WE News:
2025-04-15@06:48:48 GMT

خیبرپختونخوا حکومت نے ایک سالہ کارکردگی رپورٹ جاری کردی

اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2025 GMT

خیبرپختونخوا حکومت نے ایک سالہ کارکردگی رپورٹ جاری کردی

خیبرپختونخوا حکومت نے ایک سالہ کارکردگی رپورٹ جاری کردی ہے، جس میں حکومت کی کامیابیوں کا ذکر کیا گیا ہے۔

حکومت کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق بانی چئیرمین عمران خان کے وژن کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے ایک سال کے دوران شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں خیبرپختونخوا: 2024 میں علی امین گنڈاپور حکومت کی کارکردگی کیسی رہی؟

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی قیادت میں خیبرپختونخوا حکومت نے گزشتہ ایک سال کے دوران تعلیم کے شعبے میں بے مثال اقدامات کیے۔ صوبے کے 183 سرکاری کالجز کو 10 کے وی اے سولر سسٹم کی فراہمی کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق ان کالجوں کو سولر سسٹم کی فراہمی سے صوبائی حکومت کو بجلی کے بلوں کی مد میں سالانہ 100 ملین روپے کی بچت ہوگی۔

اس کے علاوہ پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں کو 4.

5 ارب روپے گرانٹ کی فراہمی یقینی بنائی گئی، اور 3.6 ارب روپے کی لاگت سے 11 نئے کالجز کا قیام عمل میں لایا گیا۔

رپورٹ کے مطابق پاک آسٹریا فخاشولے انسٹیٹیوٹ میں ٹیکنالوجی پارک کے لیے 922 ملین روپے گرانٹ فراہم کی گئی۔ جبکہ ہائیر ایجوکیشن ریسرچ انڈومنٹ فنڈ کے تحت 27 ریسرچ پراجیکٹس کے لیے 72 ملین روپے فنڈ کی فراہمی یقینی بنائی گئی۔

کارکردگی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ انصاف فیمیل ایجوکیشن انڈوومنٹ فنڈ کے لیے 2 ارب روپے فراہم کیے گئے، اس فنڈ کے تحت سرکاری کالجز کے 51 ہزار 500 انٹرمیڈیٹ خواتین اور یتیم طالبات کی فیسیں ادا کی جائیں گی۔ اس کے علاوہ اسکالرشپس کو بڑھانے کے لیے چیف منسٹر ایجوکیشن انڈوومنٹ فنڈ کے سیڈ منی میں 1.3 ارب روپے کا اضافہ کیا گیا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایک لاکھ پاؤنڈز تحقیقاتی فنڈنگ اے یو ایس ٹی اور برطانوی ماہرین تعلیم کے درمیان تحقیق اور علم کے تبادلے کے لیے ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق 3 سرکاری کالجز میں جدید لیبز اور انفراسٹرکچر کی اپ گریڈیشن کے لیے 2.93 ارب روپے کی فراہمی کی گئی۔ یہ کالجز مصنوعی ذہانت، ڈیٹا سائنس، سائبر سیکیورٹی، گیمنگ اور روبوٹکس میں مارکیٹ کی بنیاد پر اپلائیڈ سائنسز پروگرام پیش کریں گے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ ایک سال کے دوراں 37 نئے پرائمری اسکولز کا قیام عمل میں لایا گیا، 54 اسکولز کی اپ گریڈیشن جن میں 25 پرائمری سے مڈل، 13 مڈل سے ہائی اور 16 ہائی سے ہائیر سیکنڈری تک اپ گریڈ ہوئے۔

اس کے علاوہ 113 ناکارہ اسکولوں کی بحالی اور تعمیر نو کی گئی، جبکہ بندوبستی اور ضم اضلاع میں 831 اسکولز کو شمسی توانائی کی فراہمی یقینی بنائی گئی۔

رپورٹ کے مطابق مخلتف اسکولوں میں 734 کلاس رومز کی تعمیر کی گئی، جبکہ 3 ماڈل اسکولوں کا قیام عمل میں لایا گیا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ضم اضلاع میں 32 ہزار بچیوں کو وظائف کی فراہمی کی گئی۔ ضم اضلاع کے طلبا کی آرمی پبلک اسکولز میں مفت تعلیم کے لیے 130 ملین روپے فراہم کیے گئے۔

