Daily Mumtaz:
2025-02-23@19:26:26 GMT

مظفرآباد اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے

اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2025 GMT

مظفرآباد اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے

آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد اور اس کے گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے  ۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.1 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 15 کلومیٹر تھی۔
ابتدائی رپورٹس کے مطابق اب تک کسی بڑے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

پی ٹی آئی کے وفد کی چیف جسٹس سے 2 گھنٹے تک ملاقات

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وفد نے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے 2 گھنٹے تک ملاقات کی اور شکایتوں کے انبار لگا دیے۔سپریم کورٹ نے چیف جسٹس پاکستان سے اپوزیشن رہنماؤں کی ملاقات کا اعلامیہ جاری کردیا۔اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے اصلاحات کے ایجنڈے پر وسیع پیمانے پر اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کےلیے اپوزیشن قیادت کو مدعو کیا۔

پی ٹی آئی کی قیادت نے چیف جسٹس سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی، چیف جسٹس نے پی ٹی آئی وفد کا خیر مقدم کیا اور پی ٹی آئی وفد کو نیشنل جوڈیشل پالیسی میکنگ کمیٹی کے مجوزہ اجلاس سے آگاہ کیا۔چیف جسٹس نے بتایا کہ انہوں نے وزیر اعظم سے ملاقات کی۔وزیراعظم سے اصلاحات کے ایجنڈے پر حکومت کی رائے فراہم کرنے کی درخواست کی، وزیر اعظم نے اس عمل کو مثبت انداز میں لیا اور  پالیسی سازی اور عملدرآمد میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

 قصور رائیونڈ روڈ کے قریب ٹریفک حادثہ، وزیراعلیٰ مریم نواز کاقیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پراظہار افسوس

اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس نے مزید بتایا قانون و انصاف کمیشن کو فیڈ بیک موصول ہو چکا ہے، یہ فیڈ بیک ملک بھر کی بار کونسلز، عوام کی آراء اور ضلعی عدلیہ کی طرف سے موصول ہوا، ہائیکورٹس کے رجسٹرارز اور صوبائی جوڈیشل اکیڈمیز کی رائے بھی جلد متوقع ہے۔

چیف جسٹس نے کہا وزیر اعظم ٹیکس مقدمات کے مختلف عدالتی فورمز پر التواء پر تشویش رکھتے ہیں، چیف جسٹس نے وزیراعظم کو یقین دہانی کروائی کہ ٹیکس مقدمات کو جلد نمٹانا اولین ترجیح ہے، چیف جسٹس نے وزیراعظم کو یقین دہانی کروائی زیر التوا مقدمات کی مجموعی تعداد میں کمی اولین ترجیح ہے۔ملاقات میں عمر ایوب، شبلی فراز، بیرسٹر گوہر علی خان، بیرسٹر علی ظفر بیرسٹر سلمان اکرم راجہ، لطیف کھوسہ، ڈاکٹر بابر اعوان نے بھی شرکت کی، سپریم کورٹ کے رجسٹرار محمد سلیم خان اور سیکریٹری قانون و انصاف کمیشن تنزیلہ صباحت نے چیف جسٹس کی معاونت کی، پی ٹی آئی وفد کی چیف جسٹس پاکستان سے ملاقات دو گھنٹے تک جاری رہی۔

 وزیر اعلیٰ پنجاب کے چیف پروٹوکول آفیسرعنصرنذیر کی ہمشیرہ انتقال کر گئیں

چیف جسٹس نے تجویز دی عدالتی اصلاحات کو ایک کم از کم مشترکہ قومی ایجنڈا بنایا جانا چاہیے، مشترکہ قومی ایجنڈے کے لیے دو طرفہ حمایت ہونی چاہیے۔اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے قید عمران خان اور دیگر رہنماؤں اور کارکنوں کو درپیش مسائل اجاگر کیے، عمر ایوب نے شکایت کی اپوزیشن قیادت کے مقدمات جان بوجھ کر مختلف مقامات پر ایک ہی وقت میں مقرر کیے جاتے ہیں اور کہا کہ ایسا اس لیے کیا جاتا ہے کہ عدالتوں میں پیشی ممکن نہ ہو سکے۔سپریم کورٹ اعلامیہ کے مطابق چیف جسٹس سے ملاقات میں عمر ایوب نے یہ بھی کہا کہ پارٹی قیادت اور کارکنوں کے کیسز کی پیروی کرنے والے وکلاء کو ہراساں کیا جا رہا ہے، جیل حکام عدالتوں کے احکامات پر عمل نہيں کر رہے، پی ٹی آئی کے وکلاء پر دہشت گردی کے مقدمات درج کیے جا رہے ہیں۔

اداکارہ نرگس فخری شادی کے بندھن میں بندھ گئیں

اعلامیہ کے مطابق عمر ایوب نے کہا کہ ملک کا اقتصادی استحکام قانون کی حکمرانی پر منحصر ہے، معاشی بحالی تب ہی ممکن ہے جب عدلیہ اپنا کردار ادا کرے اور ایگزیکٹو کو جوابدہ بنایا جائے۔پی ٹی آئی وفد کے دیگر شرکاء نے بھی اسی نوعیت کی آراء کا اظہار کیا، پی ٹی آئی وفد نے اس حقیقت کو تسلیم کیا کہ عدلیہ میں اصلاحات کی ضرورت ہے۔سپریم کورٹ اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں بیرسٹر علی ظفر نے درخواست کی کہ فراہم کردہ پالیسی تجاویز کا جواب دینے کےلیے وقت درکار ہے، انہوں نے فوجداری انصاف کے نظام اور دیوانی مقدمات کے حل میں بہتری کے لیے قیمتی تجاویز پیش کیں۔

وہ میاں بیوی جنہوں نے 350 کم وسیلہ بچوں کو اپنے خاندان کا حصہ بنا لیا

مزید :

متعلقہ مضامین

  • مظفرآباد اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے،شدت 4.1 ریکارڈ
  • کشمیر میں زلزلے کےشدید جھٹکے
  • آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
  • بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں تباہ کن زلزلے کی پیشگوئی
  • پی ٹی آئی کے وفد کی چیف جسٹس سے 2 گھنٹے تک ملاقات
  • خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں خوفناک زلزلے کے جھٹکے
  • سوات ، بونیر اور دیگر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
  • سوات، بونیر سمیت ملاکنڈ ڈویژن میں زلزلے کے جھٹکے
  • سوات، شانگلہ سمیت ملاکنڈ ڈویژن میں 4.1 شدت کا زلزلہ