اسلام آباد : سربراہ عوام پاکستان پارٹی شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کےدرمیان بھی اختلافات موجود ہیں، تحریک انصاف کا ایجنڈا عمران خان کی رہائی ہے۔
نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ہماری کنٹینر پر جانے کی کوئی سوچ نہیں، اگر کوئی جماعت جلسے کرنا چاہتی ہے تو اپنے طور پر کر لے۔
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کےدرمیان بھی اختلافات موجود ہیں، تحریک انصاف کا ایجنڈا عمران خان کی رہائی ہے۔
سربراہ عوام پاکستان پارٹی نے کہا کہ 26ویں ترمیم کےبعد چیف جسٹس کےپاس کوئی اختیارنہیں رہا، آج عدل کا نظام چیف جسٹس نہیں حکومت کے پاس ہے، عدلیہ بحالی تحریک کی حقیقت جانتا تھا، تحریک جنرل مشرف کو ہٹانے کے لیے تھی۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ حکومت کی جانب سےجنرل مشرف کا طیارہ باہربھیجنےکا کہا گیا، جنرل مشرف کا طیارہ باہرنہیں جا سکتا تھا، آرمی چیف کی تبدیلی کو فوج نے قبول نہیں کیا تھا۔

ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا  کہ جنرل باجوہ نے ہماری حکومت کو ختم کروایا، وزیراعظم بننے کے بعد جنرل باجوہ نے مجھ سے ملاقات کی، جنرل باجوہ نےکہا آپ کی عزت کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔
سربراہ عوام پاکستان پارٹی نے کہاکہ ڈان لیکس معاملےپرجنرل باجوہ اورنوازشریف مجھ سےناراض تھے، نوازشریف نےمحسوس کیا ان کےساتھ ناانصافی ہوئی ہے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: شاہد خاقان جنرل باجوہ نے کہا کہ

پڑھیں:

سیاست دانوں نے اقتدارحاصل کرنے کیلئے سارے اصول توڑدیئے:شاہد خاقان عباسی

راولپنڈی( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سربراہ عوام پاکستان پارٹی شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ سیاست دانوں نے اقتدارحاصل کرنے کیلئے سارے اصول توڑ دیئے۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق جڑواں شہروں میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شاہدخاقان عباسی کا کہنا تھا کہ آئین توڑ کر اور جبر سے ملک نہیں چلتے، ہمارا پارلیمان عوام کا نمائندہ نہیں ہے، پارلیمان کی دوتہائی اکثریت پیسے دے کرایوان پہنچی۔انہوں نے کہا کہ یہ بدقسمتی ہے ایسے لوگ عوام کے فیصلے کر رہے ہیں، سیاست دانوں نے اقتدارحاصل کر نے کےلئے سب اصول چھوڑدیئے، جب الیکشن چوری ہوگا توملک میں سیاسی انتشارہی ہوگا۔
سربراہ عوام پاکستان پارٹی کا کہنا تھاکہ ہم نے ملک کے اس نظام کو بدلنا ہے، جب سیاست دوسرے کو جیل میں ڈالنے کا نام ہو تو ملک کا نقصان ہوتا ہے، حکمران عوام کی تکالیف کو سمجھیں، ملک کے حالات کو بہتر کرنے کےلئے ہم نے اپنا حصہ ڈالنا ہے۔
شاہدخاقان عباسی نے مزید کہا کہ آج ایک دفتر کا افتتاح ہوا ہے یہ سلسلہ بڑھتا جائے گا، ہماری جماعت ملک کے نظام کو بدلنے کی جماعت ہے، عوام تینوں بڑی جماعتوں سے مایوس ہو چکے ہیں،عوام کو متبادل جماعت چاہئے۔

حادثات میں اموات دہشتگردی یا بیماری سے مرنے والوں سے زیادہ ہیں: سپریم کورٹ

مزید :

متعلقہ مضامین

  • اپوزیشن جماعتوں میں اختلافات موجود، پی ٹی آئی کا ایجنڈا عمران کی رہائی ہے، شاہد خاقان عباسی
  • ملک کی بقا اور سلامتی آئین پر عمل کرنے میں ہے: شاہد خاقان عباسی
  • ملکی مسائل کا حل انتہائی آسان ہے، آئین پر عمل کیا جائے: شاہد خاقان عباسی
  • ملکی فیصلے وہ کررہے ہیں جو منتخب نمائندے ہی نہیں ،شاہد خاقان
  • حکومت مکمل ناکام، آئین توڑ کر ملک نہیں چل سکتے، شاہد خاقان عباسی
  • فیصلے پارلیمنٹ نہیں وہ کررہے ہیں جو نمائندے ہی نہیں ، شاہد خاقان
  • ملکی فیصلے پارلیمنٹ نہیں وہ کررہے ہیں جو نمائندے ہی نہیں ہیں: شاہد خاقان
  • ملکی فیصلے پارلیمنٹ نہیں وہ کررہے ہیں جو نمائندے ہی نہیں ہیں، شاہد خاقان
  • سیاست دانوں نے اقتدارحاصل کرنے کیلئے سارے اصول توڑدیئے:شاہد خاقان عباسی