ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز نے 2 مختلف آپریشنز میں 7 خوارج ہلاک کردیے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں خوارج کے خلاف آپریشنز کے بعد علاقے میں کلیئرنس آپریشن شروع کردیا گیا۔

صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی نے سیکیورٹی فورسز کو کامیاب آپریشنز پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔

آئی ایس پی آر اعلامیے کے مطابق 23 فروری کو ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے میں 2 مختلف آپریشنز میں 7 خوارج ہلاک کیے گئے۔

اعلامیے کے مطابق خوارج کی موجودگی کی اطلاعات پر سیکیورٹی فورسز نے درابن کے علاقے میں آپریشن کیا اور موثر طریقے سے خوارج کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا، جس میں 4 خوارج ہلاک ہوگئے۔

آئی ایس پی آر اعلامیے کے مطابق ڈی آئی خان کے ایک اور علاقے میں سیکیورٹی فورسز نے 3 خوارج کو ہلاک کردیا۔

اعلامیے کے مطابق ہلاک ہونے والے خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کےلیے پُرعزم ہیں۔

صدر مملکت نے ڈی آئی خان میں خوارج کیخلاف فورسز کی کامیاب کاروائیوں کو سراہا اور کہا کہ دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک سیکیورٹی فورسز کی کاروائیاں جاری رہیں گی۔

محسن نقوی نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے 7 خوارج کو عبرتناک انجام تک پہنچا کر ناپاک عزائم کو ناکام بنایا، سیکیورٹی فورسز کو آپریشنز پر شاباش دیتے ہیں۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان اعلامیے کے مطابق ا ئی ایس پی ا ر خوارج ہلاک علاقے میں

پڑھیں:

پاک فوج نے کرک میں آپریشن کرتے ہوئے چھ خوارج کو ہلاک کردیا

راولپنڈی:

پاک فوج نے کرک میں آپریشن کرتے ہوئے چھ خوارج کو ہلاک کردیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے آج 21 فروری  کو خوارج کی موجودگی کی اطلاعات پر ضلع کرک میں ایک آپریشن کیا، آپریشن کے دوران پاکستانی فوج کے دستوں نے مؤثر کارروائی کرتے ہوئے چھ خوارج کو جہنم واصل کردیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں مزید کسی بھی دہشت گرد کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے خارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے اور کہا ہے کہ انسانیت کے دشمنوں کے مذموم عزائم کو اسی طرح خاک میں ملاتے رہیں گے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے قوم کے بیٹوں کی قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جانے دیں گے، ملک سے دہشت گردی کے مکمل سد باب کے لیے مکمل طور پر سرگرم عمل ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • سیکیورٹی فورسز کی ڈیرہ اسمعٰیل خان میں کارروائیاں، 7 خارجی دہشتگرد ہلاک
  • ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 7 خوارج مارے گئے
  • سیکیورٹی فورسز کی ڈیرہ اسماعیل خان میں کارروائیاں؛ 7 دہشت گرد ہلاک
  • ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کے دو آپریشنز، 7 خوارج ہلاک
  • ڈیرہ اسماعیل خان، سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 7 خوارج ہلاک
  • سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، سات خوارج ہلاک
  • ڈی آئی خان ،سکیورٹی فورسز کی 2مختلف کارروائیوں میں 7خوارج جہنم واصل
  • پاک فوج نے کرک میں آپریشن کرتے ہوئے چھ خوارج کو ہلاک کردیا
  • کرک میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 6 خوارج ہلاک