست دے دی
  • چیمپیئنز ٹرافی: پاک بھارت ٹاکرے سے قبل محسن نقوی کا ٹیم کے نام اہم پیغام
  • چمپئنز ٹرافی،جنوبی افریقا کا فاتحانہ آغاز، افغانستان کو 107 رنز سے شکست
  • ’کینیڈا کو حاصل نہیں کیا جاسکتا‘، آئس ہاکی میں امریکا کو شکست کے بعد جسٹن ٹروڈو کا ٹرمپ کو پیغام
  • آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025: جنوبی افریقہ کا ٹاس جیت کر افغانستان کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ
  • جن کو خط لکھے جا رہے ہیں انہی کے خلاف پروپیگنڈا مہم چلاتے ہیں،عظمیٰ بخاری