رپورٹ کے مطابق 2 داخلہ مہم کے نتیجے میں سرکاری اسکولوں میں 8 لاکھ بچوں کی انرولمنٹ ہوئی، جبکہ بچیوں کے لیے 600 کمیونٹی اسکولز کا قیام عمل میں لای گیا۔

رپورٹ کے مطابق حکومت نے 640 الٹرنیٹ لرننگ سینٹرز کا قیام عمل میں لایا، جبکہ 45 نئے ڈبل شفٹ اسکولز قائم کیے گئے اور 3 ہزار اساتذہ کو جدید تربیت فراہم کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں خیبرپختونخوا کے عوام کارکردگی پر ووٹ دیتے تو پی ٹی آئی کی حکومت نہ بنتی، شیر افضل مروت کی پھر تنقید

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 10 ہزار 985 اساتذہ کو رجسٹریشن کے پروگرام کے تحت تربیت فراہم کی گئی، جبکہ 560 سیلاب سے متاثرہ اسکولز بحال کرائے گئے، اس کے علاوہ جنوبی اضلاع میں پہلی بار لڑکیوں کے کیڈٹ کالج کا قیام عمل میں لایا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews ایک سال خیبرپختونخوا حکومت شاندار کارکردگی علی امین گنڈاپور کارکردگی رپورٹ وزیراعلی وی نیوز

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ایک سال خیبرپختونخوا حکومت شاندار کارکردگی علی امین گنڈاپور کارکردگی رپورٹ وزیراعلی وی نیوز خیبرپختونخوا حکومت نے کارکردگی رپورٹ رپورٹ کے مطابق اس کے علاوہ کی فراہمی ملین روپے ارب روپے فراہم کی ایک سال کے لیے کی گئی فنڈ کے

پڑھیں:

محکمہ داخلہ خیبرپختونخوا نے افغان قیدیوں سے متعلق تفصیلات طلب کر لیں

پشاور (نیوز ڈیسک) وفاقی حکومت کی ہدایت پر محکمہ داخلہ خیبرپختونخوا نے جیل حکام سے افغان قیدیوں سے متعلق تفصیلات طلب کر لیں۔

محکمہ داخلہ خیبرپختونخوا کا کہنا ہے کہ صوبے کی مختلف جیلوں میں قید افغان باشندوں کی تفصیلات فراہم کی جائیں، افغان قیدیوں کے مقدمات، شہریت، دستاویزات سمیت پورا ریکارڈ جمع کیا جائے۔

مزید کہا گیا کہ دہشتگردی کے مقدمات میں ملوث افغان قیدیوں کی تفصیلات الگ فراہم کی جائیں۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا کےعلاوہ دیگرصوبوں سے بھی افغان قیدیوں کی تفصیلات طلب کی ہیں۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • محکمہ داخلہ خیبرپختونخوا نے افغان قیدیوں سے متعلق تفصیلات طلب کر لیں
  • حکومت کی جانب سے 6 نئی نہروں کے منصوبوں کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش
  • ہیٹ ویو ، سکولوں کو اہم ہدایات جاری کردی گئیں
  • اچھی خبر ،چینی کمپنی نے پاکستان میں الیکٹرک گاڑی لانچ کردی ، قیمت و خصوصیات جانیں
  • رواں سال لاہور پولیس کی کارکردگی کیا رہی ؟ رپورٹ جاری
  • سندھ حکومت اور اپوزیشن اپنے منشور کے مطابق مسائل حل کرنے میں ناکام، رپورٹ
  • ٹرمپ کی ذہنی اور جسمانی صحت کا طبی معائنہ، وائٹ ہاوس نے رپورٹ جاری کردی
  • سعودی حکومت نےعمرہ زائرین کیلئے نئی شرط رکھ دی
  • سعودی حکومت نے مسافروں کے لیے نئی سفری ہدایت جاری کردی
  • خیبرپختونخوا کے درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافے کا امکان، ایڈوائزری جاری