مکڑیوں کے خوف سےخاتون نے بستر پر خیمہ نصب کردیا
اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2025 GMT
لندن: لندن میں ایک خاتون جسے مکڑیوں کا خوف ہے، مکڑیوں سے بچنے کیلئے انہوں نے اپنے بستر پر خیمہ نصب کردیا ہے۔
25 سالہ ایسٹیلا کیریاکو مکڑیوں کے خوف میں پلی بڑھیں،جب بھی وہ اپنے کمرے میں ایک مکڑی کو دیکھتیں تو بہت خوفزدہ ہو جاتیں۔تاہم پھر انہوں نے مکڑیوں سے نمٹنے کے لیے سخت اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا۔
ایسٹیلا نے ایمازون پر مچھروں سے بچنے کیلئے مخصوص خیمہ کا آرڈر دیا اور پھر اسے اپنے بستر پر لگایا تاکہ کسی بھی کیڑے کو بستر میں داخل ہونے سے روکا جا سکے۔
خاتون اب چار ماہ سے اپنے فلیٹ مین بستر پر خیمے میں سو رہی ہیں اور ان کا یہ طریقہ تبدیل کرنے کا ارادہ نہیں ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
لاہور: کار سوار خاتون سمیت 2 افراد نے دکاندار کو قتل کردیا، ملزمان کی ویڈیو سامنے آگئی
لاہور کے علاقے ہڈیارہ کے علاقے میں کاسمیٹکس کی دکان پر قتل کی واردات میں کار سوار خاتون سمیت 2 افراد نے دکاندار کو قتل کردیا۔
رپورٹ کے مطابق فائرنگ کرنے والے ملزمان کی کلوزسرکٹ فوٹیج سامنے آگئی، پولیس نے بتایا کہ مقتول کی شناخت خالد مجید کے نام سے ہوئی۔ مقتول کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کردی گئی۔
پولیس حکام کے مطابق قتل کی وجوہات کا تعین کرنے کے لیے تفتیش جاری ہے، خاتون کار کے اندر موجود رہی، شلوار قمیض میں ملبوس شخص نے اتر کر گولیاں چلائیں۔