گلگت، یوم تجدید عہد ریلی
اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2025 GMT
ریلی مرکزی جامع مسجد جلال آباد سے شروع ہو کر مرکزی جامع مسجد گلگت پر اختتام پذیر ہوئی، جس میں بڑی تعداد میں برادران نے شرکت کی۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو
آئی ایس او گلگت کے زیر اہتمام یوم تجدید عہد بائیک ریلی

اسلام ٹائمز۔ شہدائے مقاومت شہید سید حسن نصر اللہ اور شہید ہاشم صفی الدین کے تشییع جنازہ کے موقع پر گلگت میں یوم تجدید عہد کے طور پر منایا گیا۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان، گلگت بلتستان ریجن کے زیرِ اہتمام، گلگت ڈسٹرکٹ 1 اور گلگت ڈسٹرکٹ 2 میں شہداء مقاومت شہید سید حسن نصراللہ اور شہید ہاشم صفی الدین سے تجدید عہد کے طور پر مشترکہ بائیک ریلی نکالی گئی۔ ریلی مرکزی جامع مسجد جلال آباد سے شروع ہو کر مرکزی جامع مسجد گلگت پر اختتام پذیر ہوئی، جس میں بڑی تعداد میں برادران نے شرکت کی۔.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
ہیپاٹائٹس کے پھیلاؤ میں پاکستان پہلے نمبر پر آگیا ہے، حکومت کی تصدیق
ترجمان وزارت صحت ڈاکٹر مختار احمد برتھ نے کہا کہ ہیپاٹائٹس سی کے پھیلاؤ میں پاکستان سرفہرست آچکا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر مختار احمد برتھ نے کہا کہ اس پھیلاؤ کو جلد از جلد روکنے کیلئے وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے ہیپاٹائٹس سی خاتمے کے پروگرام کے تحت گلگت بلتستان کے دو اضلاع میں قابل ستائش اقدام کا آغاز کردیا گیا ہے۔
پروگرام کے تحت گلگت بلتستان کے دو اضلاع میں پائلٹ پروجیکٹ شروع کیا گیا ھے۔ ترجمان نے بتایا کہ آغا خان ڈویلپمنٹ نیٹ ورک کے تعاون سے گلگت بلتستان میں دو مقامات ایم سی چلاس دیامر اور یو سی مرکنجہ شگر میں ایک پائلٹ مرحلہ شروع کیا ہے جس کے تحت ابادی کی اسکریننگ اور علاج کی سہولیات تک رسائی لوگوں کو مفت فراہم کی جا رہی ھے۔
ڈاکٹر مختار بھرتھ نے مزید بتایا کہ اس پائلٹ پروگرام سے سیکھنے کے بعد مرکزی پروگرام رواں سال اسلام آباد، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر کے تمام اضلاع اور دیگر تمام صوبوں میں بھی شروع کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ہیپاٹائٹس سی پاکستان میں صحت عامہ کی ایک بڑی بیماری ہے اور پاکستان اب دنیا میں ہیپاٹائٹس کے سب سے زیادہ پھیلاؤ کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔
ترجمان نے کہا کہ چاروں صوبوں کے اشتراک سے 68 ارب کے ہیپاٹائٹس سی خاتمے کا پروگرام شروع کیا ھے۔ وزارت صحت نے ہیپاٹائیٹس کے خاتمے کو یقینی بنانے کیلے ایک مربوط حکمت عملی تشکیل دی ھے جس کا مقصد پاکستان میں ہیپاٹائیٹس سی کے وسیع پیمانے پر پھیلاؤ کی روک تھام کرنا ھے۔
انہوں نے کہا کہ ہیپاٹائٹس سی کا علاج صرف 3 ماہ کے علاج سے کیا جا سکتا ہے۔مزیدبرآں اسکریننگ میں ہیپاٹائٹس سی سے متاثرہ مریض کا بروقت پتہ چلانا بڑا چیلنج ہے اور ضروری ہے۔ بروقت علاج ہونے سے جگر کی خرابی اور جگر کے کینسر سے بچا جاسکتا ہے۔