تھائی لینڈ اور کمبوڈیا میں فراڈ سینٹرز سے پاکستانیوں سمیت 215 غیرملکی بازیاب
اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2025 GMT
تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کی پولیس نے سرحدی علاقے میں ایک عمارت میں کارروائی کرکے پاکستانیوں سمیت 215 غیرملکیوں کو بازیاب کروالیا جن سے آن لائن فراڈ اور اسکیم سینٹر میں جبری کام لیا جارہا تھا۔
بینکاک پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ نے بتایا کہ جرائم پیشہ گروپس کی جانب سے انسانی اسمگلنگ کے ذریعے پورے جنوب مغربی ایشیا ہزاروں لوگوں کو مذکورہ علاقوں میں لایا گیا تاکہ ان سے فراڈ سینٹر اور غیرقانونی آن لائن مراکز میں جبری طور پر کام لیا جائے۔
اقوام متحدہ نے 2023 میں ایک رپورٹ میں بتایا تھا کہ ایک اندازے کے مطابق غیرقانونی مراکز تیزی سے فروغ پا رہے ہیں اور یہاں سے سالانہ بنیاد پر اربوں ڈالر کمائے جاتے ہیں۔
حکام نے کمبوڈیا کے سرحدی صوبے بینٹیے میانچے کے علاقے پوئیپٹ میں واقع تین منزلہ عمارت میں کارروائی کی۔
تھائی حکومت کے ترجمان جیرایو ہاؤنسب نے بیان میں کہا کہ فراڈ سینٹر سے رہا کروائے گئے افراد میں 109 تھائی، 50 پاکستانی، 48 بھارتی تھے، 5 کا تعلق تائیوان اور 3 انڈونیشیا سے لائے گئے تھے۔
انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے لیے سائبر فراڈ کے شبہے میں مطلوب افراد کی کارروائی کے دوران عمارت سے رہائی کروائے جانے والے تھائی شہریوں کی یہ سب سے بڑی تعداد ہے۔
ترجمان کے مطابق یہ کارروائی تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کی فراڈ مراکز کو روکنے کے لیے ہونے والی مشترکہ کوششوں کے نتیجے میں کی گئی تھی۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ فراڈ سینٹر کئی برسوں سے کام کر رہے تھے لیکن اب چینی اداکار وان شنگ کو تھائی لینڈ میں پرکشش نوکری کا لالچ دے کر بلا کر اغوا کرنے اور میانمار میں ایک اسکیم سینٹر منتقل کرنے کے اقدام کے بعد پر اسکروٹنی کا عمل بہت سخت کردیا گیا ہے۔
جنوب مشرقی ایشیائی ممالک میں اسکیم سینٹرز میں حالیہ دنوں میں بڑی کارروائیاں کی ہیں، تھائی، میانمار سرحد پررواں ماہ کے شروع میں بھی کارروائیاں کی گئیں اور تھائی لینڈ میں اسکیم سینٹرز سےمتصل علاقوں میں بجلی، ایندھن اور انٹرنیٹ کی سہولت منقطع کردی تھی۔
تھائی فوج نے میڈیا کو بتایا کہ چین نے گزشتہ چند روز کے دوران اپنے 621 شہریوں کو اسکیم سینٹرز سے بازیاب کرایا ۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: اسکیم سینٹر تھائی لینڈ فراڈ سینٹر
پڑھیں:
چیمپئینز ٹرافی؛ پاک بھارت میچ سے قبل دبئی پولیس کی وارننگ
آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی میں ہاک بھارت میچ سے قبل دبئی کمیونٹی پولیس نے وارننگ جاری کردی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دبئی پولیس نے شائقین کرکٹ کو خبردار کیا کہ پاک بھارت میچ سے قبل سائبر فراڈ کرنیوالوں کے خلاف سخت کارروائیاں جاری ہیں تاکہ آن لائن فراڈ کو روکا جاسکے اور سینکڑوں ویب سائٹس بھی بلاک کردی گئی ہیں۔
حکام نے وارننگ جاری کرتے ہوئے شائقین اور فینز متنبہ کیا ہے کہ پاک بھارت میچ کے ٹکٹس کی بلیک میں خریداری پر ہوش سے کام لیں کیونکہ آن لائن فراڈ کیا جاسکتا ہے اور ممکن ہو تو خریداری سے دور رہیں۔
مزید پڑھیں: پاک بھارت میچز؛ متنازع لمحات کون کون سے رہے؟
متعدد جعلی آن لائن ری سیل ایوینیوز بلاک کردیے گئے ہیں، غیرمعیاری ویب سائٹ پرکریڈٹ کارڈ کی تفصیلات چوری ہو سکتی ہیں، عوام بہت محتاط رہیں۔
مزید پڑھیں: "پاک بھارت میچ؛ گرین شرٹس کا کچھ نہیں معلوم کب کیا کردیں"
رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پولیس کو خدشہ ہے کہ آن لائن فراڈ میں ملوث افراد نے شائقین کرکٹ کو بیوقوف بناکر کئی جعلی ٹکٹس فروخت کیے ہیں۔
مزید پڑھیں: پہلے لوگو سے پاکستان غائب ہوا، اب ترانہ بھارت کا بج گیا؟ کیسے
اسی دوران پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ کسی بھی مشکوک ویب سائٹ یا ٹکٹس کی فروخت کرنیوالی سائٹ سے متعلق آگاہ کریں تاکہ بروقت کارروائی کی جاسکے۔